وحدت نیوز (قم المقدسہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری امور خارجہ وڈپٹی سیکریٹری جنرل ڈاکٹر علامہ سید شفقت حسین شیرازی نے قم المقدس سے جاری ایک بیان میں نے کہا کہ یمن پر سعودی جارحیت دراصل سعودیہ کی خطے میں تسلط قائم رکھنے کی سازش کا حصہ ہے۔ یمنی عوام اپنے حقوق کے لئے پرامن جدوجہد کر رہی تھی جو کہ ان کا بنیادی حق ہے۔ سعودی عرب یمن کی عوام کے خون سے ہولی کھیل رہا ہے جس کا خمیازہ اسے بھگتنا پڑے گا۔ علاوہ ازیں ڈاکٹر صاحب نے کہا کہ دنیا کے کسی بھی مسلمان سے کعبۃ اللہ کو خطرہ نہیں ہے خطرہ دارصل سعودی حکمرانوں کو اپنی شہنشایت اور محلات کا ہے جس کے لئے وہ مقدسات کی آڑ میں بے گناہ مسلمانوں کا قتل عام کر رہے ہیں۔ تاریخ گواہ ہے کہ سعودی شہزادوں نے ہمیشہ سے اپنے مخالفین اور حریت کے لئے اٹھنے والی تحریکوں کو دبانے کے لئے مقدس مقامات کا سہارہ لے کر ان کا بے دریغ قتل عام کیا ہے لہذا امت مسلمہ اور خاص طور پر سعودی عرب کے اتحادیوں کو جان لینا چاہیے کہ یہ جنگ مقدسات کی جنگ نہیں ہے بلکہ یہ شہنشایت کو دوام بخشنے کے لئے لڑی جانے والی جنگ ہے۔ اتحادیوں کو چاہیے کہ وہ خواہ مخواہ یمنی عوام کے خون سے اپنے ہاتھوں کو رنگین نہ کریں اور ملت یمن کی نفرت میں اضافہ نہ کریں۔

وحدت نیوز (حیدرآباد) شہداء کمیٹی کے چیئرمین اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ سیاسیات کے مرکزی معاون سیکریٹری علامہ مقصود علی ڈومکی نے دہشت گردی کے خلاف مشترکہ جدوجہد کے سلسلے میں سندہ ترقی پسند پارٹی کے مرکزی آفس میں STP کی مرکزی قیادت سے ملاقات کی اور انہیں ۱۹ اپریل دہشت گردی کے خلاف عوامی ریفرنڈم میں شرکت کی دعوت دی۔

 

علامہ مقصود علی ڈومکی نے دھشت گردی کے خلاف مشترکہ جدوجہد کے سلسلے میں حیدر آباد میں سول سوسائٹی کے رہنماؤں کی جانب سے منعقدہ اہم اجلاس میں شرکت کی۔اس موقعہ پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ پورا ملک دھشت گردی کی لپیٹ میں ہے،جس کے خاتمہ کیلئے ملک بھر میں آپریشن ضرب عضب شروع کرنا ہوگا، شکارپور میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے لئے تو فوج آ نہیں رہی ایسے میںآل سعود کے تحفظ کے لئے یمن فوج بھیجنے کی باتیں کی جارہی ہیں ۔ریاست دھشت گردوں کے خلاف اعلان جنگ کرے تو عوام کے سب طبقات اسکی پشت پر کھڑے ہونگے۔دھشت گردوں کے تربیتی مراکز کے ساتھ ساتھ کالعدم تنظیموں کے خلاف کاروائی کرنا ہوگی۔ریاستی ادارے گڈ اور بیڈ کے چکر سے باہر نکل کر تمام دہشت گردوں کا خاتمہ یقینی بنائیں۔

 

انہوں نے کہا ہے کہ ملک کی امن پسند قوتیں متحد ہوکر دھشت گردی کے خاتمہ کیلئے آگے آئیں،انہوں نے کہا کہ نوازلیگ کو اپنے راستے دھشت گردوں سے جدا کرنا ہوں گے اور انہیں عوام دشمن پالیسیاں بدلنا ہوں گی،انہوں نے کہا کہ سندہ حکومت ۲۲ نکاتی معاہدے پر عمل در آمد نہیں کر رہی اسی لئے شہداء کمیٹی احتجاجی تحریک شروع کررہی ہے ۔ احتجاجی تحریک کے پہلے مرحلے میں مختلف شہروں میں ۱۹ اپریل کو احتجاجی جلسے اور دھشت گردی کے خلاف عوامی ریفرنڈم ہوگا۔

 

اس موقعہ پر علامہ مقصود علی ڈومکی نے سول سوسائٹی کو ۱۹ اپریل دھشت گردی کے خلاف عوامی ریفرنڈم میں شرکت کی دعوت دی،سول سوسائٹی نے دہشت گردی کے خلاف مشترکہ جدوجہد اور عوامی ریفرنڈم کی بھرپور حمایت کا یقین دلایا،سول سوسائٹی اجلاس سے امر سندھو، پنہل ساریو، جاوید و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے شہداء کمیٹی کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

وحدت نیوز (اسلا آباد) مجلس وحدت مسلمین اور جے یو پی نورانی گروپ نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ پاکستان کو یمن کی صورتحال میں ثالثی کا کردار ادا کرنا چاہئے، پاکستانی فوج کو کسی صورت یمن کے خلاف ہونے والی جنگ کا حصہ نہیں بننا چاہیئے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری اور جمعیت علمائے پاکستان نورانی گروپ کے مرکزی سیکرٹری جنرل پیر محفوظ مشہدی نے اسلام آباد میں ملاقات کے دوران کیا۔ ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹریٹ اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں علامہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ حجاز مقدس کے دفاع اور آل سعود خاندان کی بادشاہت کے دفاع کو الگ الگ دیکھنا چاہیے، مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ مسلمانوں کا محور و مرکز ہے، جس پر آل سعود نے آج سے سو سال قبل برطانیہ کی مدد سے قبضہ کیا تھا اور سلطنت عثمانیہ کے خلاف سازش کی تھی، آج آل سعود کی اسرائیل و امریکہ نواز بادشاہت کو بچانے کے لئے امت مسلمہ کو لقمہ اجل بننے نہیں دینگے۔

 

علامہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے سرپرست آج آل سعود کے دفاع میں امت مسلمہ کو تقسیم کرنے کے درپے ہیں، قومی سلامتی کے ادارے دشمن کی سازشوں کا ادراک کریں اور اس پراکسی وار میں ملک کو دھکیلنے کی ہر سازش کو ناکام بنائیں، ہم ابھی تک جہاد افغان کی قیمت چکا رہے ہیں، پاکستان کسی اور پراکسی وار کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ علامہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ عرب کی سرزمین پر سب سے مظلوم قوم فلسطینی مسلمان ہے، جن کی صہیونیوں کے ہاتھوں نسل کشی جاری ہے، آج تک آل سعود نے ان مظلوموں کی کوئی مدد نہیں کی، حتیٰ اخلاقی تعاون تو درکنار ایک بیان تک نہ دیا۔ یمن کی عوامی انقلابی تحریک سے آل سعود کی بادشاہت اور عرب ڈکٹیٹروں کو خطرہ ہے، علامہ ناصر کا کہنا تھا کہ پانچ روز سے آسمان سے یمنیوں پر آگ برسائی جا رہی ہے جبکہ ان کی طرف سے ایک بھی حملہ نہیں کیا گیا، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ یمن پر یکطرفہ جنگ کی جا رہی ہے۔

 

مرکزی سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ یمن کے مسلمانوں نے سعودی عرب پر حملہ نہیں کیا بلکہ آل سعود نے یمن کے مسلمانوں کو خاک و خون میں نہلا دیا ہے، نواز شریف نے ذاتی تعلقات پر ملکی سلامتی کو داوُ پر لگانے کی ٹھان لی ہے، جسے کوئی بھی پاکستانی قبول کرنے کو تیار نہیں، انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم امہ میں واحد ایٹمی طاقت ملک ہے، ہمیں امت مسلمہ کے اتحاد کے لئے رول ادا کرنا چاہئے، آل سعود کے نمک خوار اور دہشت گردوں کے سہولت کار آج پھر سے مسلمانوں میں نفرتیں پھیلانے کے لئے یکسو ہوچکے ہیں، ہمیں دشمنوں کی اس سازش کو ناکام بنانا ہوگا۔

 

اس موقع پر جمعیت علمائے پاکستان نورانی گروپ کے مرکزی سیکرٹری جنرل پیر محفوظ مشہدی نے کہا کہ پاکستان کو یمن اور سعودی عرب کے درمیان ثالثی کا کردار کرنا چاہیئے اور کسی بھی صورت پاکستانی فوج کو اس آگ میں نہیں جھونکنا چاہئیے، ہمیں پاکستان میں فرقہ واریت اور پراکسی وار کے خلاف متحد ہوکر کام کرنا چاہیئے، پاکستان کو شیعہ سنی نے مل کر بنایا تھا، اس کی سلامتی اور دفاع بھی مل کر کرینگے۔ اس موقع پر دونوں قائدین نے اتفاق کیا کہ پاکستان میں امن قائم کرنا پہلی ترجیح ہونی چاہئے، جو شیعہ سنی کے درمیان مضبوط اتحاد کے ذریعے ممکن ہے، سیاسی طور پر ہمیں طاقتور بننے کی ضرورت ہے، تاکہ تکفیریت کا راستہ روکا جاسکے، دونوں طرف سے کمیٹیاں بنانے پر اتفاق کیا گیا اور طے ہوا کہ اگلی نشست میں یہ کمیٹیاں بیٹھ کر اس مشترکہ سیاسی جدوجہد کیلئے حکمت عملی اور اصول وضح کریں گی۔ اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ یمن میں سعودی جارحیت کیخلاف مشترکہ موقف اختیار کیا جائے۔ دونوں رہنماوں نے اتفاق کیا کہ پاکستان کو یمن کے معاملے میں ثالثتی کا کردار ادا کرنا چاہئے۔

وحدت نیوز (ملتان) یمن پر سعودی عرب کی سربراہی میں مصر،قطر، کویت،امریکہ ، یواے ای اور دیگر استعماری قوتوں کے حملے کے خلاف مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی کال پر ملک کے دیگر شہروں کی طرح ملتان میں بھی نماز جمعہ کے بعد جامع مسجد الحسین نیو ملتان کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ریلی کی قیادت مجلس وحدت مسلمین ملتان کے سیکرٹری جنرل علامہ قاضی نادر حسین علوی نے کی۔ جبکہ ریلی میں صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈز اُٹھارکھے تھے جن پر سعودی عرب، امریکہ اور اُس کے اتحادیوں کے خلاف نعرے درج تھے۔ مظاہرین نے اقوام متحدہ اور عالم اسلام سے سعودی جارحیت کے خاتمے کا مطالبہ کیا ۔

 

ایم ڈبلیو ایم ملتان کے سیکرٹری جنرل علامہ قاضی نادر حسین علوی نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب نے یمن پر حملہ کر کے اپنی بوکھلاہٹ کااعلان کیا ہے۔ سعودی عرب دنیا میں پراکسی وار کھیلنا چاہتا ہے جس کے نتائج بہت جلد منظرعام پر آئیں گے ۔ یہ نام نہاد اسلامی ملک اسلام کے نام پر مسلمانوں کے خون کی بولی لگارہا ہے ۔ اس سے پہلے مصر میں اس نے جو کیا وہ مسلمانوں کے لیے باعث شرم ہے مسلمانوں کے خلاف استعمار کی مددکی گئی اور ہزاروں بے گناہوں مصریوں کا قتل عام کیا گیا۔سعودی عرب امریکہ کے ساتھ مل کر خطے میں اسرائیل کے مفادات کاتحفظ کررہا ہے، سعودی عرب نے مصر میں محمد مرسی کی حکومت کے خاتمے کے لیے امریکہ کاساتھ دیا، سعودی عرب وہ ملک ہے جس نے امریکہ کے ساتھ مل کر شام کو تقسیم کرنے کی ناکام کوشش کی۔ پاکستان کو ہرگز یمن کے داخلی معاملات میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے۔ علامہ اقتدار حسین نقوی نے خطاب کرتے ہوئے حکومت پاکستان کو متنبہ کیا کہ سعودیہ اور امریکہ کی جنگ میں کودنے سے باز رہے پہلے پاکستان کے اندرونی مسائل کو حل کریں ۔ سعودیہ عرب کی چاپلوسی بند کریں ورنہ پاکستان کی عوام سڑکوں پر ہوگی۔ اس موقع پر اُنہوں نے پاکستانی سیاسی اور مذہبی جماعتوں اور عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنی طاقت کے ذریعے پاکستان حکومت کو باور کرائیں کہ ہماری پاک فوج کرائے کی قاتل نہیں کہ جہاں چاہے استعمال کردیا۔ اُنہوں نے کہا کہ اگر نواز حکومت نے سعودیہ کی چاکری کرتے ہوئے پاکستانی فوج کو یمن میں اُتارا تو پوری قوم سراپا احتجاج ہوگی۔ اس موقع پر اُنہوں نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے بھی اپیل کی کہ خدارا ان مفاد پرستوں کی خاطر اپنے ہاتھوں کو بے گناہ مسلمانوں کے خون سے رنگین نہ کیا جائے ۔ مظاہرین سے ڈپتی سیکرٹری جنرل محمد عباس صدیقی، غلام حسنین انصاری ودیگر نے خطاب کیا۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) یمن کے اندر سعودی عرب کی جارحیت انسانی حقوق ،عالمی قوانین اور پڑوسی ملک کی سرحدوں کی خلاف ورزی ہے،سعودی عرب اسرائیل کے ایماء پر پاکستان کو اس جنگ میں گھسیٹنا چاہتا ہے جو انتہائی خطرناک ہے،پاکستان کے غیرت مند اور شجاع افواج رینٹ اے آرمی نہیں جو کوئی بھی پیسوں کے بل بوتے پر خرید سکے،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ایم ڈبلیو ایم کے شعبہ  امور خارجہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے یمن میں نہتے عوام پروحشیانہ حملوں میں قتل عام کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں مسلمانوں کی نسل کشی پر خاموش رہنے والے عرب حکمران آج اسرائیل کے مفادات کے دفاع کے لئے مسلمانوں کا قتل عام کر رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ پاکستانی وزیر اعظم کو شہزادہ مکرم کا فون پاکستانی امور میں کھلی مداخلت ہے۔وزیرستان میں دہشت گردی کے مراکز کے بعد عالمی دہشت گردی کے لئے سعودی عرب کا پاکستان سے فوج بلانے کی کوشش پاکستان کی قومی سلامتی کے لئے بڑا خطرہ ہے،سعودی عرب بتائے کہ اس کے اتحادیوں نے داعش کی مکمل حمایت کیوں کی؟اور عالمی دہشت گرد تنظیم القاعدہ سے برسر پیکار یمنی عوام کے خلاف اس کی وحشیانہ کاروائی کا کیا جواز ہے؟پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مصروف ہے اور اس کی مشرقی سرحد پر انڈیا سے جھڑپیں چل رہی ہیں ملک میں امن عامہ کی صورت حال مخدوش ہیں،ایسے میں ایک بھی فوجی کا ملک سے باہر بھیجنا دہشت گردوں کی حوصلہ افزائی ہے۔

 

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھاکہ مجلس وحدت مسلمین تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں سے رابطہ کرکے ن لیگ کی ملک دشمن پالیسیوں کے خلاف مشترکہ حکمت عملی بنائے گی افواج پاکستان وطن عزیز کا سرمایہ ہے اسے متنازعہ بنانے کی سازشوں کو کامیاب نہیں ہونے دینگے،ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ پاکستانی  دفتر خارجہ سعودی میڈیا میں چھپنے والی خبروں کی وضاحت کرے اور فوری طور پر یمنی عوام کی نسل کشی کے لئے سعودی عرب فوج نہ بھیجنے کا اعلان کرے،کل یوم جمعہ مجلس وحدت مسلمین ملک بھر میں ن لیگ کی ملک دشمن پالیسیوں کے خلاف یوم سیاہ کے طور پر منائے گی۔

وحدت نیوز (شکارپور) نواز حکومت کے روئیے کے خلاف آج وارثان شھداء کے زیر اہتمام یوم احتجاج منایا گیا۔اس موقع پر احتجاجی جلوس کے ساتھ نواز حکومت کا علامتی جنازہ اٹھا کر گو نواز گو کے نعرے لگائے گئے۔

 

اس موقع پر لکھیدر چوک پر منعقدہ احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شھداء کمیٹی کے چیئرمین علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ نواز حکومت نے وارثان شھداء کے زخموں پر نمک پاشی کی ہے۔سندھ کے عوام اور وارثان شھداء کے ساتھ وزیر اعظم اور نواز حکومت کا سوتیلہ رویہ ہے۔ نواز لیگ دھشت گردوں سے تعلقات توڑ کر ان کے خلاف آپریشن کرے۔

 

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت شھداء کمیٹی سے کئے گئے معاہدے پر عمل نہیں کر رہی لہذا 26 مارچ کی ڈیڈلائین کے بعد احتجاجی تحریک شروع کی جائے گی۔وزیر اعلی اپنی ٹیم کی نا اہلی کا فوری نوٹس لیں۔احتجاجی تحریک کے پہلے مرحلے میں سندھ بھر میں احتجاجی جلسے منعقد ہونگے۔

 

انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ سے بڑی احتجاجی تحریک چلائیں گے تحریک کا نعرہ لبیک یا زینبؑ ہوگا۔ احتجاجی تحریک میں سندھ کی امن پسند قوتوں،سیاسی ،سماجی اور مذہبی شخصیات کا تعاون ہوگا۔دھشت گردی اور نفرتوں کے مکمل خاتمے تک ہماری تحریک جاری رہے گی۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree