وحدت نیوز(لاہور) پنجاب میں مجالس عزاء و جلوس ہائے عزاء پر پولیس گردی،لاہور میں بانیان مجالس کیخلاف بلا جواز ایف آئی آرز کے اندراج اور بہاولنگر فورٹ عباس میں مجلس عزاء پر ناقص العقل ڈی پی او بہاولنگر عمارہ اطہر کی جانب سے خواتین پر ظالمانہ تشدد اور شعائراللہ اور اہلبیت اطہار علیھم السلام کی توہین کیخلاف آج (بروز منگل 22اکتوبر)سہ پہر 3 بجے اسمبلی ہال کے سامنے احتجاجی دھرنا دینگے جو مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گا،دھرنے کی قیادت علامہ حسن رضا ہمدانی علامہ وقارالحسنین نقوی و دیگر عمائدین شہر کرینگے،علامہ حسن رضا ہمدانی نے کہا ہے کہ پنجاب پولیس میں داعشی دہشتگردوں کے سہولت کار موجود ہیں،نیشنل ایکشن پلان کے نام پر عوام کو ہراساں کرنے کی بجائے پنجاب پولیس کے بدمعاشوں کیخلاف آپریشن شروع کیا جائے،عزاداری سید شہداء ہماری شہ رگ حیات ہے،اس پر قد غن کسی صورت برداشت نہیں کریں گے،علامہ وقارالحسنین نقوی نے احتجاجی دھرنے سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈی پی او بہاولنگر عمارہ اطہر اور دیگر پولیس اہلکار توہین اہلیبیت ؑ کے مرتک ہوئے ہیں،اگر ان کیخلاف توہین اہلیبیت ؑ کا ایف آئی آر درج نہ ہوا تو ملک بھر میں دمادم مست قلندر ہوگا،ہم اس نااہل خاتون جو نسوانیت کے ماتھے پر کلنک کا ٹیکہ ہے اور اہلیبیت ؑ اطہار کے توہین کے مرتکب ہیں کیخلاف کاروائی ہونے تک احتجاج جاری رکھیں گے،جرورت پڑنے پر ملک بھر کے چہلم امام حسین ؑ کے مرکزی جلوسوں کو بھی روکنے کا اعلان کرسکتے ہیں،پاکستان ہمارے آباو اجداد نے بنایا اور آج ہمارے ساتھ کشمیر اور فلسطین کے باسیوں سے بھی اذیت ناک ظلم ہو رہا ہے،انشااللہ کل کا احتجاج کی ہم ابتداء کر رہے ہیں اورپنجاب پولیس کے صفوں میں چھپے دہشتگردوں کے سہولت کاروں کو بے نقاب کرنے تک ی سلسلہ جاری رہے گا۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) ڈیرہ اسماعیل خان دہشتگروں کی جنت بنا ہوا ہے سپریم کورٹ کے سوموٹو ایکشن کے باوجود ہر دوسرے دن ٹارگٹ کلنگ کے واقعات سوالیہ نشان ہیں کالعدم جماعتوں کو قومی دھارے میں لانے والے مجرم ہیں ان خیالات کا اظہار ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ڈی آئی خان میں جاری مسلسل ٹارگٹ کلنگ پر میڈیا سیل سے مذمتی بیان میں کیا ان کا کہنا تھا کہ آئی جی خیبرپختونخواہ کی سپریم کورٹ میں ڈی آئی خان ٹارگٹ کلنگ واقعات کے سپریم کورٹ کے سوموٹو ایکشن پر پیش کردہ رپورٹ سے واضع ہو چکا ہے کہ ڈی آئی خان میں ہونے والی دہشتگردی میں خود پولیس اور انتظامیہ کی کالی بھیڑیں بھی سہولت کار ہیں۔ایسی صورت حال میں امن کیسے قائم ہو سکتا ہے جب امن قائم کرنے کے ذمہ دار ادارے پر سوالیہ نشان لگ چکے ہیں۔ کچھ لوگ اب بھی دہشتگردوں کو قومی دھارے میں لانے کے لئے لابنگ اور پلان جاری کر رہے ہیں ان کی یہ کوششیں اسی ہزار پاکستانی شہدا ء4 کے لہو سے غداری کے مترادف ہے۔ہم ان کے اس اقدام کی بھر پور مخالفت اور مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ ایم ڈبلیو ایم پاکستان ڈی آئی خان میں جاری مسلسل ٹارگٹ کلنگ کے سوموٹو کیس میں فریق ہے۔اس وقت ڈی آئی خان میں فرقہ وارانہ کلنگ کے باعث کئی علاقوں سے لوگ نقل مکانی کر چکے ہیں۔مقامی انتظامیہ پولیس ہر ٹارگٹ کلنگ پر دلاسے تسلیاں دلا تے ہیں مگر دوسرے روز ہی پھر ٹارگٹ کلنگ کی واردات ہو جاتی ہے ابھی تک کوئی ایک قاتل دہشتگرد پکڑا نہیں جا سکا پولیس انتظامیہ دہشگردوں کے سامنے بے بس اور تماشائی بنی ہوئی ہے ہم سپریم کورٹ آف پاکستان سے اپیل کرتے ہیں کہ ڈی آئی خان میں فرقہ وارنہ ٹارگٹ کلنگ کیس کی ترجیحی بنیادوں پر سماعت کی جائے اور ان واقعات کی تحقیقات کے لئے اعلی سطحی فیکٹ کمیٹی تشکیل دی جائے۔شہدا کے ورثاکی داد رسی کی جائے۔

وحدت نیوز(ڈی آئی خان) ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل پروآمیں دہشتگردی کے واقعات میںتین افراد شہید،مجلس وحدت مسلمین کے کارکنان اورورثاء نے شہید کا جسد خاکی انڈس ہائی وے پرببرموڑروڈ پررکھ کراحتجاج دھرنا دی دیا،ٹائر جلاکرروڈ بلاک کردی،ماس موقع پر ایم ڈبلیوایم کے رہنما اسدعلی زیدی اور دیگر مظاہرین نے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا،اسد علی زیدی نے کہاکہ تکفیری دہشت گرد پورے علاقے میں دھندناتے پھر رہے ہیں جبکہ سکیورٹی ادارے انہیں گرفتار کرنےمیں ناکام ہیں، سپریم کورٹ کے ازخود نوٹس کیس کے بعد دس کے قریب افراد کو ڈیرہ اسماعیل خان میں نشانہ بنایا گیا ہے، جبکہ شہید باقر حسین کے بھائی نے ایک صحافی کے سوال کے آپ کے بھائی کو کیوں مارا گیاکہ جواب میں کہاکہ لبیک یاحسین ؑ کہنے کے جرم میں،انہوں نے کہاکہ یہ ہمیں بے شک مارتے رہیں مگرلبیک یاحسین ؑتو نہیں رکنے والا، یہ صداہر صدی کی ہے، چاہے ہماری نسلیں بھی ختم ہوجائیں ۔واقعے کی اطلاع پر ڈی پی او ظہوربابرآفریدی موقع پرپہنچ گئے اورمظاہرین سے مزاکرات شروع کردیے ۔ ڈی پی اوظہوربابرآفریدی نے میڈیاسے گفتگوکے دوران کہاکہ دہشتگردی کے واقعات کافی عرصے سے چل رہے ہیں ۔سرچ آپریشن جاری ہیں ۔ دہشتگردوں سے چن چن کر بدلہ لیں گے ۔ہم ڈرنے والے نہیں ۔ دہشتگردسیکورٹی اداروں کامورال کم نہیں کرسکتے ۔

واقعہ کی اطلاع پرڈی پی او ظہوربابرآفریدی پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے ۔تفصیلات کے مطابق تحصیل پروآ میں دہشتگردی کے واقعات میںتین اہل تشیع شہری شہید کردیے گئے ۔پہلاواقعہ چودھوان موڑعربی مسجدکے قریب رونماہواجس میں تکفیری دہشتگردوں نے فائرنگ کرکے باقر حسین ولد ہاشم حسین سکنہ ببرپکہ کوشہید کردیادوسرے واقعے میں ماہڑہ اڈہ پرکالوولد غلام حیدر سکنہ چڑاپولادکوفائرنگ کرکے شہید کیاگیاجبکہ تیسرے واقعے میں سفیدہ مائنرپرفائرنگ کرکے حفاظت حسین ولداللہ ڈیوایاسکنہ پروآکوشہید کردیاگیا۔ تینوں واقعات دوگھنٹے سے کم وقت میں ہوئے ۔ اس دوران شہداءکے ورثاءاور ایم ڈبلیوایم کے کارکنان نے باقرحسین کی نعش انڈس ہائی وے پرببرموڑ پر رکھ کرروڈ بلاک کردیا۔ ٹائر جلائے اوراحتجاج شروع کردیا۔

وحدت نیوز (گلگت)  کوئٹہ میں بیگناہ پاکستانیوں خاص کر ہزارہ برادری کی نسل کشی پر اداروں کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے۔کالعدم تنظیمیں بھیس بدل کر کھلے عام تشہیراتی مہم چلارہے ہیں ،حکومت نیٹ ورک تک پہنچنے کی نہ صرف کوشش نہیں کرتی بلکہ درپردہ ان کی پشت پناہی کررہی ہے۔مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے ترجمان محمد الیاس صدیقی نے کوئٹہ میں ہزارہ برادری کے قتل عام پر سخت مذمت کرتے ہوئے اسے حکومت کی غلط پالیسیوں کا نتیجہ قرار دیا ہے۔ہزارہ قوم کا شمار بلوچستان کی پڑھی لکھی قوم میں ہوتا ہے جس کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں اور اس نہتے قوم کے خلاف ایک عرصے سے دہشت گردکاروائیاں ہورہی ہیں اور اب تک ہزاروں افراد جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ا س ظلم وبربریت کے سامنے حکومت بے بس دکھائی دے رہی ہے جو ایک ریاست کیلئے کھلم کھلا چیلنج ہے اور حکومت اس  تمام عرصے میں مگرمچھ کے آنسو بہانے کے سوا عملاً دہشت گردی کی روک تھام کیلئے کچھ کرنے کیلئے تیارہیں۔انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں دہشت گردی کے خلاف وزیرستان طرز کا اپریشن ہونا چاہئے اور آخری دہشت گردکی کی موجودگی تک آپریشن جاری رہنا چاہئے۔انہوں نے چیف جسٹس سپریم کورٹ اور آرمی چیف سے اپیل کی کہ وہ اس سلسلے میں نوٹس لیں اور بلوچستان کی سرزمین کو پرامن خطہ بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

وحدت نیوز (کوئٹہ)  شیعہ ہزارہ نسل کے خلاف مجلس وحدت مسلمین کے رکن وصوبائی وزیر قانون آغا سید محمد رضا کی زیر قیادت بلوچستان اسمبلی کے باہر احتجاجی دھرناجاری ہے، کچھ دیر قبل  وزیر بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی اور دیگر صوبائی وزراءکے ہمراہ احتجاجی دھرنے میں شرکت کی ،اس موقع پر انہوں نے مظاہرین سے اظہار یکجہتی کیا اور ایم ڈبلیوایم کے رہنما اور صوبائی وزیر قانون وپارلیمانی امور آغاسید محمد رضا سے ملاقات کی، اس موقع پر ، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے آغا رضا سے دھرنے ختم کرنے کی اپیل کی، آغا رضا نے مسائل کے حل اور مطالبات کی منظوری تک دھرنے

ختم نا کرنے کا اعلان کیا۔

وحدت نیوز(کوئٹہ )  شیعہ ہزارہ ٹارگٹ کلنگ کے خلاف مجلس وحدت مسلمین کے رہنما، صوبائی وزیر برائے قانون،لائیو اسٹاک،جنگلات اور پارلیمانی امور آغا سید محمد رضا بلوچستان اسمبلی کے باہر دھرنے پر بیٹھ گئےہیں، اس موقع پر ایم ڈبلیوایم کے کونسلرزرجب علی، عباس علی سید مہدی سمیت دیگر رہنمابھی موجود ہیں، وحدت نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے آغا سید محمد رضا نے بتایا کہ پاکستان میں رہتے ہوئے اپنے اداروں سے تحفظ مانگ رہے ہیں،لاشیں اٹھا اٹھا کر تھک گئے ہیں،اب کوئی رستہ نہیں بچا،ان کا مزید کہنا ہے کہ دھرنے میں بیٹھے ہوئے مظلومین کی حمایت جاری رہے گی اور یہ دھرنا تب تک ختم نہیں ہوتا جب تک آرمی چیف خود آ کر یقین دھانی نہیں کرا دیتے، مجلس وحدت مسلمین کے رہنما اور صوبائی وزیر آغا سید محمد رضا کا کہنا ہے کہ آج اسمبلی کے اجلاس میں بھی اپنا احتجاج ریکارڈ کرائوںگا۔

Page 2 of 7

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree