وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل یعقوب حسینی نے کہا ہے کہ ہم اتحاد و اتفاق پر یقین رکھتے ہیں۔ علامہ راجہ ناصر عباس صاحب پوری ملت کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں، قوم ہمارا ساتھ دے۔صوبائی سیکرٹریٹ سولجز بازر میں کارکنان کی تربیتی ورکشاب سے خطاب کرتے ہوئے یعقوب حسینی نے کہا ہے کہ ہم ہمیشہ مظلومین کے ساتھ رہے ہیں، حکومت اپنے فرائض انجام نہیں دے رہی ہے۔ ہماری جماعت اتحاد بین المسلمین پر یقین رکھتی ہے، ہم نے اتحاد و اتفاق اور بلا کسی تفریق رنگ و نسل کے خدمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری مرکزی قیادت اتحاد بین المسلمین کیلئے کوشاں ہے اور ہمیشہ امن کی تلقین کی ہے، ملک میں امن کی فضاء برقرار رکھنے کیلئے اتحاد کے ذریعے اپنا کرداد ادا کررہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ مختلف واردات پر حکومت کی طرف سے خاموشی اور اقدامات نہ اٹھا پر، قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس صاحب موجودہ وفاقی حکومت کے خلاف احتجاج کا مظاہرہ کر رہے ہیں اور پچھلے ایک مہینے سے بھوک ہڑتال پر ہے۔یعقوب حسینی نے کہا کہ علامہ راجہ ناصر صاحب کا مطالبہ واضح ہے، ہمارا قتل عام بند کیا جائے اور تکفیریوں کو انکے اصل انجام تک پہنچایا جائے۔ اس ملک کے قیام میں ہمارے بزرگوں کی جدوجہد شامل ہے اور ہمیں ہی اس ملک سے بے دخل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ہمارے پروفیشنلز اور ہمارے سماجی کارکنوں کو شہید کیا جا رہا ہے، انہوں نے کہا حکومت ان واقعات سے ایسے نظریں چراتی ہے جیسے مرنا اور مارنا روز کا کھیل ہو اور یہ خاموشی دہشتگردوں کی سرپرستی کی علامت ہے۔یعقوب حسینی نے کہا کہ ہم ہمیشہ مظلوموں کے ساتھ رہے ہیں اور انکے حقوق کیلئے جدوجہد کی ہیں۔ عوام کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے اور قتل عام پر خاموشی حکومت کی ناقص پالیسی ہے۔ حکومت اپنے فرائض انجام نہیں دے رہی۔

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کراچی ڈویژن ضلع ملیر کی نو منتخب کابینہ کی تقریب حلف برداری گذشتہ روز وحدت ہاوس ملیر جعفرطیار سوسائٹی میں منعقد ہوئی جس میں برادران اور نو منتخب کابینہ کے افراد موجود تھے، جبکہ تقریب حلف برادری سے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنما علامہ اعجاز حسین بہشتی نے خطاب کیا اور کابینہ سے حلف لیا۔

مجلس وحدت مسلمین، ضلع ملیر کے نو منتخب سیکٹری جنرل سید ثمر عباس زیدی نے پہلے مرحلے میں ضلعی کابینہ کا اعلان کر دیا،  تقریب حلف برداری ضلعی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوئی جس میں مرکزی رہنماء علامہ شیخ اعجاز حسین بہشتی نے نو منتخب سیکرٹریز سے حلف لیا، ڈپٹی سکریٹری جنرل علامہ غلام محمد فاضلی ، ڈپٹی سیکٹری جنرل سید عارف رضا زید ی ، سیکریٹری مالیات کاچو نیاز علی ، سیکرئٹری  سیاسیات سید حسن عباس رضوی سیکرئٹری  روابط سید ممتاز مہدی ،سیکرئٹری اطلاعات سید احسن مہد ی ، سیکرئٹری  فلاح و بہبود سید اسد علی زیدی سیکرئٹری  تعلیم اکبر حسین اور سید رضا علی نے بحثیت   آ فس سیکرئٹری حلف اُٹھایا۔

تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے علامہ اعجاز بہشتی نے نو منتخب کابینہ کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما علامہ راجہ ناصر عباس جعفری مظلوموں کی حمایت میں بھوک ہڑتال کیئے بیٹھے ہیں، لہذا امید کرتے ہیں کہ ضلع ملیر کی نو منتخب کابینہ انکے پیغام مظلومیت کو عوام تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کرے گی ، انہوں نے کہا کہ مظلوم کی حمایت اور ظالم سے نفرت واجب عمل ہے، جس طر ح نماز ،روزہ واجب ہے اسی طرح مظلوم کی حمایت کرنا بھی واجب ہے، انہوں نے کہاکہ معصوم علیہ سلام فرماتے ہیں کہ مظلوم کی حمایت بڑے بڑے گناہوں کا کفارہ ہیں، آج ہم میدان میں وارد ہوچکے ہیں اور کراچی سے لے کر پارچنار تک کے مظلوم شہداٗ کے حق میں احتجاج کررہےہیں، اور انشاءاللہ عید کے بعد ظالم حکومت کے خلاف بھرپور لانگ مارچ کرکے اپنے حقوق کا دفاع کریں گے۔

وحدت نیوز(جیکب آباد) مجلس وحدت مسلمین ضلع جیکب آباد اور وارثان شہداء کے زیر اہتمام کوئٹہ روڈ جیکب آباد پر احتجاجی دھرنا دیا گیا۔اس موقع پر ٹائر جلا کر مظاہرین نے دہشت گردی کے خلاف نعرے لگائے اور سندہ بلوچستان روڈ کو بلاک کردیا۔ اورسندہ، بلوچستان سمیت ملک بھر میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کلین آپ کا مطالبہ کیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین سندہ کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ آٹھ مہینے گذر گئے مگر سندہ حکومت نے اپنے وعدے پورے نہیں کیے،جبکہ متائثرین آج بھی دہشت گردی کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔گذشتہ پچاس دنوں سے شکارپور کے وارثان شہداء اور زخمی احتجاج پر بیٹھے ہوئے ہیں،جبکہ پاکستان کے کروڑوں عوام کے محبوب لیڈر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری ان مظلوموں کی حمایت میں 13مئی سے بھوک ہڑتال پر ہیں۔اگر حکمرانوں نے مطالبات پورے نہ کیے تو 23جولائی کو سندہ بلوچستان شاہراہ اور مین روڈ کو بلاک کیا جائے گا۔

اس موقع پر احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے MWMضلع جیکب آباد کے سیکریٹری جنرل مولانا سیف علی ڈومکی نے کہا کہ قائد وحدت کے حکم پر عید الفطر کو سیاہ پٹیاں باندھ کر یوم احتجاج کے طور پر منائیں گے،مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے دو شہیدوں کے والد غلام شبیر چھلگری نے کہا کہ بلوچستان حکومت نے چھلگری کے وارثان شہداء سے انصاف نہیں کیا ۔احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے MWMکے رہنما نثار ابڑو،سید غلام شبیر شاہ اور نظام الدین برڑو نے کہا کہ 23جولائی کو MWMکے کارکن ملک بھر میں احتجاجی دھرنا دیں گے۔

وحدت نیوز (قم) مجلس وحدت مسلمین شعبہ قم کے دفتر میں گذشتہ رو زایک افطار پارٹی دی گئی، جس میں بڑی تعداد میں علماء کرام نے شرکت کی۔ اقامہ نماز مغربین کے بعد روزہ دار نمازیوں کو پاکستان میں جاری احتجاج، لانگ مارچ اور بھوک ہڑتال کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم شعبہ امور خارجہ کے سیکرٹری ڈاکٹر علامہ شفقت شیرازی نے کہا کہ حکومت کسی غلط فہمی میں نہ رہے، پوری ملت علامہ ناصر عباس جعفری کی پشت پر کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہت افسوس کی بات ہے کہ نام نہاد جمہوری حکومت ہمارے جمہوری مطالبات کو نظر انداز کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم مکتب شہداء اور شہید عارف حسینی کے وارث ہیں۔ ہم وطن عزیز کے دفاع اور ملت پاکستان کی بقا کے لئے قانونی و جمہوری دائرے میں رہتے ہوئے اس ظالم حکومت کو رسوا کریں گے۔دعوت افطارمیں علامہ شمشادحیدرمرتضوی آف امریکہ،علامہ گلزارجعفری سیکریٹری جنرل ایم ڈبلیوایم شعبہ قم، فرزند شہید قائدسید حسین الحسینی سمیت پاکستان سے آئے ہوئےمہمان  اہل سنت علماوطلاب نے بھی شرکت کی۔

وحدت نیوز (اسلام آباد)  مجلس وحدت مسلمین شعبہ مشہد مقدس کے سیکرٹری جنرل حجتہ الاسلام والمسلمین عقیل حسین خان نے وفد کے ہمراہ نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں لگائے گئے بھوک ہڑتالی کیمپ میں علامہ راجہ ناصرعباس جعفری سے ملاقات کی۔ اس موقع پر عقیل حسین خان نے ایم ڈبلیو ایم شعبہ مشہد مقدس کی جانب سے پاکستان میں لگائے گئے بھوک ہڑتالی کیمپ کے حوالے سے کیے گئے اقدامات پر مفصل بریفنگ دی۔ حجتہ الاسلام والمسلمین عقیل حسین خان نے کہا کہ مشہد مقدس کے علماء اور طلباء قائد وحدت کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہیں اور تشیع پاکستان کے لیے اُن کے اس اقدام کو قابل قدر نگاہوں سے دیکھتے ہیں۔ اُنہون نے مزید کہا کہ ایم ڈبلیو ایم مشہد مقدس کے زیراہتمام قائد وحدت کی بھوک ہڑتال اور ملک بھر میں جاری احتجاجی مظاہروں کی تشہیر کے لیے پندرہ روز خصوصی نشریہ شائع کیا جاتا ہے۔

وحدت نیوز (کراچی) کراچی کی صوبائی اسمبلی کی نشست پی ایس  127 پر ہونے والے ضمنی الیکشن کے لئےمجلس وحدت مسلمین سمیت مختلف جماعتوں کے۲۷ امیدواروں نے نامزدگی فارم جمع کروائے ہیں، تفصیلات کے مطابق ایم کیوایم کے رہنما اشفاق منگی کی خالی ہونے والی نشست پر ضمنی انتخاب ۱۳  جولائی کو منعقد ہونگے ،اس سلسلے میں مختلف جماعتوں کے ۲۷ امیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں، جبکہ پی ایس ۱۲۷ کے حلقہ سے  مجلس وحدت مسلمین نے بھی اپنے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع کروادیئے ہیں، اطلاعات کے مطابق مجلس وحدت مسلمین نے سابق یو سی کونسلر  علی عباس عابدی اور ایم ڈبلیو ایم ضلع ملیر کے پولیٹیکل سیکریٹری حسن عباس رضوی کے کوائف جمع کروادئے ہیں۔جبکہ اس ضمنی الیکشن میں پاکستان پیپلز پارٹی، متحدہ قومی موومنٹ، مہاجر قومی موومنٹ ، تحریک انصاف اور چند آزاد امیدواربھی حصہ لے رہے ہیں۔واضح رہے کہ گذشتہ دو ہزار تیرہ کے الیکشن میں مجلس وحدت مسلمین نے پی ایس ۱۲۷ سے ۱۴ ہزار ووٹ حاصل کیئے تھے۔

Page 9 of 34

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree