وحدت نیوز(لاہور) قومی انتخابات 2018کے بعد پنجاب اسمبلی کا پہلا باظابطہ اجلاس منعقد ہواگیا جس میں پنجاب اسمبلی کے نومنتخب اراکین نے حلف اٹھا لیاہے، مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی رہنما ، شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی ؒکی دختر محترمہ سیدہ زہرا نقوی نے بھی پاکستان تحریک انصاف کی خواتین کی مخصوص نشست پر حلف اٹھالیاہے، تفصیلات کے مطابق ایم ڈبلیوایم اور پی ٹی آئی کے درمیان حالیہ قومی انتخابات میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے نتیجے میں ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین کی مرکزی سیکریٹری جنرل محترمہ سیدہ زہرانقوی پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر خواتین کی مخصوص نشست پر رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوگئی ہیں، پنجاب اسمبلی کے پہلے اجلاس میں محترمہ سیدہ زہرانقوی نے بھی اسمبلی رکنیت کا حلف اٹھا لیا ہے، واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی میں خواتین کی کل 66مخصوص نشستیں ہیں جس میں نے 33پاکستان تحریک انصاف نے حاصل کی ہیں ۔

اس موقع پرمحترمہ سیدہ زہرانقوی نے میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے کہاکہ میراہدف خواتین کے حقوق کے لئے ایوان میں آواز بلند کرنا ہے،پاکستان کو قائد واقبال کے خوابوں کے مطابق اسلامی فلاحی ریاست بنانے کیلئے قانون سازی میں اپنا کرادر اداکرنا ہے، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ خواتین تیاری بہترین ملبوسات زیب تن کرنا اور میچنگ کو قراردیتی ہیں لیکن میں نے تیاری آئین پاکستان اور خواتین کے حقوق کے لئے تاریخی جدوجہد کے مطالعے کو قرار دیا، انشاءاللہ خواتین کے حقوق کیلئے آئین پاکستان کے مطابق قوانین کے نفاذ کیلئے اپنا کراداکروں گی۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹریٹ میں علامہ سید احمد اقبال رضوی مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان اور برادر نثار علی فیضی چیئر مین برسی شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی کی 30ویں برسی کے عظیم عوامی اجتماع کے انتظامات کو آخری اور حتمی شکل دے دی گئی۔ ،کی زیر صدارت تمام ورکنگ کمیٹیوں اور کور کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اور شہید قائدکی برسی کے انتظامات کو آخری اور حتمی شکل دے دی گئی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ سید احمد اقبال رضوی مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان نیکہا کہ شہید قائد اپنے زمانے میں حضرت امام خمینی کے حقیقی نمائندہ ولی فقیہ تھے۔ اور عاشق نظام ولایت رہے۔ انکی شہادت پر حضرت امام خمینی نے پاکستانی قوم کے نام اپنے پیغام میں فرمایا کہ آج میں اپنے حقیقی فرزندسے محروم ہو گیا ہوں اور اس عظیم شہید کے افکار کو ہمیشہ زندہ رکھا جائے۔

علامہ سید احمد اقبال رضوی نے کہا کہ ہم نے اپنی جدوجہد کا اغاز ہی قائد شہید کی برسی سے کیا تھا۔ جب ساری قوم آہستہ آہستہ ان کی برسی کے ایام کو بھولتی جا رہی تھی مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے یہ ذمہ داری محسوس کی اور میدان میں اکر اس عظیم عوامی اجتماع کو محو نہیں ہونے دیا بلکہ حضرت امام خمینی کے فرمان کو صحیح معنوں اجاگر کرنے اور قائد شہیدکیافکار کوہمیشہ زندہ رکھنے کے لئے عملی اقداما ت کیے ہیں۔
کو اور ہماری ان تمام فعالیتوں قبول فرمائے۔ اگرچہ دوست پہلے الیکشن کی مصروفیات میں تھے اور 25 جولائی کے فوراً بعداس عظیم اجتماع کی ذمہ داری کو نبھانے کے لئے میدان میں حاضر ہو ئے ہیں۔ قائد شہید کی عنایات کے بغیر یہ ممکن نہیں کہ ہم اتنے بڑے پروگرام کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں مگر میں دیکھتا ہوں کہ اس عظیم اجتماع میں جتنا جتنا ہم قدم بڑھاتے ہیں ہمیں محسوس ہوتا ہے کہ ہماری توانائیاں بڑتی چلی جاتی ہیں یہ سب کچھ اس شہیدکی برکات کے طفیل ہے۔ آج آپ کو یہ توفیق نصیب ہوئی ہے کہ آپ نے اس شہید کی یاد منانے اور اس سے تجدید عہد کرنے کے لئے اپنے آپ کو پیش کردیا ہے۔ یہ وہ مقام ہے جس کے متعلق رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا ہے کہ شہید کی یاد منانا شہادت سے کم درجہ نہیں رکھتی۔

وحدت نیوز (سکردو)  مجلس وحدت مسلمین پاکستان گلگت بلتستان کے ایک اہم اجلاس اسکردو میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایم ڈبلیو ایم جی بی کے سیکریٹری جنرل آغا علی رضوی، شیخ کریمی ،انجینئر شبیر اور دیگر عوامی ایکشن کمیٹی کے ممبران کو شیڈول فورتھ میں ڈالنے کی حکومتی کوششوں کی بھرپور مذمت کی گئی ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شیخ احمد نوری نے کہا کہ آغا علی رضوی کی آواز گلگت بلتستان کے بیس لاکھ عوام کی آواز ہے انکے خلاف کسی بھی قسم کی کارروائی خطے کے عوام کی توہین اور ناقابل برداشت ہے۔ صوبائی حکومت کو ہوش کے ناخن لینا چاہیے اور پرامن حقوق کی جدوجہد کرنے والوں کے خلاف کسی قسم کی کارروائی سے خطے میں پھیلنے والی بے چینی کا ذمہ دار حکومت ہوگئی۔یہ حکومت کی بھول ہے کہ ریاستی جبر کے ذریعے عوامی حقوق سے دستبردار ہوں گے۔ عوامی حقوق کی جدوجہد آخری دم تک کرتے رہیں گے۔

ایم ڈبلیو ایم کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ شیڈول کا استعمال سیاسی انتقام کے طور پر ہو رہا ہے اور اس شیڈول میں پرامن عوامی حقوق کے لیے جدوجہد کرنے والوں کے علاوہ کسی بھی ملک دشمن عناصر کے خلاف استعمال نہیں کیا گیا۔ ریاستی اداروں بلخصوص حساس اداروں سے بار بار مطالبے کے باوجود شیڈول فورتھ کو سیاسی انتقام کے طور پر کیا گیا ۔ اب مزید یہ مظالم برداشت نہیں کریں گے اور ظلم کے خلاف پورے خطے میں بھرپور تحریک چلائی جائے گی۔ اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ عوامی حقوق کے لیے جدوجہد کرنے والی شخصیات کو شیڈول فورتھ میں ڈالنے کی کوشش نہ کرے بصورت دیگر سخت احتجاج کرکے خطے سے ہی اس قانون کا خاتمہ کر کے دم لیں گے۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کے زیر اہتمام مرکزی سیکرٹریٹ اسلام آباد میں ایک فکری نشست کا اہتمام کیا گیا تھا اس نشست سے محترمہ نرگس سجاد جعفری مرکزی سیکرٹری تربیت شعبہ خواتین،محترمہ فرحانہ گلذیب مرکزی سیکرٹری روابط شعبہ خواتین، محسن شہریار معاون سیکریٹری شعبہ سیاسیات اور علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے خطاب کیا ۔محسن شہریار کوارڈینیٹر شعبہ سیاسیات نے الیکشن 2018 اور سیاسی امور سے متعلق لیکچر دیا جبکہ قائد وحدت نے حالات حاضرہ اور الیکشن میں خواتین کے کردار کے حوالے سے خصوصی گفتگو فرمائی آخرمیں قائد وحدت نے خواتین کی جانب سے کیے گئے سوالات کے مدلل جوابات بھی دیئے جس پر خواتین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اور برادر محسن شہریار کا شکریہ ادا کیا۔جبکہ اس پروگرام میں خواہر راضیہ جعفری صوبائی سیکرٹری جنرل شعبہ خواتین صوبہ خیبر پختونخواہ ، ضلعی سیکرٹری جنرل ضلع ہری پور اور ضلعی سیکرٹری تربیت ضلع ہری پور کے علاوہ خواہر قندیل زہراٗ ضلعی سیکرٹری جنر ل ضلع راولپنڈی اپنی کابینہ کے ہمراہ اور ضلعی سیکرٹری جنرل ضلع اسلام آباد نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

وحدت نیوز (سجاول) مجلس وحدت مسلمین ضلع سجاول ،ایس ٹی پی اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے سندھ میں پانی کی بندش اور شدید قلت اور فصلوں کے مناسب نرخ  اور کسانوں کو باردانہ نا ملنے کے خلاف ماموں لاڈو چوک سجاول سے پبلک پارک تک احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں کثیرتعداد میں کارکنان اور عام شہریوں نے شرکت کی۔احتجاج سے مجلس وحدت المسلمین ضلع سجاول کے سیکریٹری جنرل مظفرعلی لغاری اور ڈپٹی سیکریٹری جنرل فیاض حسین شیخ نے اپنے خطاب میں سندھ گورنمنٹ اور وزیراعلی سندھ سید مرادعلی شاہ سے مطالبہ کیاکہ سندھ میں کسانوں کو فصلوں کے مناسب نرخ اور باردانہ کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کیاجائے اور سندھ کی عوام کو پینے کا پانی نہیں مل رھا عوام گندا پانی پینے پر مجبور ھےجلد از جلد سندھ کی عوام کو پانی دیا جائے تاکہ سندھ کی زمینں آباد ھوسکیں اور عوام کو صاف پانی مل سکےتاکہ سندھ اور عوام خوشحال ھو۔اگر مطالبات نہ مانے گئے تو احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔

وحدت نیوز( کراچی )  مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کی کابینہ کا اہم اجلاس صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ مقصودڈومکی کی زیر صدارت صوبائی سیکریٹریٹ سولجر بازارکراچی میں منعقد ہوا، جس میں مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی اور مرکزی سیکریٹری امور تنظیم سازی سید مہدی عابدی نے خصوصی شرکت کی، اجلاس میںمرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کے دس روزہ دورہ سندھ کو حتمی شکل دی گئی، علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کے دورہ سندھ کا آغاز 4مئی کو ٹھٹھہ اور دسجاول سے ہوگا جبکہ اختتام 13مئی کو کراچی میں ہوگا،اس اجلاس میں علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کے دورہ جات کے حوالے سے کمیٹی بھی تشکیل دی گئی، جو کہ اضلاع کے ساتھ رابطہ سازی کا کام انجام دے گی۔

علامہ مقصودڈومکی نے اجلاس میں اعلان کیاکہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کے حکم پر 13مئی کو ملک بھر کی طرح سندھ بھرکے تمام اضلاع میں یونٹ کی سطح پراحتجاجی مظاہرے کیئے جائیں گے اور ریلیاں نکالی جائیں گئی، کراچی ، حیدرآباد اور سکھر میں مرکزی احتجاجی اجتماعات منعقد کیئے جائیں گے، صوبائی سیکریٹری امور سیاسیات سید علی حسین نقوی نےاجلاس کے شرکاءکو انتخابی حکمت عملی اور الیکشن کمیشن کے ہدایات کے حوالے سے آگاہ کیا ، انہوں نے کہاکہ انشاءاللہ ایم ڈبلیوایم سندھ بھر کے منتخب حلقوں سے انتخابات میں بھر پور حصہ لے گی۔

مرکزی رہنمائوں نے سندھ کی تنظیمی فعالیت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ایم ڈبلیوایم صوبہ سندھ کی فعالیت مثالی ہے، امید ہے کہ 13 مئی کے یوم احتجاج میں سندھ کے تمام شہریوں ، قصبوں اور دیہاتوں میں بھرپور احتجاجی پروگرامات منعقد کیئے جائیں گے، اس حوالے سے تمام قومی وملی تنظیمات کو بھی ہم آہنگ کیا جائے اور انہیں بھی یوم مردہ باد امریکا میں شرکت کی دعوت دی جائے ۔

Page 8 of 34

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree