وحدت نیوز(راولپنڈی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان راولپنڈی ، شعبہ برادران و خواتین کے اشتراک سے حضرت فاطمہ زھرا سلام اللہ علیھا کی ولادت کے موقع پر مرکزی قدیمی امامبارگاہ میں محفل میلاد کا انعقاد ہوا ، جس میں رکن پنجاب اسمبلی و مرکزی سیکرٹری جنرل شعبہ خواتین محترمہ سیدہ زھرا نقوی نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی اور میلاد سے خطاب کیا ،اپنے بیان میں آپ نے سیرت و فضائل جناب سیدہ سلام الله بیان کرتے ہوئے کہا کہ جناب سیدہ (س)کمال عقل ،جمال روح،پاکیزہ صفات اور اصل کرم کی آخری منزلوں پر فائز تھیں آپ (س)نے جس معاشرہ میں زندگی بسر کی اسے اپنی ضوفشانیوں سے منور کردیا اور یہی نہیں بلکہ اپنے افکار وخیالات کے نتیجہ میں آپ(س) اس سے کہیں آگے نظر آئیں ،آپ(س) نے رسالت الہٰیہ کے بر پا کردہ انقلاب میں ایسا مقام و مرتبہ حاصل کرلیا اور اس کا اتنا اہم رکن (حصہ)بن گئیں کہ جس کو سمجھے بغیر تاریخ رسالت کو سمجھنا قطعاً ناممکن ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ایک عورت کے لئے جتنے فضائل و کمالات ضروری ہیں جیسے انسانیت ،عفت، پاکدامنی، کرامت قداست و غیرہ کوشہزادی کائنات ؐنے اپنے کردار و عمل کی شکل میں بالکل مجسم کرکے پیش کردیا ، آپ کے افتخار کے لئے یہی کافی ہے کہ آپ نے مدرسۂ نبوت اوربیت رسالت میں تربیت پائی اور اپنے والد گرامی سے وہ سب کچھ حاصل کرلیا جو ان پررب العالمین کی جانب سے نازل کیا گیا تھا اور اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ آپ اپنے والد گرامی کے گھر میں اس علمی دولت سے آراستہ ومزین ہوئیں جو مکہ کی کسی عورت کو نصیب نہ ہوسکی۔

وحدت نیوز(سیہون شریف) مجلس وحدت مسلمین ضلع جامشورو کی جانب سے سانحہ سہیون کی دوسری برسی کا لعل شہباز قلندر کے مزار پر انعقاد،ہزاروں افراد نے شرکت کی،تفصیلات کے مطابق مجلس وحدت مسلمین ضلع جامشورو کے زیر اہتمام شہدائے سانحہ درگاہ لعل شہباز قلندر سیہون شریف کی دوسری برسی کا عظیم الشان تعزیتی اجتماع گولڈن گیٹ صحن دربار حضرت سخی لعل شہباز قلندر میں منعقد ہوا، اجتماع میں ہزاروں افراد نے شرکت کی، اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی، مرکزی ترجمان علامہ مختار امامی , صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ مقصود ڈومکی , علی حسین نقوی سمیت دیگر سیاسی و مذہبی تنظیموں کے رہنماء بھی موجود تھے۔

مقررین نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں داعش کا وجود بیرونی ایماء پر پھیلایا جا رہا ہے، آج بھارت کی جانب سے پاکستان کو جنگ کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں، کشمیر سمیت ملک کے دیگر حصوں میں امریکی، اسرائیلی، بھارتی ایما پر دہشتگردی پھیلائی جا رہی ہے، سانحہ شکار پور اور سانحہ سیہون کے پکڑے جانے والے دہشتگردوں پر فوراً مقدمات چلائے جائیں، سانحہ شکار پور میں ملوث دہشتگردوں کو رہا کرنا ریاستی نااہلی ہے۔

مقررین نے مزیدکہاکہ سانحہ سہون،شکار پور ،جیکب آباد سمیت دیگر واقعات میں ملوث دہشتگردوں کو فوری سزا دی جائے،تختہ دار پر لٹکا یا جائے،سندھ بھر میں مساجد امام بارگاہوں سے ہٹائی جانے والی سیکورٹی کو فوری واپس بھال کیا جائے،سندھ حکومت کے سانحہ شکار پور شہدائے کمیٹی سے کیا جانے والے 21 نقاتی معاہدے کو فوری پورا کیا جائے،آج کے احتماع میں یہ اعلان کرتے ہیں کہ بھارتی جارحیت کے خلاف افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ،ایس ایس پی شکار پور کو فوری برطرف کیا جائے،تمام مطالبات پر فوری عمل نہیں ہوا تو احتجاجی تحریک چلائیں گے۔

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی نے صوبائی پولیٹیکل سیکریٹری علی حسین نقوی اور ڈویژنل ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ مبشر حسن,عارف رضا زیدی اور دیگر رہنماؤں پر مشتمل وفدکے ہمراہ جعفرطیار سوسائٹی ملیر میں رہائشی عمارت منہدم ہونے کےجائے حادثہ کا دورہ کیااور امدادی کاموں کاجائزہ لیا، ایم ڈبلیوایم کے رہنمائوں نے متاثرین سے اظہار تعزیت اور ہمدردی کیا، ایم ڈبلیوایم کے وفد نے ملبے تلے دبے اہل خانہ کی باحفاظت برآمدگی ،جانبحق افراد کی مغفرت اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔

 بعدازاں علامہ سید احمداقبال رضوی نے مرکزی امام بارگاہ جعفرطیارکے باہر ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے اندھوناک اور ناگہانی سانحے پر دلی رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ، انہوں نے کہاکہ اس سانحہ نے پوری قوم کو سوگوار کردیاہے، ہر آنکھ اشکبارہے، انہوں نے کہاکہ سانحہ کے فوری بعد جس طرح اہل علاقہ نے اپنی مددآپ کے جذبے سےامدادی کاموں کا آغاز کیا وہ قابل تحسین ہے، ہماری دعاہے کہ خدا ملبے تلے دبےاہل خانہ کو صحت وسلامتی عطافرمائے۔

 انہوں نےکہاکہ اس سانحے پر پوری ایم ڈبلیوایم متاثرہ خاندان کے غم میں برابرکی شریک ہے، انہوںنے ریسکیو آپریشن میں شریک پولیس, رینجرز, پاک فوج, شہری وسندھ حکومت کے ریسکیو ٹیموں ، اسکاؤٹس رضاکاروں اور نوجوانان جعفرطیار کے بروقت اور بھرپور ریسکیو اقدامات کو سراہا اوران کا شکریہ ادا کیا, جبکہ ایم ڈبلیوایم کےکارکنان کو امدادی کاموں میں بھرپور حصہ لینے اور ریسکیو آپریشن میں شریک ٹیموں اور متاثرہ اہل خانہ کی مکمل خدمت کی ہدایات جاری کیں۔

وحدت نیوز(سیہون شریف) مجلس وحدت مسلمین ضلع جامشورو کی جانب سے سانحہ سہیون کی دوسری برسی کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی نے کہاکہ سانحہ سہون،سانحہ شکار پور،سخی سرور،دربار شاہ نورانی،داتا دربار،رحمان بابا ،سانحہ عبدللہ شاہ غازی سمیت تمام ملک میں تمام مزارات پر دہشتگردی کی مزمت کرتے ہیں،دنیا کی طاغوتی طاتوں کے عزائم سے ہمارے عقائد و حب وطنی پر کوئی آنچ نہیں آئے گی،بم دھماکوں اور خود کش حملوں میں 80 ہزار سے زائد محب وطن افراد شہید ہوئے ،مساجد و امام بارگاہوں اور درباروں پر حملے کرنے والے یہودی ایجنٹ ہیں،اسلام محمدی کا دہشتگردی سے کوئی تعلق نہیں پوری دنیا میں عالم اسلام کے خلاف دہشتگرد ہونے کا منظم پروپگینڈا کیا جارہا ہے،قرآن کریم میں خداوند کا واضح ارشاد ہے کے کسی ایک انسان کا قتل عالم انسانیت کا قتل ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ پاکستان میں ہونے دہشتگردی کا تعلق عالمی طاغوتی طاقتوں سے ہے،ضیاء الحق نے پاکستان میں جہاد کے نام پر نام نہاد جہادی تنظیمیں بنائی،القائدہ ،داعش ،طالبان،لشکر جھنگوی نے مساجد امام بارگاہوں اور درگاہوں کو دہشتگردی کا نشانہ بنایا، نا اہل و غدار حکمرانوں نے کرپشن اور اقتدار کے خاطر دہشتگردوں کو پاکستان کی عوام پر مسلط کر دیا،عالمی استعماری طاعتیں ملک میں امن و امان ،تعلیم و ترقی کے خلاف اب تک مسلسل سازشیں کر رہی ہیں،موجودہ حکمران ماضی کے بکے ہوئے حکمرانوں کی مجرمانہ پالیسیوں سے سبق سیکھیں،بیرونی قوتیں چاہتی ہیں کہ ملک میں مذہب و عقائد کی بنیاد پر دہشتگردی پھیلائی جائے،آج ملک اندرونی و بیرونی مشکلات کا شکار ہے،ایسے میں محب وطن ملکی حکمرانوں ،سیاسی و مذہبی جناعتیں و عوام کو چاہئے کے شانہ بشانہ ہو کر ان کا مقابلہ کریں،دبئی میں بیٹھ کر جنرل مشرف اسرائیل کو تسلیم کرنے کی باتیں کر رہے ہیں،پاکستانی عوام نے نہ کل اسرائیل کو تسلیم کیا تھا نہ آج کریں گے۔

وحدت نیوز(اٹک) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین ضلع اٹک کے یونٹ سنجوال کے زیر اہتمام وفات حضرت ام البنین ع کے موقع پر مجلس عزا کا انعقاد کیا گیا جس سے محترمہ چمن فاطمہ نے خطاب کیا،اپنے بیان میں آپ نے جناب ام البنین ع کی سیرت کو کردار پر روشنی ڈالتے ہوے کہا کہ جناب ام البنین سلام اللہ علیھا ایسی بہادر اور دین شناس خاتون تھیں کہ جنھوں نے اپنے چاروں بیٹے راہ اسلام میں قربان کر دیے، آپؑ نہ فقط خود مطیع امامؑ تھیں بلکہ اپنی اولاد کی بھی ایسی تربیت کی کہ ان سے بڑھ کر مطیع و وفادارِ امامؑ کوئ نہ گزرا   آپؑ کی سیرت خواتین کے لیے مشعل راہ ہے۔

وحدت نیوز (لاہور) بھارت اپنے انجام کی طرف بڑھ رہا ہے،مظلوم کشمیریوں کا لہو ضرور رنگ لائے گا اور جنت نظیر کشمیر کی آزادی دور کی بات نہیں،ہم شہید پرور قوم ہیں،کسی بھی بھارتی جارحیت ہندوستان کی تباہی و بربادی کا سبب بنے گا،قوم متحد ہیں اور اپنے محافظوں کیساتھ ہیں،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری سیاسیات سید حسن کاظمی نے اجلاس سے خطاب میں کیا۔

 انہوں نے کہا وطن عزیز پر کسی بھی دشمن کی طرف سے جارحیت کو برادشت نہیں کریں گے،دفاع وطن ہمارا شرعی فریضہ ہے،امریکہ بھارت اسرائیل عالم انسانیت کے لئے کینسر کے مانند ہے،سید حسن کاظمی نے کہا کہ مسلمانان مظلومین کشمیر کے خون سے ہولی کھیلنے والوں کا عبرت ناک انجام قریب ہیں انشااللہ پوری قوم اپنے مظلوم کشمیری بھائیوں کی پشت پر ہے۔

Page 5 of 266

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree