وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام زیارت اربعین کے لئے جانے والے زائرین کو تفتان بارڈر پر درپیش مشکلات، زائرین کی شہادتوں کے خلاف نواں شہر چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس کی قیادت مجلس وحدت مسلمین ملتان کے سیکرٹری جنرل مرزا وجاہت علی اور پاکستان عزاداری کونسل کے مرکزی رہنما علامہ سید مجاہد عباس گردیزی نے کی۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ وفاقی اور بلوچستان کی صوبائی حکومت زائرین کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہوگئی ہے، تفتان جیسے صحرا میں موسم کی شدت کی وجہ سے 3 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں، تفتان میں میڈیکل، رہائش اور پانی کی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے عوام مختلف بیماریوں کا شکار ہو رہی ہے، نئی حکومت نے زائرین کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی، تاہم ابھی تک تو خاطر خواہ اقدامات نہیں کئے گئے، مجلس وحدت مسلمین زائرین کے ساتھ روا رکھے جانے والے اس سلوک کی شدید مذمت کرتی ہے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ اگر حکومت نے اس طرف توجہ نہ دی تو ملک بھر میں احتجاج کا سلسلہ شروع کیا جائے گا۔ اُنہوں نے کہا کہ ہم اپنے حقوق اور ظلم کے خلاف آواز بلند کرتے رہیں گے، چاہے اُس کا تعلق کسی بھی جماعت سے کیوں نہ ہو۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) ڈی آئی خان میں وزیرستان طرز کے آرمی آپریشن کا مطالبہ کرتے ہیں تاکہ دہشت گردوں کا قلع قمہ کر کے علاقے کے امن کو یقینی بنایا جا سکے ان خیالات کا اظہاررہنما مجلس وحدت مسلمین علامہ غنضفعباس نے ڈی آئی خان میں جاری مسلسل ٹارگٹ کلنگ پرسربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی ملک گیر احتجاج کی کال پر نیشنل پریس کلب اسلام آباد کےباہر احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

 انہوں نے کہا کہ عالمی طاقتیں امریکہ ، اسرائیل اور ہندوستان پاکستان کے اندر سیاسی ،اقتصادی اور امن وامان کی بحران کو پیداکرنا چاہتی ہے ڈیرہ اسماعیل خان پھر دہشتگرو ں کے نشانے پر ہے مسلسل ٹارگٹ کلنگ سے علاقے میں خوف ہراس کی فضا ہے ،معصوم لوگوں کا بے رحمانہ قتل عام قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پختون خوا ہ کی پویس پر سوالیہ نشان ہے،ایم ایم اے دور کے بھرتی شدہ معتصب عناصر کی نشاندہی اور ان کی انکوائری کی جائے آئی جی کے پی کے سپریم کورٹ کے روبہ رو ڈی آئی خان میں فرقہ وارانہ کلنگ میں پولیس میں موجود دہشتگردوں کے سہولت کاروں کے ملوث ہونے کا اعترف کر چکے ہیں اداروں میں موجود یہ کالی بھیڑیں ڈیرہ اسماعیل خان کے موجودہ حالات کے ذمہ دار ہیں یہ صرف معصوم لوگوں کے قاتل نہیں بلکہ وطن اور انسانیت کے دشمن ہیں نئی وفاق اور خیبر پختوانخوہ حکومت کے لئے اہم ترین ٹاسک ڈیر اسماعیل خان میں امن کا قیام اور دہشتگروں کا صفایا ہونا چاہیے ڈیرہ اسماعیل خان اور وطن عزیز میں دہشت گردوں کے حملوں میں عالمی داعش دہشت گرد اور تکفیری عناصر ملوث ہیں جو ملک دشمن غیر ملکی اداروں کے ایما پر وطن عزیز میں ناامنی اورعدم استحکام پیدا کرنا چاہتے ہیں ۔

وحدت نیوز (کراچی) ڈیرہ اسماعیل خان میں پاکستان کے دو شیعہ شہریوں سمیت تین بے گناہ مسلمانوں کے بہیمانہ قتل کے خلاف مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے جمعہ کے روز یوم احتجاج منایا گیا۔ اس ضمن میں شیعہ خوجہ اثناعشری جامع مسجد کے باہر بعد نماز پر جمعہ مرکزی احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرین دہشت گردی مردہ باد اور قاتلوں کو گرفتار کرو، شہریوں کو تحفظ فراہم کرو اور ڈیرہ اسماعیل خان میں جاری دہشت گردی کی مذمت پر مبنی نعرے لگاتے رہے۔ مجلس وحدت مسلمین کے رہنما مولانا باقر زیدی اور دیگر نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ڈیرہ اسماعیل خان میں تین افراد کے قتل پر گہرے غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے اسے حکومتی بے حسی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نا اہلی قراد دیا ہے۔رہنماوں کا کہنا تھا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں جاری روزانہ عمائدین کی ٹارگٹ کلنگ ضرب عضب اور نیشنل ایکشن پلان کی ناکامی ظاہر کرتی ہے۔صوبہ میں دہشت گردی کی تازہ لہر خیبر پختونخواہ کی نگرہ حکومت اورریاستی اداروں کی دہشت گردعناصر کے خلاف فیصلہ کن کاروائی سے تساہل برتنے کا نتیجہ ہے۔سابق کے پی کے کے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک صوبے میں امن و امان کے قیام میں بُری طرح ناکام رہے اور صوبہ میں دہشت گردی کے خلاف جاری ضرب عضب سے مطلوبہ نتائج حاصل نہیں کیے گئے جس کی بنیادی وجہ سہولت کاروں کے خلاف کاروائی میں پس و پیش ہے۔

انہوں نے کہا کہ محض کرایے کے چند قاتل پکڑنے سے ان واقعات کا انسداد ممکن نہیں۔اگر حکومت اور ریاستی ادارے دہشت گردی کے خاتمے میں سنجیدہ ہے تو انتہا پسند عناصر کی مکمل بیخ کنی کے لیے صوبہ میں فوجی آپریشن کافوری آغاز کرے۔انہوں نے آرمی چیف جنر ل قمر جاوید باجوہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈیر ہ اسماعیل خان,پشاور,کوئٹہ سمیت دیگر شہروں میں کالعدم جماعتوں کے خلاف فوجی آپریشن بلاتاخیر شروع کیا جائے اورملک کے مختلف شہروں میں جاری شیعہ نسل کشی کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ذمہ داران کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے تاکہ صوبہ میں دہشت گردی کو جڑ سے اوکھاڑا جائے۔ احتجاجی مظاہرے میں رہنما ء علامہ نشان حیدر ساجدی، ،ناصر حسینی ،حسن علی مہدی سمیت مظاہرین کی بڑی تعداد موجود تھی احتجاجی مظاہرے میں ڈی آئی خان میں شیعہ مسلمانوں کے قتل عام کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔دریں اثناء مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے ڈیرہ اسماعیل خان ملت تشیع کی دوقیمتی جانوں کے ضیاع پر جمعہ کے روز یوم سوگ منایا گیااور ملک کے مختلف شہروں میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد احتجاجی کیا گیا۔

وحدت نیوز (کراچی)  یوم انہدام جنت البقیع اور یمن پر حملوں کے خلاف مجلس وحدت مسلمین نے جمعہ کوکراچی میں خوجا مسجد کھارادر کے باہراحتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرین سے خطاب میں ایم ڈبلیو ایم کے رہنما علامہ باقر عباس زیدی،علامہ علی انور جعفری،ناصرحسینی نے کہا کہ 8شوال 1344ہجری کا دن تاریخ اسلام کا وہ سیاہ ترین دن ہے ۔جنت البقیع میں اہل بیت وامہات المومنین اور اصحاب رسولﷺ کے مزارات مقدسہ کو منہدم و مسمار ہوئے ۔مزارات اور قبور مقدس کا احترام تمام مکاتب کے درمیان یکساں ہے، کسی بھی غیرت مند مسلمان کا نفس ان مقدمات مقدسہ کی توہین برداشت نہیں کر سکتا، تمام عالم اسلام خصوصاًشیعہ سنی مکاتب فکرسے تعلق رکھنے والے علماء،دانشور، اہل ممبراور اہل قلم حضرات کی ذمہ داری ہے کہ جنت البقیع میں مسمار ومنہدم شدہ قبور مقدس کی تعمیر نو کے لئے ایک بین الاقوامی تحریک کی داغ بیل ڈالیں، تاکہ، یہ روحانی و معنوی سرمایہ اور آثار قدیمہ سے تعلق رکھنے والے اس عظیم نوعیت کے قبرستان حفاظت کی جائے جس کی فضیلت میں روایات موجود ہیں، حفاظت اور تعمیر نو کے ساتھ یہاں مدفون ہستیوں کی خدمات کا ادنیٰ سا حق ادا کر سکیں۔امت مسلمہ مطالبہ کرتی ہے سعودی حکمرانوں سے کہ وہ فوری طور پر مزارات اہل بیت واذواج رسول ﷺاور اصحاب رسول ﷺ کی تعمیرات کر کے امت مسلمہ کے مطالبے کو پورا کرے ۔

علامہ باقر عباس زیدی کہنا تھا کہ موجودہ انسانی حقوق کی پامالی کے واقعات کی ماضی میں مثال نہیں ملتی عالم اسلام کو ان کے بنیادی حقوق سے محروم کیا جا رہاہے عرب اتحادی ممالک مسلمانوں کے ساتھ وحشیانہ سلوک کے مرتکب ہو رہے ہیں یمن میں جاری قتل عام پر عالم اسلام کی خاموشی حیران کن اور تشویشناک ہے ۔سعودی جنگی طیاروں نے یمن کے مختلف علاقوں پر وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری رکھاہوا ہے جس سے متعدد عام شہری شہید ہو گئے ہیں ان واقعات کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ۔دریں اثناء مزارات انہدام جنت البقیع کے بانوے سال پورے ہونے پر مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے کراچی سمیت ملک بھر احتجاجی مظاہرے کئے گئے ۔

وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر 8شوال کو ملک بھر میں''یوم انہدام جنت البقیع''منایا جائے گا، لاہور، اسلام آباد،کراچی،ملتان سمیت جنوبی پنجاب بھر میں احتجاجی ریلیاں اور مظاہرے کیے جائیں گے، جنوبی پنجاب کی مرکزی ریلی گھنٹہ گھر چوک سے نواں شہر چوک تک احتجاجی ماتمی ریلی نکالی جائے گی، ریلی کی قیادت مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی، ڈپٹی سیکرٹری جنرل سلیم عباس صدیقی،مہر سخاوت علی، ضلعی سیکرٹری جنرل مرزاوجاہت حسین اور دیگر کریں گے۔ ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے

ترجمان ثقلین نقوی کے مطابق سعودی عرب کے شہر مدینہ منورہ میں صحابہ کرام اور اہل بیت عظام کی قبور کو منہدم کرنے کے خلاف احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی جائیں گی، اس موقع پر جنت البقیع کی دوبارہ تعمیر کے حوالے سے قرادادیں بھی پیش کی جائیں گی، ثقلین نقوی کے مطابق ملتان کے علاوہ بہاولپور،بھکر،لیہ،ڈیرہ غازیخان،رحیم یارخان،جلالپور پیروالا، علی پور،اوچشریف میں بھی احتجاجی ریلیاں اور مظاہرے کیے جائیں گے۔

وحدت نیوز (ڈیرہ اسماعیل خان) مجلس وحدت مسلمین نے ڈیرہ اسماعیل خان میں آئے روز ٹارگٹ کلنگ اور نوجوانوں کو لاپتہ کرنے کے خلاف کوٹلی امام حسینؑ کے سامنے ڈیرہ بنوں روڈ پر دھرنا دے دیا،ڈیرہ بنوں روڈ ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کردیا گیا، گاڑیوں کی لمبی قطاریں،تفصیلات کے مطابق  ڈیرہ اسماعیل خان میں جاری شیعہ نسل کشی کے خلاف مجلس وحدت مسلمین ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کی جانب سے کوٹلی امام حسین ؑ کے سامنے ڈیرہ بنوں شاہراہ پر احتجاجی دھرنا جاری ہے، اس موقع پر خواتین و حضرات سینکڑوں کی تعداد میں شاہراہ کو بلاک کرکے احتجاج کررہے ہیں،شرکاء  کی خیبرپختونخواحکومت اور تکفیری دہشت گردوں کے خلاف شدید نعرے بازی، قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ ۔

ایم ڈبلیوایم ضلع ڈی آئی خان کے سیکریٹری جنرل علامہ سید غضنفرعباس نقوی ، علامہ اظہر ندیم، مدوجان گوہر وزیر اور دیگر مقررین نے احتجاجی دھرنے کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کے پی کے حکومت بالخصوص ڈیرہ پولیس حالات کنٹرول کرنے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے،چیف جسٹس ڈیرہ میں گرتی لاشوں پر سوموٹو ایکشن لیں،ڈیرہ کو سوچی سمجھی سازش کے تحت 2008-9 والے حالات کی طرف دھکیلا جارہا ہے،ڈیرہ اسماعیل خان میں کوئی شیعہ سنی لڑائی نہیں ہے، چند عناصر حالات خراب کر رہے ہیں،شہر میں لاشیں گر رہی ہیں اور پی ٹی آئی کی حکومت شہر میں جشن اور رقص کی محفلیں سجا رہی ہے،آرمی چیف فی الفور دشت گردوں کے خلاف شہر میں بلاتفرق آپریشن کرکے دشتگردوں کو کیفرکردارتک پہنچائیں۔

Page 8 of 21

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree