وحدت نیوز (پشاور ) مجلس وحدت مسلمین ضلع پشاور کے زیر اہتمام شام اور مصر کے مظلومین کی حمایت اور امریکہ و اسرائیل نواز قوتوں کیخلاف پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اس موقع پر مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، جن پر امریکہ اور اسرائیل کیخلاف نعرے درج تھے۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ شام اور مصر میں امریکہ، اسرائیل اور بعض عرب ممالک کی وجہ سے ہزاروں بے گناہ مسلمانوں کا خون ناحق بہا ہے۔ اگر مسلمان اب بھی بیدار اور متحد نہ ہوئے تو آگ اور خون کا یہ سلسلہ مزید مسلم ممالک تک پھیل جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ افسوس کیساتھ کہنا پڑتا ہے کہ اپنے آپ کو خادمین حرمین کہلانے والے پہلے شام میں دہشتگرد باغیوں کو سپورٹ کرتے رہے اور پھر مصر میں ایک جمہوری اسلامی حکومت کو ختم کرانے میں کردار ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک اہم اسلامی ملک ہے، اگر حکومت پاکستان اپنا مثبت کردار ادا کرے تو شام اور مصر کے حالات میں بہتری آسکتی ہے۔ اب وقت آگیا ہے کہ مسلم ممالک امریکہ اور اسرائیل کے مفادات کا تحفظ کرنے کی بجائے مسلم عوام کی بہتری اور فلاح کیلئے اقدامات کریں۔ اگر امریکہ نے شام پر حملہ کی کوشش کی تو پاکستان میں بھی اس کے مفادات محفوظ نہیں رہیں گے۔ مقررین نے کہا کہ حکومت پاکستان امریکی اتحاد کو خیر باد کہہ کر روس، چین اور ایران کیساتھ اتحاد قائم کرے۔ انہوں نے آل پارٹیز کانفرنس کی جانب سے طالبان کیساتھ مذاکرات کو مسترد کرتے ہوئے آپریشن کرنے کا مطالبہ کیا۔ اس موقع پر درج ذیک قرار دادیں بھی پیش کی گئیں۔
حکومت پاکستان شام پر امریکہ حملہ رکوانے اور مصر میں صدر مرسی کی حکومت کی بحالی میں کردار ادا کرے۔
پاکستان سے دہشتگردی کی شام روانگی کو فوری طور پر روکا جائے۔
طالبان کیساتھ مذاکرات کی بجائے آپریشن کا راستہ اختیار کیا جائے۔

وحدت نیوز ( نواب شاہ) مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے زیر اہتمام شام اور مصر کی عوام سے اظہار یکجہتی ، عرب ممالک کے گھناؤنے کردار اور ممکنہ امریکی حملے کے خلاف نواب شاہ میں احتجاجی ریلی نکالی گئی احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے صوبہ سندھ کے سیکرٹری جنرل مولانا مختار امامی ،شفقت لنگا ،امتیاز بخاری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور اسکے حواریوں کو ایک آزاد خود مختار ریاست کے داخلی معاملات میں مداخلت کا کوئی حق نہیں ، شام میں شکست فاش کا سامنا کرنا پڑا، اسی بنا پر امریکی صدر محبوط الحواس ہو چکا ہے، کبھی حملہ کی دھمکی دیتا ہے اور کبھی کیمیائی اسلحہ تلف کرنے کی باتیں کرتاہے ، امریکہ کو شام یا شام کی عوام سے کوئی محبت ہے نہ جمہوریت سے ہمدردی ، اصل ہمدردی اسرائیل سے اور اس کے تحفظ کے لیئے شام میں صہیونی مفادات کی محافظ حکومت کا قیام چاہتا ہے مولانا مختار امامی نے کہا کہ پاکستانی غیور مسلمان شام پر ممکنہ حملہ کی صورت میں حملہ آور طاقتوں کے لیئے سرزمین وطن تنگ کر دیں گے، انہوں نے امریکہ اور ترکی کے عوام کی طرف سے حملوں کی مخالفت کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ اور ترکی کے عوام نے حکمرانوں کے خلاف احتجاج کر کے یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ زندہ ضمیر لوگ ہیں اور حکمرانوں کی بے حسی اور سوار خبط کومحسوس کرتے ہوئے سڑکوں پر نکلے ہیں ، مولانامختار امامی نے کہا کہ اگر شام میں جنگ ہوئی تو یہ فیصلہ کن جنگ ہو گی اور نتیجہ کے طور پر امریکہ اور اس کے حواری منہ چھپاتے پھریں گے۔آج جوناصر ملت علامہ راجہ ناسر عباس جعفری کی اپیل پر پاکستان بھر میں احتجاج ہو رہا ہے کہ اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ ریاست کے عوام سالار وحدت کی ہر کال پر لبیک کہنے کو ہمہ وقت آمادہ ہیں ، انہوں نے کہا کہ عرب ممالک نے مصر میں جو جمہوری حکومت کو گرانے اور مظلوم مصری عوام کو کچلنے کا جو کردار ادا کیا ہے، وہ انتہائی شرمناک ہے، مزید بر آں کہ ہماری حکومت بھی طالبان سے مذاکرات کر کے شہداء کے خون سے غداری کی مرتکب ہو رہی ہے،طالبان سے مذاکرات کا فیصلہ گویا انہیں منظم ہونے کا موقع فراہم کرنا ہے، تا کہ وہ وقت آنے پر پھر سے پاکستان کی سرزمین پر بے گناہ انسانوں کا خون بہا سکیں۔

علامہ مختار امامی نے کہا کہ ہم امریکہ اور اس کے حواریوں کی بھرپور مذمت کرتے ہیں ، امریکہ اور عرب ممالک نے شام میں جو گھناؤنی سازشوں کا جال بچھایا ہے وہ صرف و صرف اس لیئے کہ وہاں کی حکومت امریکہ نواز نہیں، وہ حکومت امریکہ اور اسرائیل اظہار بیزاری کرتی ہے، امریکہ نے چاہا کہ وہاں ہمارے موافق حکومت بیٹھے جو ہماری پالیسیوں کو وہاں نافذ کریں، لیکن وہاں کی حکومت نے نہ تو اسرائیل کے سامنے گھٹنے ٹیکے اور نہ ہی امریکہ کے سامنے سر تسلیم خم کیا، وہاں کی حکومت نے کرار کی سنت پر عمل پیرا ہو راہ فرار بھی اختیارنہیں کی، وہاں کی حکومت میدان میں حاضر رہی اور بالآخر امریکہ کو وہاں شکست تسلیم کرنی پڑی، عرب ممالک جو سارا خرچ اْٹھانے کی بات کرتے تھے اور امریکہ سے کہتے تھے کہ حملہ تم کرو اور سارا خرچ ہم برداشت کریں گے ، انہیں وہاں نہ ان کا درہم کام آیا نہ وہاں ان کا پیسہ مؤثر ہوا، وہاں عرب ممالک کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔اور فیض ہے جناب سید زینب سلام اللہ علیھا کا کہ عرب ممالک کا اصلی چہرہ عوام کے سامنے آ گیا اور مسلم دنیا نے نے بھی دیکھ لیا کہ بظاہر خادم حرمین شریفین کہلانے والے حرمین شریفین کی خدمت نہیں بلکہ امریکہ و اسرائیل کی خدمت کر رہے ۔

وحدت نیوز (لاہور )سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کےاپیل پر لاہور میں سمن آباد شباب چوک پر نماز ِ جمعہ کے بعد شام پر ممکنہ امریکی حملے اور پاکستان میں طالبان سے مزاکرات کے خلاف احتجاج کیا گیا۔احتجاجی مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ احمد اقبال رضوی ، لاہور کے سیکرٹری جنرل علامہ امتیاز کاظمی ، لاہور کے سیکرٹری تبلیغات علامہ جعفر موسوی نے شرکت کی ، شرکاء ریلی سے خطاب کرتے ہوئے علامہ احمد اقبال رضوی نے کہا کہ شام پر امریکی حملہ دراصل لاکھوں فلسطینیوں کے حق پر حملہ ہے ، اسرائیل کو نابود ہوتا دیکھ کر امریکہ نے یہ چال چلی ہے ، اسلام کے نام پر جمع ہو کر فساد پھیلانے والے باغیوں کی شرمناک حرکات اسلام کو بدنام کرنے کی سازش ہے ، سعودیہ عرب کے حکمران امریکہ کو پیسہ دے کر شام کے خلاف جنگ میں اپنا کردار ادا کر کے امریکہ و اسرائیل سے اپنی وفاداری کا اعلان کر رہے ہیں، ہم ہر مظلوم کے ساتھ ہیں چاہے وہ مصر ہو ، بحرین ہو ، یمن ہو یا کہ شام ، عرب لیگ کا شرمناک کردار اس بات کی دلیل ہے کہ عرب حکمران کبھی بھی امریکہ کی غلامی سے آذاد نہیں ہوں گے ،

حکومت یاد رکھے کہ ہزاروں معصوموں کے قاتل طالبان جو پاکستان سے لے کر عراق اور شام تک مسلمانوں کا قتلِ عام کر رہے ہیں ان سے مزاکرات کی بات کر کے حکومت نے اپنا اصل چہرہ واضح کر دیا ہے ، ، ، دہشت گردوں سے مزاکرات نہیں ان کے خلاف مکمل اور موثر آپریشن ہونا چاہیے، ملک اسحآق جیسے بدمعاش قاتل کو آذاد کرنے کی بات کے پنجاب حکومت لشکر جھنگوی کو قبول کر رہی ہے اور اس کی سرپرست بن گئی ہے ، یاد رکھو !! کہ ملت تشیع اپنا ح لینا جانتی ہے ، ہم امن پسند لوگ ہیں اور ہم پر امن رہ کر بھی اپنا ہر مطالبہ منوا سکتے ہیں ،حکومت رئیسانی حکومت کا انجام یاد رکھے۔

وحدت نیوز (لاہور ) شام کا مسئلہ پوری دنیا بالخصوس عالم اسلام کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ یہ امریکہ، اسرائیل اور انکے عرب حواریوں کے مقابلے میں مزاحمت اسلامی کی فرنٹ لائن ہے۔ یہ وہ ملک ہے جس نے سالوں سے مسئلہ فلسطین کو زندہ رکھا ہے۔ حماس اور حزب اللہ جیسی اسلامی مزاحمتی تحریکوں کی ہر ممکن مدد کی ہے اور اسرائیل کے مقابلے میں فلسطین اور لبنان کی حمایت میں ڈٹا رہا ہے۔ اس نے اسرائیل کے ساتھ کوئی سمجھوتہ کرنے اور فلسطینی کاذ سے پیچھے ہٹنے سے انکار کیا ہے۔ جس کی قیمیت اسے چکانا پڑ رہی ہے اور امریکہ اپنے عرب حواریوں کے ساتھ مل کر اسرائیل کو بچانے کیلئے شام کو نشانہ بنانے جارہا ہے۔ اور اس کیلئے عراق طرز کا حملہ کرنے کا جھوٹا بہانا بھی تراشا جاچکا ہے۔


ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کےمرکزی  رہنما علامہ سید احمد اقبال رضوی،پنجاب کے سیکریٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی ، ڈپٹی سیکریٹری جنرل سید اسد عباس نقوی اور سنی اتحاد کونسل کے رہنماصاحبزادہ عمار سعید سلیمانی،مفتی محمد حسیب قادری،مفتی محمد کریم،رانا شرافت علی لاہور پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔رہنمائوں کاکہنا تھا کہ  امریکی حمایت یافتہ چند خائن اور ڈکٹیٹر عرب حکمرانوں کے ساتھ عرب دنیا نہیں ہے اور پوری عالمی اسلامی دنیا شام پر حملے کو اسلام پر حملہ سمجھ رہے ہیں۔ اور یوں امریکہ کی وہ بی ٹیم جس کو القاعدہ اور طالبان کے نام پر خود امریکہ نے تشکیل دیا تھا شام کے محاذ پر ایک بار پھر وہی امریکی حمایت میں کھل کر سامنے آ گئی ہے۔ یہ لوگ اسرائیل سے تو جنگ نہیں کرتے ہیں اور نہ ہی خطے میں امریکی مفادات اور امریکی پٹھوؤں کو نشانہ بناتے ہیں بلکہ امریکہ اور اسرائیل کے مقابلے میں کھڑی ہونے والی حکومت ، ملک اور تنظیمیں ان کا نشانہ بنتی ہیں۔ شام میں خارجی گروہوں نے صحابہ کرامؓ اور اہلِبیت علیھم السلام کے مزاراتِ مقدسہ کی جس طرح سے توہین کی ہے ۔ جس طرح سے لوگوں کو ذبح کیا ہے اور جہادالنکاح کے نام پر خواتین کی عزتیں لوٹی ہیں۔ یہ لوگ خارجیوں سے بھی بدتر ہیں اور ان سے وہی سلوک کرنے کی ضرورت ہے جو حضرت علی ؑ نے خوارج کیساتھ کیا۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان اور سنی اتحاد کونسل پاکستان شام پر حملے کو اسلام پر حملہ قرار دیتے ہیں اور پاکستان کی سرزمین پر آئندہ جمعۃ المبارک کو شام کی حمایت اور امریکہ اور اسرائیل کی مخالفت میں منانے کا اعلان کرتے ہیں اور ملک بھر میں نمازِ جمعہ کے بعد اجتجاجی ریلیوں اور جلوسوں کا اعلان کرتے ہیں۔

 

* مجلس وحدت مسلمین پاکستان اور سنی اتحاد کونسل مصر میں امریکی اور اسرائیلی مداخلت کہ جس کے ذریعے منتخب حکومت ختم کی گئی کی بھر پور مذمت کرتے ہیں اور امریکہ اور اس کے عرب حواریوں کو اس قتلِ عام کا براہِ راست ذمہ دار قرار دیتے ہیں۔ جس کے نتیجے میں دو ماہ میں ہزاروں افراد قتل کئے جاچکے ہیں۔
* مجلس وحدت مسلمین پاکستان اور سنی اتحاد کونسل پاکستان میں اولیائے کرام کے مزارات ، مختلف سجادہ نشینوں کی شہادت اور مساجد اور امام بارگاہوں پر ہونے والے قتلِ عام کا ذمہ دار اس ذہنیت کو قرار دیتے ہیں جس کے نتیجے میں جنت البقیع میں کئی اصحابِ رسولؓ اور اہلِبیت علیھم السلام کے مزارتِ مقدسہ کو مسمار کیا جا چکا ہے اور اس فکر کی مذمت کرتے ہوئے پاکستان میں عوامی بیداری کی مہم چلانے کا اعلان کرتے ہیں اور ایسے ننگ انسانیت دہشتگردوں سے مذاکرات کو رد کرتے ہیں اور ان کیخلاف بھر پور کاروائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔

* حالیہ APCمیں مجلس وحدت مسلمین پاکستان اور سنی اتحاد کونسل پاکستان سمیت دیگر وہ جماعتیں جو دہشت گردی کا براہِ راست شکارہیں کو APCمیں مدعو نہ کرنے کی مذمت کرتے ہیں اور APCکے مذاکراتی فیصلے کو یکطرفہ فیصلہ قرار دیتے ہیں۔
* پاکستان میں جب تک دہشتگردی کے مقابلے میں دہشت گردی کا شکار حقیقی سٹیک ہولڈر سے ملکر کوئی فیصلہ نہیں کیاجائے گا اس وقت تک دہشتگردوں کی حوصلہ افزائی جاری رہے گی اور وطنِ عزیز کو آئندہ اپنی ایٹمی صلاحیتوں پر بھی سخت عالمی خطرات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
* مجلس وحدت مسلمین اور سنی اتحا دکونسل پاکستان کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کے تحفظ کا عہد کرتے ہیں۔ پاکستان کو بیرونی دباؤ سے آزاد اور حقیقی معنوں میں آزاد اور خود مختار ملک دیکھنا چاہتے ہیں اور پاکستان کی سلامتی اور بقاء کیلئے ہر طرح کی قربانی دینے کیلئے آمادہ اور تیار ہیں۔
* مجلس وحدت مسلمین اور سنی اتحاد کونسل پٹرول کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافے کو عوام کش پالیسی قرار دیتے ہیں۔ حکومتِ وقت مہنگائی کے طوفان کوروکنے میں ناکام رہی ہے۔ ڈالر کی قیمت روپے کے مقابلے میں تاریخی سطح پر پہنچ گئی ہے اور تاحال حکومت کی طرف سے قومی مسائل حل کرنے کیلئے کئی ٹھوس حکمتِ عملی اختیار نہیں کی گئی ہے۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ تیل کی قیمتوں کو کم از کم ایک سال کیلئے فکس کر دیا جائے تاکہ صنعت کار اطمینان سے صنعتیں چلائیں، تجارت بہتر ہو اور مہنگائی کو روکا جاسکے۔
* گذشتہ ایک ماہ میں کراچی ، گجرات ، بھکر ، چینیوٹ اور لاہور میں جاری ٹارگٹ کلنگ اور دہشتگردی کی مذمت کرتے ہیں اور قاتلوں کی فو ری گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہیں۔
* ملک کی توانائی کے بحران کو حل کرنے کیلئے ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبہ ناگزیر ہے۔ حکومتِ وقت نے اسے سرد خانے میں ڈال دیا ہے اور ملک لوڈشیڈنگ کا عذاب بھگت رہا ہے۔ حکومت کا یہ طرزِ عمل قابلِ مذمت ہے۔
* مجلس وحدت مسلمین پاکستان اور سنی اتحاد کونسل پاکستان دیگر ہم فکر جماعتوں کیساتھ ملکر بلدیاتی الیکشن کو ایک تحریک کی شکل میں لڑیں گے جس کا ہدف پاکستان کو سیاسی اشرافیہ کی قید سے آزاد کرانا اور نچلی سطح پر مضبوط اداروں کا قیام ہے۔

وحدت نیوز (اسکردو) جانثارانِ بی بی زینب سلام اللہ علیہ ،مجلس وحدت مسلمین بلتستان ڈویژن اورامامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن بلتستان ڈویژن کے تحت شام پر امریکہ اور اس کے سلفی اتحادیوں کے حملے کی سازشوں کے خلاف ایک ریلی یادگار چوک سکردو سے یو این او آفس تک نکالی گئی جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی ۔ ریلی میں شریک افراد امریکہ ، آل سعود اور اسرائیل کے خلاف نعرے لگارہے تھے۔ ریلی علمدار چوک پر پہونچی تو انجمن امامیہ بلتستان کے سینئیر نائب صدرومجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے صوبائی رہنما آقائے مظاہر حسین موسوی نے خطاب کیا ۔ریلی کے یو این آفس پونچنے پر شیعہ علماء کونسل کے مقامی رہنماء بھی ریلی میں شریک ہوئے ۔ یو این آفس کے سامنے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین بلتستان کے سیکرٹری جنرل علامہ سید علی رضوی  نے کہا کہ شام پر حملہ عالم اسلام پر حملہ ہے ۔ اس موقع پر انجمن امامیہ کے سٹی صدر شیخ زاہد حسین زاہدی ، راجہ زکریا اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین کے سینیئر رہنما علامہ اصغر عسکری سمیت دیگر علماء کی گرفتاری اور بھکر میں بے گناہ کارکنوں کی بلا جواز گرفتاری کے خلاف مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے زیراہتمام سول سیکرٹریٹ لاہور کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا گیا، دھرنے میں خواتین، بچوں، جوانوں اور بزرگوں کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔ مجلس وحدت مسلمین نے پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈی پی او بھکر کو فوری طور پر معطل کیا جائے اور پنجاب بھر میں جہاں سے بھی گرفتاریاں ہوئی ہیں، تمام کارکنوں اور رہنماؤں کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔

رہنماؤں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ علماء اور کارکنوں کی رہائی تک پورے ملک میں دھرنے دیئے جائیں گے۔ لاہور میں ہونے والے احتجاجی دھرنے کی قیادت مجلس وحدت مسلمین کے رہنما علامہ ابوذر مہدوی، مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید ناصر عباس شیرازی، علامہ احمد اقبال رضوی اور دیگر علماء نے کی۔ دھرنے میں سینکڑوں کی تعداد میں شہری شریک ہوئے جبکہ لوگوں کی آمد کا سلسلہ بھی رات گئے تک جاری رہا، تاہم رات 2بجے دھرنا ختم کر دیا گیا۔ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین آج دوبارہ ناصر باغ کے باہر لوئر مال پر دھرنا دے گی۔

دیگر ذرائع کے مطابق لاہور میں شہداء و مومنین ِ بھکر سے اظہار یکجہتی اور ظالمین کیخلاف صدائے احتجاج بلند کرنے کیلئے سول سیکریٹیریٹ کے سامنے علامتی احتجاجی دھرنا دیا گیا، جس میں مومنین و مومنات کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔ احتجاجی دھرنے سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ ابوذر مہدوی، مرکزی سیکرٹری سیاسیات ناصر عباس شیرازی، علامہ احمد اقبال رضوی، علامہ حسن ہمدانی، علامہ مصطفٰی مہدی اور دیگر اراکین نے خطاب کیا۔ پنجاب کی متعصب حکومت کے کارندوں نے ایم اے او کالج سے پی ایم جی چوک تک کی تمام اسٹریٹ لائٹس بند کر دی تھیں، شرکائ اندھیرے میں ہی احتجاج کرتے رہے۔ اس موقع پر انتظامیہ کو متنبہ کیا گیا اگر اندھیرے میں کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آگیا تو اسکی ذمہ دار انتظامیہ ہوگی۔ دھرنے کے شرکاء نے لبیک یاحُسین کی صداؤں میں اس بات کو ثابت کیا کہ ہم کسی طوفان سے ڈرنے والے نہیں، حکومت ِ وقت سن لے کہ اس کا اصل چہرہ بے نقاب ہوچکا ہے، دہشت گردوں کو پناہ اور انکا ساتھ دے کر پاکستان کی بنیادوں کو کمزور کرنے کی سازش کی جا رہی ہے۔

مولانا مصطفٰی مہدی نے اپنے خطاب میں کہا کہ عالمی دہشتگرد امریکہ اور اس کے حواری شام میں شکست کے بعد اپنی جنگ کو اس خطے میں لانا چاہتے ہیں، پاکستان میں شیعہ سنی کا کوئی مسئلہ نہیں، بلکہ یہ تکفیری دہشتگرد شیعہ سنی کے نام پر دہشتگردی کا بازار گرم کرنا چاہ رہے ہیں۔
علامہ ابوذر مہدوی نے احتجاجی دھرنے کے شرکاء سے اپنے پرجوش خطاب میں کہا کہ ہم بھکر میں علماء اور مومنین کی گرفتاریوں اور تشدد کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، اس واقعہ میں ملوث افراد کو فوری سزا دی جائے، انتظامیہ میں موجود کالی بھیڑوں کو نکالا جائے اور آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے موثر اقدامات کئے جائیں، ان کا کہنا تھا کہ اس ملک میں جہاں 14 اگست کی ریلی کے لئے اجازت لینا پڑتی ہے، وہاں دہشتگردوں کو مسلح ریلی کی اجازت کیسے دے دی گئی؟؟ یہ ملک ہم نے بنایا تھا اور ہم ہی اسے بچائیں گے، دشمن سن لے!! ہمارا خون اتنا ارزاں نہیں، تمہیں اس خؤن کا حساب دینا ہوگا ۔۔۔۔
دھرنا 2 بجے رات ختم کیا گیا اور ملک گیر احتجاج کا اعلان کیا گیا، آج شام 4 بجے ناصر باغ کے سامنے بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree