وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی اپیل پر ملک بھر میں پاراچنار اور نائجیریا میں نہتے پرامن مسلمانوں کے قتل عام کیخلاف یوم احتجاج منایا گیا،اسلام آباد ،لاہور کراچی،کوئٹہ،آزاد کشمیر،گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں نماز جمعہ کے بعد احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی گئیں،لاہور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات ،سول سوسائٹی کے کارکنان شریک ہوئے،مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین ،امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان لاہور ڈویژن ،مدارس جعفریہ اور دیگر مذہبی جماعتوں کے اراکین بھی مظاہرے میں شریک تھے،مظاہرے کی قیادت مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی و صوبائی رہنماوُں علامہ ابوذر مہدوی،علامہ محمد اقبال کامرانی،علامہ اسد عباس نقوی،علامہ سید حسین نجفی نے کی۔

مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما علامہ ابوذر مہدوی کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں حکمران مخلص نہیں ،نیشنل ایکشن پلان کے نام پر عوام کو بیووقف بنایا جا رہا ہے،دہشت گرد کالعدم جماعتوں کو مکمل آزادی کے ساتھ سیاسی عمل میں شریک کر کے حکمرانوں نے بتا دیا ہے کہ ہمیں ملکی مفادات اور عوامی تحفظ سے کوئی سروکار نہیں،پاراچنار،جیکب آباد اور چھلگری میں ہماری نسل کشی کی گئی،لیکن حکمران ٹس سے مس نہیں ہوئے،ہم اس بات سے بخوبی واقف ہے کہ ہماریہ نسل کشی میں بین الاقوامی قوتیں ملوث ہیں،اور حکمران جماعت ان طاقتوں کے غلام ہیں،داعش،طالبان،النصرہ،بوکوحرام اور لشکرجھنگوی کے سرپرستوں اور فنانسرز کے نام نہاد اتحاد میں شامل ہو کر حکمرانوں نے شہیدوں کے خون سے غداری کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا جانتی ہے کہ ان دہشت گردوں کی سرپرستی کون کرتا رہا ہے،ناعاقبت اندیش حکمران ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کے درپے ہیں،ہم ہر ظلم کے خلاف صدائے احتجاج بلند کرتے رہیں گے،خواہ اس راہ میں ہمیں اپنی جان ہی کیوں نہ دینی پڑے، انہوں نے کہا کہ نائجیریا میں اسلامی موومنٹ کے پرامن مسلمانوں پر اسرائیلی نواز نائجیرین  افواج کا حملہ اور ہزاروں افراد کی بے دردی سے قتل عام کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں،ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس ظالمانہ اقدام پر نائجیرین حکومت پر سفارتی دباوُڈالیں اور بے گناہوں کے قتل عام پر عالمی تحقیقات کا مطالبہ کریں،اسلامی موومنٹ نائجیریا کے رہنما آیت اللہ زکزکی اور ان کے اہلخانہ کو باحفاظت رہائی دلوانے میں تمام مسلم امہ کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیئے،انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں افواج پاکستان اور حکومت کو ایک پیچ پر آنا چاہیئے،جو ہمیں بلکل بھی نظر نہیں آتے۔

مظاہرے سے مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ محمد اقبال کامرانی نے بھی خطاب کیا ،انہوں نے کہا کہ حکومت اپنے آقاوُں کی خوشنودی کے لئے شیعہ نسل کشی پر خاموش ہے،نیشنل ایکشن پلان کی آڑ میں ہمیں دیوارسے لگایا جارہا ہے،ہم ان سازشوں سے بخوبی واقف ہیں،پنجاب ،سندھ،بلوچستان،خیبر پختونخواہ سمیت گلگت بلتستان میں دہشت گرد کالعدم تکفیری گروہ کی حکومتی سطح پر سرپرستی اس بات کی دلیل ہے کہ شیعہ نسل کشی ایک منظم منصوبے کا حصہ ہے،انشااللہ ہم دشمنوں اس اس ناپاک عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دینگے،پاکستان کے دشمن پاکستان کے فطری دفاع ملت تشیع کو ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے مرعوب نہیں کرسکتے،مظاہرین سے انجمن شہریان لاہور کے چیئرمین محمد شفیق رضا قادری،آئی ایس اور لاہورڈویژن کے رہنماوں،مدارس جعفریہ،مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کے رہنماوں نے بھی خطاب کیا،مظاہرے میں بڑی تعدا میں خواتین ،بچے اور بزرگ افراد شریک تھے ،بعد ازآں مظاہرین پرامن طور پر منتشر ہوئے۔

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین کراچی،ضلع ملیر اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے تحت پاراچنارمیں تکفیری خوارج کے خودکش بم دھماکے اور نائیجیریامیں اسرائیل نوازآرمی کے ہاتھوں سینکڑوں شیعہ مسلمانوں کے قتل عام سمیت قائد ملت اسلامیہ نائیجیریاآیت اللہ شیخ ابراہیم زکزکی حفظ اللہ کی بلاجواز گرفتاری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ منعقد کیا گیا۔حسینی جامع مسجد برف خانہ ملیرکے باہر احتجاجی مظاہرے سے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما علامہ سید احمد اقبال رضوی اورضلعی سیکریٹری جنرل سید احسن عباس رضوی نے خطاب کیا، اس موقع پر مظاہرین کی بڑی تعداد موجود تھی ،جنہوں نے ہاتھوں میں پرچم ، بینراور پلے کارڈاٹھارکھے تھے، جن پر مظلوموں کی حمایت اور ظالموں کے خلاف نعرے درج تھے۔ مقررین نے پاراچنارکے محب وطن پاکستانیوں پر تکفیری دہشت گردوں کے مظالم اور نائیجرین آرمی کے ہاتھوں سینکڑوں بے گناہ شیعہ مسلمانوں کے قتل عام کی پر زور الفاظ میں مذمت کی۔

وحدت نیوز (کراچی) نائیجیریا میں اسرائیل نواز افواج کے ہاتھوں مسلمانوں کا قتل عام ریاستی دہشت گردی کی بدترین مثال ہے، نائیجیریا حکومت اسلامی تحریک کے سربراہ شیخ ابراہیم زکزکی اور ان کے اہل خانہ کو فی الفور رہا کرے اور تحفظ فراہم کرے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماؤں مولانا اعجاز بہشتی، مولانا احمد اقبال رضوی، مولانا باقر زیدی اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی کے صدر یاور عباس سمیت ایم ڈبلیو ایم کے رہنماؤں مولانا علی انور جعفری، علامہ مبشر حسن، سید میثم رضا، حسن ہاشمی نے کراچی پریس کلب کے باہر نائیجیریا کے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے نائیجیریا کی اسرائیل نواز فوج کے خلاف احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر مظاہرین کی بڑی تعداد موجود تھی جن کے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز موجود تھے، جن پر اسلامی تحریک نائیجیریا کے سربراہ شیخ ابراہیم زکزکی کی رہائی کے مطالبے سمیت اسرائیل نواز نائیجیرین فوج کے خلاف نعرے آویزاں تھے۔ یاد رہے کہ 12 دسمبر کو زاریا شہر میں اسرائیل نواز نائیجیرین فوج نے بھاری ٹینکوں اور گولہ بارود کے ساتھ شہریوں کو ریاستی دہشت گردی کا نشانہ بنانا شروع کیا تھا اور تیس گھنٹوں تک جاری سفاکانہ دہشت گردی میں 6 ہزار سے زائد معصوم انسانوں کو موت کی نیند سلا دیا گیا تھا۔

مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ نائیجیریا کے مظلوم مسلمانوں اور بالخصوص اسلامی تحریک کے سربراہ شیخ ابراہیم زکزکی کا قصور یہ ہے کہ انہوں نے ہمیشہ فلسطینیوں کی حمایت کی ہے اور غاصب اسرائیل اور اس کی سرپرست قوتوں امریکہ اور برطانیہ کے خلاف صدائے احتجاج بلند کی ہے، تاہم مظلوم فلسطینیوں کی حمایت کے اس جرم میں شیخ ابراہیم زکزکی نے اپنے پانچ فرزندوں کی قربانی دی ہے اور آج خود بھی اسرائیل نواز نائیجیرین افواج کے ہاتھوں ریاستی دہشت گردی کا نشانہ بنے ہوئے ہیں۔ رہنماؤں نے نائیجیریا میں جاری ریاستی دہشت گردی پر عالمی برادری کی مجرمانہ خاموشی سمیت ذرائع ابلاغ کی جانب سے خاموشی اور سکوت کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ آج اگر یہی واقعہ کسی یورپی یا مغربی ممالک میں رونما ہوتا تو یہ ذراع ابلاغ، انسانی حقوق کے ادارے اور عالمی برادری پوری دنیا کو تگنی کا ناچ نچوا دیتے لیکن کیونکہ یہ ریاستی دہشت گردی نائیجیریا میں مظلوم اور نہتے مسلمانوں پر ہوئی ہے اس لئے پوری دنیا خواب خرگوش میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ نائیجیریا حکومت کو چاہئیے کہ اسرائیل نواز آرمی کی مدد سے بنائے جانے والے دہشت گرد گروہ بوکو حرام کے خلاف سخت اقدامات کئے جائیں نہ کہ ملک کے پر امن باسیوں کا بڑے پیمانے پر قتل عام کیا جائے۔ انہوں نے نائیجیریا کی حکومت اور افواج کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ اگر اسلامی تحریک نائیجیریا کے سربراہ شیخ ابراہیم زکزکی کو فی الفور رہا نہ کیا گیا اور مسلمانوں کے قتل عام کا سلسلہ بند نہ ہوا تو پاکستان بھر میں احتجاج کا دائرہ وسیع کر دیں گے اور نائیجیریا کے سفارت خانے کا گھیراؤ بھی کیا جائے گا۔ اس موقع پر مظاہرین نے امریکہ مردہ باد، اسرائیل نامنظور، دہشت گردی مردہ باد اور شیخ ابراہیم زکزکی کو رہا کرو کے نعرے بھی لگائے اور اس موقع پر امریکی اور اسرائیلی پرچم کو بھی نذر آتش کیا گیا۔

وحدت نیوز (لاہور) کرم ایجنسی کے شہر پاراچنار میں دھماکے کیخلاف مجلس وحدت مسلمین لاہور کے کارکنوں نے لاہور پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے ٹائر جلا کر حکومت کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔ پارا چنار میں دھماکے کیخلاف مجلس وحدت مسلمین کے کارکنوں نے لاہور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے ٹائر جلا کر سڑک بلاک کردی اور حکومت کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کیخلاف موثر اقدامات نہیں کئے جا رہے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ پارا چنار کے شہداء کے لواحقین کی داد رسی اور زخمیوں کی امداد نہ کی گئی تو احتجاج کا دائرہ کار بڑھا دیا جائے گا۔ رہنماؤں نے کہا کہ کرم ایجنسی واحد ایجنسی ہے جہاں پاکستان کا پرچم لہرایا جاتا ہے، دہشتگردوں نے پارا چنار میں بم دھماکا کرکے مکینوں کو حب الوطنی کی سزا دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت ضرب عضب آپریشن سے دہشتگردوں کی کمر ٹوٹ گئی ہے اور آخری سانسیں لیتے دہشتگرد معصوم شہریوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

وحدت نیوز (نصیرآباد) شکارپور سانحہ کے خلاف مجلس وحدت مسلمین ، شیعہ علماء کونسل اور اصغریہ اسٹوڈنٹس کی جانب سے جامع مسجد حسینی سے احتجاجی ریلی نکالی گئی ، مظاہرین نے ہاتھوں میں بینر اور پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے جن میں سانحے شکارپور میں ملوث دہشتگردوں کے خلاف سزا کے نعرے درج تھے ، مظاہرین شہر کا گشت کرنے کے بعد ابو تراب چوک پر پہنچے وہاں پر دھرنا دیا ،دھرنے کے شرکاء سے رہنماؤں مولانا خادم حسین ،سیکریٹری جنر ل سید اختر عباس نقوی ، سیکریٹری تنظیم سازی حبدار علی لغاری ، محمد ملوک ، وزیر جعفری اور دیگر نے کہا کے شکار پور کا سانحہ سند ھ گورنمٹ کی نا اہلی کا ثبوت ہے ، سندھ حکومت سانحہ شکارپور کے دھشتگردوں کی پشت پناہی کر رہی ہے ، وفاقی حکومت ، چیف آف آرمی اسٹاف سے مطالبہ کرتے ہیں کے سندھ میں بھی ضرب عضب آپریشن کر کے طالبان سمیت تمام دھشتگردوں کے خلاف کاروائی کر کے ان کا خاتمہ کیا جائے ۔

وحدت نیوز (نوشہروفیروز) سانحہ شکارپور کے شہداء کے قاتلوں کی گرفتاری کے لئے مجلس وحدت مسلمین اور مسجد امام بارگاھ نجف سندھ آرگنائیزيشن کمیٹی نوشہروفیروز کی جانب سےقدم مولاعلی  علیہ اسلام  سے لیکر حبیب چونک احتجاجی ریلی نکالی گئی  ریلی میں مجلس وحدت مسلمین، شیعہ علماء کائونسل، اصغریہ پاکستان، انجمن عزاداران امام حسین ، انجمن عاشقان مہدی عج اور ديگر تنظیموں نے ریلی میں شرکت کی اس موقع پر   مشتاق حسین مری، اطہر علی مطہری، اظہر بلوچ، نوکر علی میمن، انصارالحسین میمن، مولوی محمد یوسف حسینی اور دیگر نے کہا کہ  حکمران عوام کے مال و جان کی تحفظ کرنے میں ناکام ہوگئے ہیں  سانحہ پشاور اور شکارپور حکمرانو ں کے ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے،  انہوں نے مزيد کہا کہ وزيرستان کی طرح سندھ میں ضرب عضب آپریشن کرکے دھشتگردوں کا خاتمہ کیا جائے دیگر صورت میں احتجاج  کا دائرہ بڑھایا جائيگا جب کہ شکارپور کے شہدا کے لئے قرآن خوانی اور عزاداری بھی کی گئی۔

Page 13 of 21

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree