وحدت نیوز(ٹھٹھہ) مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ امین شہیدی نے کہا کہ کراچی کی سر زمین پر پیروان ولایت کا عظیم اجتماع عظمت ولایت ایک نئی تاریخ رقم کریگا، یہ اجتماع دہشتگردی، لاقانونیت اور مہنگائی کے خلاف سنگ میل ثابت ہوگا، سندھ بھر سے لاکھوں فرزندان ولایت غدیری و عزم و حوصلے کے ساتھ عظمت ولایت کانفرنس میں شریک ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکمران عوامی مسائل کے حل میں بلکل ناکام ہو چکے ہیں، پوری ریاست آہستہ آہستہ دہشتگردوں کے سامنے سرینڈر کرتی چلی جا رہی ہے۔ اسٹیٹ کمزوری کا مظاہرہ کر رہی ہے اور دہشتگرد ان پر غالب آ رہے ہیں، ہم پاکستان کی پہلی دفاعی لائن ہیں اس وطن کے غیور اور با وفا بیٹے اس ملک کی تباہی اور بربادی پر نظارہ گر نہیں بنیں گے، ہم وطن کی سالمیت کے خلاف اٹھنے والے ہاتھوں کو توڑنا جانتے ہیں۔

 

ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل نے پاکستان کی صورتحال کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستان میں عوامی تحریک اور امت کی بیداری کے ذریعے اپنے حقوق کو حاصل کرنے کی جانب بڑھ رہے ہیں۔ پاکستان میں امام خمینی (ر) کے نظام فکر کے تحت ہم بھی سیاسی جدوجہد کے ذریعے ملت کے حقوق کو محفوظ بنا رہے ہیں۔ علامہ امین شہیدی کا کہنا تھا کہ عام و سرکاری شہریوں کی آئے روز خودکش دھماکوں میں شہادتیں اس ملک کو اندرونی طور پر کمزیر کر رہی ہیں، ہمارے حکمران مزاکرات کیلئے سنجیدہ طالبان کی تلاش میں اور وہ انہیں لاشوں پر لاشوں کے تحفے بھیجتے  جا رہے ہیں، دہشتگردی کو ڈرون حملوں اور غلط پالیسی کا نتیجہ قرار دینے والے طالبان کے ہمدرد ان سے پوچھیں کہ تم نے کتنے امریکی ڈرون مار گرائے، کتنے نیٹو فوج ہلاک کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت اورخیبرپختونخواہ کی صوبائی حکومت و طالبان سے ذاتی ہمدردیوں کو قومی وقار اور ملکی سالمیت پر ترجیح دیں، ملک بچا تو سیاست بچے گی۔

وحدت نیوز(ٹھٹھہ) ٢٧ اکتوبر کے ہونے والے اجتماع عظمت ولایت کانفرنس ٢١ اکتوبر ٢٠١٣ بروز پیر جشن غدیر کانفرنس اور مرکزی قائدین کا دورہ ٹھٹھہ و سجاول کے لئے مجلس وحدت مسلمین ضلع ٹھٹھہ کے سیکریٹری جنرل مختیار دایو سیکریٹری روابطہ برادر خلیل الرحمان کھتری کے ضلع  بھر کے دورے اور مہم جاری اس ہی سلسلے میں چار تعلقہ میرپوربٹھورو، سجاول، جاتی اور شاہبندر کا مشترکہ اجلاس جو کہ حسینی امام بارگاہ سجاول میں منعقد کیا گیا۔ جس میں میرپور بٹھورو سے عادل جعفری، رضا خواجہ اور سید پرویز شاہ، سجاول سے مظفر لغاری، فیاض شیخ اور فرحت عباس کھوسو، جاتی سے سید غلام عباس شاہ، امتیاز سمیجو جبکہ شاہبندر سے پٹیل حسین اور بھی تمام تر مومنین نے اجلاس میں شرکت کی۔

 

تمام تر تعلقہ کے مومنین نے عزم کیا کہ انشاء اللہ ولایت کے پیروکاروں کا یہ عظیم الشان اجتماع ثابت کردے گا کہ غدیر کے ماننے والے آج بھی زندہ ہیں اور ہمیشہ غدیر کے پیغام کو عام کرنے کیلئے اپنی تمام کر کاوشوں کو بروئے کار لائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ولایت کے پیروکار سرزمین پاکستان میں دہشت گردوں سے مذاکرات کے خلاف ہیں اور جشن غدیر کانفرنس میں ثابت کردیں گے کہ ہم نے ہمیشہ ظالم کے ظلم کے خلاف اپنی آواز حق کو بلند کیا ہے چاہے اس کیلئے ہمیں کتنی ہی قربانیاں کیوں نہ دینی پڑیں۔

 

٢١ اکتوبر ٢٠١٣ بروز پیر جشن غدیر کانفرنس اور مرکزی قائدین کا دورہ ٹھٹھہ و سجاول کے لئے ضلع بھر کے مومنین کو دعوت نامے اور سیاسی، سماجی مذہبی تنظیموں اور میڈیا کے دوستوں کے بھی دعوت نامے پیش کیا جاچکے ہیں۔

 

ٹھٹھہ ضلع کے مختلف علاقوں ٹھٹھہ، سجاول، گھارو، جاتی، شاہبندر، چوہڑ، دڑو، بٹھورو، چھریٹانی، جھوک شریف اور مرکزی عید گاھ قدم گاہ مولا علی مکلی میں ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے نماز عید کے اجتماعات میں رابطہ کیمپس لگائے گئے ، جب کہ مختلف مساجد میں آئمہ جماعت نےموجودہ حالات میں قومی وحدت اور اتحاد کے عنوان پر خطاب کیا اور مومنین سے عظمت ولایت کانفرنس میں بھر پور شرکت کی اپیل کی ۔

وحدت نیوز ( کراچی ) نماز کو دین اسلام میں کافر اور مسلمان میں تفریق کی نشانی قرار دیا گیا ہے ، عبادات خدا وند متعال میں نماز ممتاز حیثیت کی حامل ہے ، سماجی ، معاشی ، اور سیاسی مشکلات سے نجات کے لئے ہمیں خدا ئے بزرگ و برتر سے قرب کی ضرورت ہے ، جس کا بہترین وسیلہ نماز ہے ، روزہ سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کی حفاظت پر معمور الٰہی جوان کسی لمحہ نماز سے غافل نہیں ہو تے ، اگر کسی طاقت نے استعماری سازشوں کو عالم اسلام میں ذلت ورسوائی سے دوچار کیا ہے وہ لفت خداوندی اور تائید امام زمان عج ہے ۔

ان خیالات کااظہار نمائندہ ولی فقیہ آیت اللہ سید علی خامنہ ای برائے شام آیت اللہ مجتبیٰ حسینی نے مسجد خیر العمل انچولی میں نماز مغربین کے اجتماع سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ،اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ صادق رضا تقوی نے مترجم کے فرائض انجام دیئے ، جبکہ نمازیوں کی بڑی تعداد خطا ب سننے کے لئے موجود تھی ، آیت اللہ مجتبیٰ حسینی کا کہنا تھا کہ کسی بھی محاذ پر دشمن کو شکست دینے کے لئے سامان حرب سے زیادہ تقویٰ الہٰی اور تقرب الہٰی معنی رکھتا ہے ، اور نماز تقرب الہٰی کے حصو ل کا بہترین زریعہ ہے ،آج دشمنان اسلام اگر خوف ذدہ ہیں تو ہمارے جوانوں کی مسجد میں موجودگی سے ، مومنین کو چاہئے کہ اپنی نمازوں میں خشو و خضو کو پیدا کر یں تاکہ ہماری نمازیں جلد بارگاہ خدا وند متعال میں شرف قبولیت پائیں ۔

وحدت نیوز(کوئٹہ ) مجلس وحدت مسلمین کی شوریٰ عالی کے رکن و امام جمعہ کوئٹہ علامہ سید ہاشم موسوی کا نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب میں کہنا تھا کہ اگر امریکہ شام پر حملہ کریگا تو اس دلدل میں غرق ہوجائے گا۔ البتہ ان تمام حالات میں مسلمانوں نے منافقین کے اصل چہرے کو پہچان لیا ہے، کہ جو لوگ یارسول اللہ اور یاعلی مدد کے مقدس نعروں کو شرک کہتے تھے، وہ اب امریکہ سے مدد مانگتے نظر آتے ہے۔ اب دنیا کے مسلمانوں نے حرمین شریفین کے خدمت کا دعویٰ کرنے والوں کے ناپاک اور مکروہ چہرے کو پہچان گئے ہیں۔

امام جمعہ کوئٹہ کا حالیہ اے پی سی میں حکومت کی جانب سے دہشتگردوں کیساتھ مذاکرات کے فیصلے پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ قرآن کی رو سے دہشتگردوں اور قاتلوں کو سزاء ملنی چاہیئے۔ لیکن ہمارے حکمران اور بعض سیاستدان قرآنی تعلیمات کو پس پشت ڈالتے ہوئے قاتلوں اور دہشتگردوں سے مذاکرات کے سلسلے میں متفق ہوچکے ہے، جو درحقیقت پاکستان کے مظلوم عوام خصوصاً پسماندگان شُہداء کیساتھ ایک کھلا مذاق ہے۔ درحقیقت مذاکرات کے نتیجے میں دہشتگردوں کو ایک فرصت اور مہلت فراہم کرنا ہے، تاکہ اُنکے مقدمات ختم ہوکر اُنکے قیدی رہا ہوجائیں اور وہ دوبارہ عوام کے جان و مال پر حملہ کرسکیں۔

وحدت نیوز (راولپنڈی)  مجلس وحدت مسلمن پنجاب کے ترجمان علامہ اصغر عسکری نے کہا ہے کہ دفاع وطن کنونشن میں ایک لاکھ سے زائد فرزندان اسلام کی شرکت متوقع ہے۔ انشاءاللہ یہ اجتماع شام میں امریکہ اور اس کے ہمنوا عرب ممالک کی جارحیت کے خلاف عوامی ریفرنڈم ثابت ہوگا۔ ملت اسلامیہ کے اس عظیم اجتماع کے دوران عوام کو وطن عزیز کو درپیش چیلنجز سے نبرد آزما ہونے اور بحرانوں سے نکالنے کا راہ حل دیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دفاع وطن کنونشن کے حوالے سے راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں رابطہ مہم اور کارنر میٹنگ کے اجتماعات سے گفتگو کرتے ہوے کیا۔ علامہ اصغر عسکری نے کہا کہ شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی کی پچیسوں برسی کی مناسبت سے ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے8 ستمبر کو سرزمین اسلام آباد پر منعقد ہونے والے دفاع وطن کنونشن کے اجتماع میں ملک کے طول و عرض سے ایک لاکھ سے زائد فرزاندان اسلام کی شرکت ہوگی جو ملکی دفاع کے حقیقی پاسبان ہوںگے۔

وحدت نیو ز ( کوئٹہ )  صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے علامہ سید ہاشم موسوی کا کہنا تھا کہ کاش مسلمان تحریک بیدری اسلامی کے دشمنوں اور منافقین کو پہچان لیتے۔ امریکہ سمیت دیگر صیہونی طاقتیں چاہتی ہیں کہ حزب اللہ، حماس اور فلسطین تنہا ہوجائے اور اسکی دلیل یہی ہے کہ جن دہشتگردوں کیخلاف امریکہ نے افغانستان اور عراق میں جنگ کی تھی، آج وہی امریکہ اُن دہشتگردوں کو شام میں مدد فراہم کر رہا ہے۔ لیکن امریکہ شام کو عراق یا افغانستان نہ سمجھے، کیونکہ یہاں حزب اللہ جیسی قیادت موجود ہے اور وہ کسی بھی مزاحمت کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ لہذا اگر امریکہ نے شام پر فوج کشی کی تو اُسے شکست کیساتھ ساتھ بدترین ذلت بھی اُٹھانا پڑے گی۔

امام جمعہ کوئٹہ کا سانحہ بھکر پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ صوبہ پنجاب میں امن و امان کا قیام ضلعی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے۔ مجلس وحدت مسلمین سمیت دیگر علماء افہام و تفہیم سے مسئلے کو حل کرنے گئے تھے، لیکن انتظامیہ نے الٹا اُنہی کو گرفتار کرلیا اور بے گناہ افراد کو اسیر بنایا۔ جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ صوبہ پنجاب کی نااہل انتظامیہ خود دہشتگردوں کی سرپرستی کر رہی ہے۔ ہم نے ہمیشہ اتحاد و اتفاق کی بات کی ہے، لیکن ہمارے معاشرے میں موجود ایک نام نہاد گروہ ملک میں فرقہ واریت کو پھیلا رہا ہے، جبکہ حکومت خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے۔ جس کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہے۔

Page 5 of 6

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree