وحدت نیوز (اسلام آباد) پاکستان بھر میں جاری  شیعہ نسل کشی اور ریاستی وعسکری کی مجرمانہ خاموشی کے خلاف گذشتہ ایک ہفتے سے نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے باہرجاری قائد وحدت  علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی بھوک ہڑتال سے اظہار یکجہتی کیلئے پاکستان کے ۳۵ سے زائد شہروں اور تحصیلوں میں شیعہ نسل کشی کے خلاف احتجاجی بھوک ہڑتالی کیمپ گذشتہ ۵ روز سے جاری ہیں جن میں لاہور ، بلتستان ، کوئٹہ ، کراچی ، حیدرآباد ،سجاولُ ، سرگودھا ، ملتان ، فیصل آباد ، سکھر ، جیک آباد ، لاڑکانہ ، شہداء کوٹ ، ماتلی ، خیرپور ، رانی پور ،نواب شاہ ، قصور ، بدین ، ٹندو محمد خان، ٹنڈو الہیار ، سیالکوٹ ، چنیوٹ ، کمب ،رانی پور ، شکارپور ، دولت پور ، دادو ، اور دیگر اضلاع شامل ہیں ، واضح رہے کہ گذشتہ جمعے مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے ملک بھر میں جاری شیعہ نسل کشی کے خلاف بھوک ہڑتال کا آغاز کیا تھا، جس سے اظہار یکجہتی کیلئے ملک بھر میں احتجاجی تحریک زور پکڑتی جارہی ہے ،ملک بھر میں قائم ان احتجاجی بھوک ہڑتالی کیمپوں پر مختلف سیاسی وسماجی رہنمائوں سمیت مختلف مسالک اورمذاہب کے رہنما شیعہ ٹارگٹ کلنگ کے خلاف ایم ڈبلیوایم کے قائدین سے اظہار یکجہتی کے لئے جوک درجوک آرہے ہیں ، جبکہ ان کیمپوں پر دعائیہ اجتماعات سمیت محافل کا اہتمام بھی کیا جارہا ہے ۔ آج شب جمعہ  تمام بھوک ہڑتالی کیمپس میں دعائے کمیل کا اہتمام کیا جاے جبکہ کل بروز جمعہ ملک بھر میں شیعہ نسل کشی اور حکومت اور عسکری اداروں کی شیعہ نسل کشی پہ خاموشی کے خلاف اور اسلام آباد میں جاری بھوک ہڑتال سے اظہار یکجہتی کیلئے احتجاجی مظاہرے منعقد کیے جائیں گے ۔

وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے میڈیا سیل سے جاری شدہ بیان میں کونسلرعباس علی عوام کو پانی کی اہمیت کا احساس دلاتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں اللہ تعالیٰ کے اس نعمت کیلئے شکر گزار ہونا چاہئے ہمارے ملک میں ایسے شہر بھی ہیں جہاں پینے کا صاف پانی بھی دستیاب نہیں وہاں کے لوگوں میں سے جہاں بعض لوگ پانی خرید کر استعمال کرتے ہیں وہی بعض لوگوں کو گندہ پانی ہی پینا پڑتا ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ سردیوں میں چونکہ پانی فریواں ہوتا ہے تو بعض لوگ اسکا نا جائز استعمال کرتے ہوئے اسے بہا دیتے ہیں جس سے ایک طرف پانی کے بہاو سے سڑک پر بہت سے مشکلات کا سامنا ہوتا ہے اور دوسری طرف پانی ضائع ہوتا ہے جو کہ ایک عقلمندانہ فعل نظر نہیں آتا جبکہ اگر ہم اسے ضائع ہونے کے بجائے اسے زخیرہ کرے تو گرمیوں میں ہمیں اسکی کمی کا سامنا نہیں ہوگا۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ عوام کی ذمہ داری بنتی ہے کہ اس بات کا وہ بخود جائزہ لے اور پانی ضائع ہونے سے روکھے اس طرح مستقبل میں پیش آنے والی پانی کی قلت سے بچا جا سکتا ہے، جس کا فائدہ الٹ کر عوام کی طرف ہی آئے گا۔ اللہ تعالیٰ کا ہمیں پانی جیسے نعمت سے نوازنا ہمارے دانشمندی کا امتحان بھی ہوسکتا ہے لہٰذا پانی زخیرہ کرکے آئیندہ استعمال کیا جائے تو بہتر رہے گا۔

وحدت نیوز (لاہور) عوامی بنیادی ضروریات کو نظر انداز کر کے میٹرو پروجیکٹ کے نام کمیشن اور اپنے کاروبار کو وسعت دینے کے لئے کھربوں روپوں کا ضیاع ملکی وسائل پر ڈاکہ ڈالنے کے مترادف ہے،ملک بھر میں توانائی بحران کے سبب عوام مشکلات کا شکار ہے،گیس کی لوڈشیڈنگ نے غریب عوام کو اس ٹھٹھرتی سردی میں دو وقت کی روٹی سے بھی محروم کر دیا ہے،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے صوبائی سیکرٹریٹ میں جنوبی پنجاب سے آئے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ توانائی کے بحران پر قابو پانے کے لئے ملکی تاریخ کا سب سے سستا اور منافع بخش میگھا پروجیکٹ پاک ایران گیس پائپ لائن کو اپنے بیرونی آقاوُں کی خوشنودی کے لئے پس پشت ڈال دیا گیا ہے،غیروں کی مفادات کی تکمیل کے لئے ملکی مفادات کو داوُ پر لگانے کا عمل ملکی ترقی و استحکام کے لئے خطرناک ثابت ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین قومی اداروں کی نجی کاری کے کیخلاف ہے،حکمران اپنی تجوریاں بھر نے کے لئے قومی اداروں کی نجکاری چاہتے ہیں،پی آئی اے ،ریلوے اور سٹیل مل سے کرپشن مافیا کا خاتمہ کریں تو یہ ادارے منافع بخش ثابت ہو سکتے ہیں،لیکن بدقسمتی سے ہمارے ان تمام اداروں پرکرپشن اور کمیشن مافیا کا راج ہے،مذہبی جنونی دہشت گردوں کیخلاف کاروائی کیساتھ ساتھ معاشی وسیاسی دہشت گردوں اور کرپشن مافیا کیخلاف بھی کاروائی کے بغیر ملکی ترقی و استحکام ممکن نہیں،پاکستان کی بقا کے لئے دہشت گردی کے خاتمے کیساتھ بے رحمانہ احتساب بھی ضروری ہے۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ حکومت کی بد انتظامی اور ناقص پالیسوں کے باعث ارض پاک غربت، دہشت گردی اور اقتصادی بحران کے ہاتھوں یرغمال بن چکا ہے۔ امن و امان کے قیام اور عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی میں ناکامی نے حکومت کا نااہلی کا پردہ چاک کر دیا ہے۔شاہراہوں کی تعمیر سمیت ان پر وجیکٹس پر سرکاری وسائل بے دریغ لٹائے جا رہے ہیں جن میں حکومتی اراکین کا مال بکتا اور بنتا ہے۔ تعلیم ، صحت اور بیروزگاری کے خاتمے سمیت دیگر توجہ طلب امور کو دانستہ طور پر نظر انداز کیا جا رہا ہے جو نئی نسل اور پاکستانی عوام کے ساتھ بدترین بددیانتی ہے۔انہوں نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت میں بیٹھ کر حکومتی رٹ کو سرعام چیلنج کرنے والے ملا کو بیشتر مقدمات میں ملوث ہونے کے باوجود گرفتاری میں پس و پیش دہشت گردی کے خاتمے میں حکومت کی ’’سنجیدہ کوششوں‘‘ کو سمجھنے کے لیے کافی ہے۔نیشنل ایکشن پلان کے تمام نکات پر جب تک بلاتفریق عمل نہیں ہو گا تب تک دہشت گردی کا خاتمہ ممکن نہیں۔اگر حکومت ملک میں امن کی خواہاں ہے تو قانون کے نفاذ میں کسی بھی دباو یا مصلحت کو رکاوٹ نہ بننے دے۔چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کا اپنی مدت ملازمت میں توسیع نہ لینے کا فیصلہ اصولی ،دانشمندانہ اور آئین پاکستان کی پاسداری کا بہترین اظہار اور قابل تعریف ہے تاہم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کسی بھی قسم کی لچک کا مظاہرہ ملک کو شدید ترین خطرات سے دوچار کر سکتا ہے۔ دہشت گردی کے خلاف جنرل راحیل کی پالیسیاں تسلسل کے ساتھ جاری رہنے کی ضرورت ہے تاکہ وطن عزیز کو دہشت گردی کی لعنت سے پاک کیا جائے۔

وحدت نیوز (تہران) رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ علاقے کے لئے امریکہ کا طویل المیعاد منصوبہ سبھی ممالک اور اقوام بالخصوص ایران اور روس کے لئے نقصان دہ ہے، انہوں نے کہا کہ ہوشیاری اور باہمی تعاون کے ذریعے اس منصوبے کو ناکام بنانے کی ضرورت ہے۔ گیس برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے تہران پہنچنے پر روس کے صدر پوتن نے رہبر انقلاب اسلامی سے ملاقات کی۔ رہبر انقلاب اسلامی نے روسی صدر سے ملاقات میں تہران اور ماسکو کے درمیان دوطرفہ علاقائی اور عالمی تعاون میں توسیع کا خیر مقدم کرتے ہوئے علاقائی مسائل خاص طور پر شام کے معاملے میں روس کی موثر موجودگی کی تعریف کی۔ رہبر انقلاب اسلامی نے روس کے صدر پوتن کو آج کی دنیا میں ایک ممتاز شخصیت قرار دیا اور ایران کے ایٹمی معاملے میں روس کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ معاملہ ایک نتیجے تک پہنچ گیا ہے، لیکن ایران کو امریکہ پر کوئی اعتماد نہیں ہے اور وہ اس معاملے میں پوری دقت کے ساتھ اور آنکھیں کھول کر امریکہ کے کردار و اقدامات پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ ایران کے سپریم لیڈر کا کہنا تھا کہ ہم امریکہ کو ہرگز قابل اعتماد نہیں سمجھتے، اسی لئے ہم نہ تو شام کے مسئلے اور نہ ہی کسی اور ایشو پر امریکہ سے دو طرفہ مذاکرات کر رہے ہیں اور نہ مستقبل میں ایسا کریں گے۔

رہبر انقلاب اسلامی نے خاص طور پر گذشتہ ڈیڑھ برسوں کے دوران مختلف مسائل کے بارے میں روسی صدر کے موقف کو صحیح اور جدت پسندی پر مبنی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکیوں کی ہمیشہ کوشش رہتی ہے کہ وہ اپنے حریفوں کو پسپائی اختیار کرنے پر مجبور کریں، لیکن آپ نے امریکیوں کی اس پالیسی کو ناکام بنا دیا۔ رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمٰی خامنہ ای نے شام کے مسئلے میں ماسکو کے اقدامات اور فیصلے کو بھی علاقائی اور عالمی سطح  پر روس کی ساکھ میں بہتری اور خود روسی صدر پوتن کی مقبولیت میں اضافے کا باعث بتایا۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے کہا کہ امریکیوں کی کوشش ہے کہ وہ شام پر تسلط جمائیں اور اس کے بعد پورے خطے پر کنٹرول حاصل کریں اور یہ منصوبہ سبھی اقوام اور ممالک خاص طور پر روس اور ایران کے لئے خطرناک ہے۔ رہبر انقلاب اسلامی نے شام کے قانونی اور منتخب صدر بشار الاسد کو حکومت سے ہٹانے کے حوالے سے امریکیوں کے اصرار کو واشنگٹن کی ناکام پالیسیوں میں سے قرار دیا اور کہا کہ شام کے صدر نے پورے ملک میں ہونے والے انتخابات کے ذریعے عوام کے سبھی طبقات کا ووٹ حاصل کیا، اس لئے امریکیوں کو یہ حق نہیں پہنچتا کہ وہ شام کے عوام کی خواہشات اور فیصلے کو نظر انداز کریں۔

روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے بھی اس ملاقات میں رہبر انقلاب اسلامی کے گرانقدر تجربات کی جانب اشارہ اور ان سے اپنی ملاقات پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ روس اور ایران کے درمیان مختلف میدانوں بالخصوص ایرو اسپیس اور جدید ٹیکنالوجی کے میدان میں روز افزوں تعاون سے مطمین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ علاقائی اور عالمی مسائل کے حل میں بھی روس ایران کے ساتھ تعاون سے خوش ہے۔ روسی صدر کا کہنا تھا کہ روس ایران کو اپنا اطمینان بخش اور قابل بھروسہ اتحادی سمجھتا ہے۔ ولادیمیر پوتن نے کہا کہ روس اپنے اتحادیوں کی پشت میں خنجر نہیں گھونپتا۔ روس کا اگر کسی ایشو پر اپنے دوستوں کے ساتھ اختلاف نظر ہو تو ہم اسے گفتگو اور مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔ ولادیمیر پوتن نے رہبر انقلاب اسلامی کے اس موقف کہ امریکہ میدان جنگ میں اپنے اہداف حاصل کرنے میں ناکامی کو مذاکرات کی میز پر محقق کرنا چاہتا ہے، کاملاً اتفاق کیا اور کہا کہ ہم اس طرف پوری طرح متوجہ ہیں اور ہرگز امریکہ کو ایسا نہیں کرنے دیں گے۔ روسی صدر نے شام کے معاملے میں ایران اور روس کے موقف کو بہت قریب بتایا اور کہا کہ روس کا موقف ہے کہ شام کا بحران صرف سیاسی طریقے سے ہی حل ہوسکتا ہے۔

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویڑن ضلع وسطی کی جانب سے یوسی ۶۲ پر بلدیاتی انتخابات کیلئے تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ اس سلسلے میں مختلف شخصیات، تنظیموں، علاقائی کمیٹیوں اور مساجد کے ٹرسٹیز سے ملاقاتوں اور گھر گھر رابطہ کا سلسلہ جاری ہے۔ ایم ڈبلیو ایم یوسی ۶۲ کیلئے چیئرمین کے امیدوار اور وائس چیئرمین کیلئے امیدوار علامہ مبشر حسن نے زین رضوی، عسکری رضوی اور ثمر زیدی سمیت ایک وفد کے ہمراہ سادات محلہ کمیٹی سے ملاقات کی اور ان سے مجلس وحدت مسلمین کے امیدواروں کی حمایت کی درخواست کی۔ اس موقع پر اور علامہ مبشر حسن نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کے کراچی میں شیعہ سنی وحدت کیلئے جو قدم اٹھایا ہے وہ اس وقت تک دیرپا نہیں رہ سکتا کہ جب تک عوام اپنا حق رائے دہی نیک اور صالح افراد کیلئے استعمال کریں، انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ ہر ظالم ے خلاف اعلان جنگ کیا ہے، ہمارا منشور ہی ہر ظلم کے خلاف قیام کرنا اور عوامی مسائل کے حل کیلئے آخری لمحے تک کوشش کرنا ہے، انشاء اللہ عوام کی حمایت سے ہمارے امیدوار بلدیاتی انتخابات کے میدان میں فتح سے ہمکنار ہونگے۔ بعدازاں سادات محلہ کمیٹی نے مجلس وحدت مسلمین کے امیدواروں کی حمایت کا اظہار کرتے ہوئے ناصر ملت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اتحاد و وحدت اور پاکستان میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کیلئے کی جانے والی کوششوں کو سراہا اور ان کی ہر ممکن حمایت جاری رکھنے کا اعلان بھی کیا۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree