وحدت نیوز (مظفرآباد) سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین آزاد جموں و کشمیر علامہ سید تصورحسین نقوی الجوادی نے فرانسیسی جریدے میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ گستاخانہ خاکوں کی اشاعت گھناؤنی سازش ہے، طاغوتی و جبروتی طاقتیں امت مسلمہ کی وحدت اور تشخص کے خلاف سازشوں کی پشت بان ہیں ۔ گستاخانہ خاکوں کی اشاعت درحقیقت مسلمانوں میں اشتعال و شدت پسندی بڑھانا ہے، تا کہ بعض لوگوں کو تشدد پر اکسا کر مسلمانوں کے خلاف ماحول بنایا جا سکے، مسلمانوں میں فرقہ ورانہ بنیادوں پر انتشار سے وحدت کا تصور کمزور ہوتا ہے۔ جس کی وجہ سے اغیار اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل کے لیئے مختلف واقعات رونما کراتے ہیں ، فرانس میں دو مبینہ مسلمانوں کی طرف سے جریدے پر حملہ کے بعد 40 عالمی سربراہان کا وہاں پہنچ کر ملین مارچ کرنا لمحہ فکریہ ہے۔ اور عالمی سطح پر منافقت اور دوعملی کا کھلا اظہار ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے وحدت ہاؤس سے جاری مذمتی بیان میں کیا۔

 

انہوں نے کہا کہ یہود و ہنود کبھی بھی اسلام کو پھلتا پھولتا نہیں دیکھنا چاہتے ، آئے روز طرح طرح کی سازشوں سے اسلام کو بدنام کرنے کی کوشش کرتے ہیں، نام نہاد مسلمان ، تکفیری ، دہشت گرد،شدت پسندانہ کاروائیاں کر کے ان کے ایجنٹ کارول پلے کر رہے ہیں ، اسلام کی غلط تشریح کرنے پر مغرب سے دادوصولتے ہیں ، تکفیریت کو فروغ دیکر مسلمانوں کو آپس میں لڑانے کے درپے ہیں ، فرانس میں جریدے پر ہونے والے حملہ میں مسلمانوں کا لبادہ اوڑھ کر ، خود کو مسلمان کہلوا کر پو ری دنیا کے سامنے اسلام کی غلط تصویر پیش کی گئی، ضرورت اس امر کی ہے کہ امت مسلمہ اغیار کی ان سازشوں کو سمجھیں ، دشمن شناسی سے اغیار کی سازشوں کو ناکام بنا دیں ، اپنے اندر سے اغیار کے ایجنٹوں کو نکال باہر پھینکیں ، علامہ تصورجوادی نے کہا کہ گستاخی رسول ؐ ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی، وقت ہے کہ امت مسلمہ اٹھ کھڑی ہو، او آئی سی اور اسلامی ممالک کی تنظیمیں یورپ سے اپنے تعلقات پر نظر ثانی کریں ، جریدے کی اشاعت رکوائی جائے ، انہوں نے کہا کہ اس مسئلہ پر اسلامی ممالک کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے۔

وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے کہا ہے کہ طالبان قاتلوں کی طرح طالبان مائنڈ سیٹ کبھی بھی پاکستان کا خیر خواہ نہیں ہو سکتا 'وقت کا تقا ضا ہے کہ پوری قوم ملک کے لئے قر بانیں دینے والی افواج پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑ ی ہو جائے ،پشاور میں شہداء کے والدین کا سیاست دانوں کیخلاف احتجاج سیاسی و مذہبی جماعتوں کے لئے ایک سبق ہے،شہید طلباءکے والدین کا سیاستدانوں کے خلاف احتجاج بیداری شعور کا بہترین مظاہرہ ہے، ہمیں عوامی امنگوں کی ترجمانی اور دہشت گردقاتلوں کیخلاف ایک موقف اپنانا ہو گا،پاکستان کی سیاسی و مذہبی جماعتیں عوامی احساسات کی ترجمانی کریں اور دہشت گردی کے خلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچا نے کیلئے متحد ہو جائیں ۔ بدھ کے روز جاری اپنے بیان میں علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے کہا کہ ملت جعفریہ کے شہداء کے قاتلوں کو عبرت ناک سزائیں دی جاتی تو آج افواج پاکستان اور معصوم بچوں کی جان لینے کی ان دہشت گردوں کو ہمت نہ ہوتی ریاستی اداروں کو چاہیئے کہ اپنی پالیسی تبدیل کریں طالبان قاتلوں کی طرح طالبان مائنڈ سیٹ کبھی بھی پاکستان کا خیر خواہ نہیں ہو سکتے یہ مائند سیٹ پوری دنیا میں دہشت گردی کا سبب بن رہا ہے پاکستان کو اسی مائنڈسیٹ نے بین القوامی سطح پر شدت پسندی کے صف میں لا کھڑا کر دیا ہے طالبان اور اس کے حامیوں کو ریاست دشمن قرار دینا چاہیے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مصلحت پسندی زہر قاتل ثابت ہو گاسیاست بچانے کے لئے ریاست کو داوُ پر نہ لگایا جائے ۔

 

ان کا مزید کہنا تھا کہ مغرب صلیبی جنگ کی تیاریوں میں ہیں فرانس کے گستاخ جریدے نے پھر سے توہین آمیز مواد چھاپنے کا اعلان قابل مذمت ہے جو دنیا میں انتشار کو دعوت دینے کے مترادف ہے وزارت خارجہ کو اس پر کھل کر اپنا موقف دینا ہو گا ہم سرورکائنات ﷺکی ناموس اور ان کے آل ؑکی ذات اقدس پر کسی گستاخ کو انگلی اُٹھانے کی اجازت نہیں دینگے اسلام امن کا مذہب ہیں ہم تمام ادیان کے احترام کو اپنا فریضہ سمجھتے ہیں تمام مسلم ممالک میں جاری شدت پسندی اور دہشت گردی میں مغربی ممالک،خلیجی ملکوں اور اسرائیل کا ہاتھ ہے جو اسلام کے روشن چہرے کو ان خارجیوں کے ہاتھوں مسخ کرنے کے درپے ہیں ہمیں اپنے دوست اور دشمنوں کا ادراک کرنا ہوگا ۔

وحدت نیوز (نوشہروفیروز) مجلس وحدت مسلمین نوشہروفیروز کی جانب سے پشاور سانحہ کے خلاف ضلع بھر میں احتجاجی ریلیاں نکالی گئی بھریا سٹی میں شٹرڈاون  ھڑتال کی گئی شکیل جعفری کے قیادت میں امام بارگاھ المعصومین سے لیکر بس اسٹینڈ تک ریلی نکالی گئی نوشہروفیروز میں اعجازممنائی اور مشتاق حسین بلوچ کی قیادت میں نجف سندھ سے ٹہاروشاھ اسٹاپ تک ریلی نکالی گئی کنڈیارو میں اسد حسین کی قیادت میں باقرشاھ مسجد سے ریلی نکالی گئی، مورو میں عبدالرشید اورارشاد سابقی کی قیادت میں ریلی نکالی گئی، ٹھاروشاھ میں ناظم میمن کی قیادت میں امام بارگاھ سے لیکر بس اسٹینڈ تک ریلی نکالی گئی،ھالانی میں صداحسین سھتو کی قیادت میں ریلی نکالی گئی اس موقع پر رھنمائوں نے پشاور ہونے والے افسوسناک واقعے کی شدید لفظوں میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت دھشت گردوں کو کھلی چھوٹ دیدی ہے جس کے سبب دھشت گردی بڑھتی جارہی ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ دھشت گردوں کے خلاف سخت کاروائي کی جائے اوردھشت گردی کو روکنے کے لئے خصوصی اقدام کئے جائيں۔

وحدت نیوز(کراچی)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ذیلی شعبہ وحدت یوتھ پاکستان کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام کراچی پریس کلب کے سامنے سعودی عرب میں سعودی متعصب حکومت کی جانب سے انسانی حقوق کے علمبردار عالم دین آیت اللہ باقر النمر کو سزائے موت کی سزاءسنائے جانے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور سعودی حکومت کے متعصبانہ اقدامات کی شدید مذمت کی گئی، احتجاجی مظاہرے میں کراچی کے مختلف تعلیمی اداروں سمیت بزنس کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے سیکڑوں نوجوانوں نے شرکت کی ، شرکائے مظاہرہ نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر آیت اللہ شخ النمر کی آزاد ی سمیت مردہ باد امریکہ، اسرائیل نامنظور اور شیخ نمر کو فوری رہا کیا جائے سمیت آیت اللہ باقر النمر کی رہائی کے لئے اقوام متحدہ ، ایمنسٹی انٹر نیشنل ، سمیت عالمی انسانی حقوق کے اداروں سے شیخ نمر کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

 

سعودی عالم دین آیت اللہ شیخ النمر کی رہائی کےلئے وحدت یوتھ پاکستان کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام منعقدہ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے رہنما ﺅں مولاناصادق جعفری،مولانا عیسی قرائتی، علامہ مبشرحسن اور سنی اتحاد کونسل کے مرکزی رہنما صاحبزادہ اظہر رضا قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سعود ی حکومت کی جانب سے انسانی حقوق کے لئے جد وجہد کرنے والے شیعہ عالم دین آیت اللہ باقر النمر کو سزائے موت کا حکم سنایا جانا انسانی حقوق کی پائمالی اور مہذب دنیا کے لئے لمحہ فکریہ ہے۔

 

مقررین کاکہنا تھا کہ آیت اللہ باقر کا گناہ صرف اور صرف یہ ہے کہ انہوں نے عرب دنیا میں اٹھنے والی اسلامی بیداری کی لہر پر لبیک کہا اور دنیا کے تمام طاغوتی نظاموں کے خلاف صدائے حق بلند کی ، انہوںنے سعودی عرب میں انسانی حقوق سے محروم عوام کے لئے بنیادی انسانی حقوق کی فراہمی کے لئے صدا بلند کی اور اس جرم کی پاداش میں انہیں سعودی متعصب حکومت کی جانب سے سزائے موت کا حکم سنا دیا گیا جو یقینا قابل شرم اور قابل مذمت فعل ہے۔

 

احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے اقوام متحدہ ، عالمی عدالت انصاف اور انسانی حقوق کے عالمی ادارے ایمنسٹی اور ہیومن رائٹس واچ سمیت دنیا کے مہذب معاشروں اور حکومتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سعودی شیعہ عالم دین آیت اللہ باقر النمر کو سعودی حکومت کی جانب سے سزائے موت کے حکم کے خلاف سراپا احتجاج ہوں اور سعودی متعصب انتظامیہ پر دباﺅ ڈالا جائے کہ وہ فی الفور آیت اللہ باقر النمر کو رہا کریں ، اس موقع پر شرکاءنے آیت اللہ باقر کی رہائی کے لئے نعرے لگائے اور مردہ باد امریکہ اور اسرائیل نا منظور کے فلک شگاف نعرے بھی لگائے۔

وحدت نیوز(اسکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے زیراہتمام بلتستان کے متعدد مقامات پر وفاقی حکومت کی جانب سے جاری ریاستی دہشتگردی اور بہیمانہ ظلم و تشدد کے خلاف احتجاج اور دھرنوں کا آغاز کر دیا۔ اس سلسلے میں یاد شہداء اسکردو پر دھرنے میں کارکنان کی شرکت شروع ہوگئی ہے، جبکہ گمبہ اسکردو، امامیہ چوک اسکردو، روندو، شگر اور کھرمنگ کے علاوہ شاہراہ قراقرم، سیاچن جانے والی سڑک، کے ٹو جانے والی سڑک اور دیگر اہم مقامات پر شٹر ڈاون ہڑتال ،احتجاج اور دھرنا جاری۔

وحدت نیوز (کوئٹہ ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری اور انقلاب مارچ قائدین کی اپیل پر ملک بھر کی طرح بلوچستان کے مختلف شہروں میں عزم انقلاب مارچ ریلیاں نکال کر علامتی دہرنے دئیے گئے۔ایم ڈبلیو ایم ضلع لسبیلہ کے زیر اہتمام ضلعی سربراہ سید قربان شاہ کی قیادت میں ریلی نکال کر مین آرسی ڈی روڈ پر دھرنا دیا گیا رھرنے سے مولانا زاہد حسین جعفری، مولانا عبدالوحید خاصخیلی، مولانا سجاد مطہری اور ضلعی سیکریٹری جنر سید قربان علی شاہ نے خطاب کیا۔ جبکہ MWMضلع صحبت پور کے زیر اہتمام عزم انقلاب ریلی نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت سید نیازحسین شاہ، لیاقت علی مولائی، جمل خان شیخ نے کی۔ا س موقع پر احتجاجی دہرنے سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے سربراہ علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ پاکستان اب انقلاب کے دہانے پر پہنچ چکا ہے۔ جو ملک سے کرپشن ،دہشت گردی ،بے روزگاری، مہنگائی اور دیگر مسائل کا خاتمہ چاہتا ہے۔ جن لوگوں نے گذشتہ کئی دہائیوں سے ملکی دولت کودونوں ہاتھوں سے لوٹا ہے، وہ عوامی شعور ، بیداری اور انقلابی عزم سے خائف ہیں۔

 

انہوں نے کہا کہ جو لوگ ہمیشہ دہشت گردوں کے وکیل صفائی بنے رہے ان کا پر امن عوامی دھرنے پر اعتراض سمجھ سے بالا تر ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں قوم کے تمام طبقات کی موجودگی میں عوامی پارلیمنٹ لگا کر جمھوری اور انقلابی طریقہ کار اختیار کیا گیاہے۔ ہم عوامی پارلیمنٹ کے تمام فیصلوں کی تائید کرتے ہیں۔ نواز شریف کے اقتدار کا سورج غروب ہوچکا ہے وہ جتنا جلد عوامی مطالبات کے سامنے تسلیم ہوکر مستعفی ہوجائیں ان کے حق میں بہتر ہے۔ یہ انقلاب عوام کے بہتر مستقبل کے لئے ہے۔ جہاں انقلابی ایجنڈے پرعملدر آمد ہوگا۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree