وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین ملیر کے ضلعی سیکرٹری جنرل سید احسن عباس رضوی نے ملیر جعفرطیار سمیت دیگر ملحقہ علاقوں میں اسٹریٹ کرائم کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ناکامی قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسا معلوم ہوتا ہےجیسے علاقے میں جرائم پیشہ عناصر کو کھلی چھٹی دے دی گئی ہے جو دن دیہاڑے روزانہ راہگیروں کو دیدہ دلیری سے لوٹ کر فرار ہو جاتے ہیں۔ گلی محلوں میں ہونے والی ایسی وارداتوں کا زیادہ نشانہ خواتین کو بنایا جا رہا ہے،آج بھی اسٹریٹ کرائم کی دو مختلف وارداتوں میں خواتین نقدی اور زیورات سے محروم ہوگئیں ہیں۔دفاتر، اسکول، کالجز جانے والی اور دیگر ملازمت پیشہ خواتین کو راہ چلتے لوٹنے کی متعدد سی سی ٹی وی فوٹیجز منظر عام پر آنے کے باوجود بھی مجرم قانون کی گرفت سے بچے ہوئے ہیں۔

متعلقہ پولیس افسران روایتی دعوؤں سے اہل علاقہ کو مطمئن کرتے نظر آتے ہیں،گزشتہ دنوں اعلیٰ پولیس افسران کی جرائم پرقابوپانےکی یقین دہانی کے بعد بھی جرائم پیشہ عناصر اپنی کاروائیاں با آسانی جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اسٹریٹ کرائمز کی بڑھتی وارداتوں نےعوام میں عدم تحفظ کے احساس میں اضافہ کیا ہے،علاقے میں خوف وہراس پایا جاتا ہے۔یوں لگتا ہے جیسے علاقے میں قانون کی بالادستی کی بجائے جرائم پیشہ عناصر کا راج ہے۔چور، ڈاکو اور لٹیرے پولیس سے زیادہ طاقتور دکھائی دے رہے ہیں ۔

انہوں نےکہا کہ جب تک ان افراد پر آہنی ہاتھ نہیں ڈالا جاتا تب تک علاقے میں لاقانونیت کا غلبہ رہے گا۔عوام کو تحفظ کی فراہمی ریاستی اداروں کی اولین ذمہ داری ہے۔پولیس کے گشتی نظام کو زیادہ فعال کر کے بہتری لائی جا سکتی ہے۔انٹیلیجنس بنیادوں ،سی سی ٹی وی اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے ڈاکوؤں تک پہنچنے میں معاونت لی جائے تاکہ خاطر خواہ نتائج برآمد ہوں۔

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین کراچی  ضلع ملیرکے سیکریٹری جنرل سید احسن عباس رضوی نے کہاہے کہ علاقےمیں ترقیاتی کاموں کی تکمیل خوش آئند اقدام ہے، سابق وزیر بلدیات سید ناصرحسین شاہ نے اپناوعدہ پورا کیا، مجلس وحدت مسلمین جعفرطیارسوسائٹی میں محرم پیکج کے تحت سڑکوں کی تعمیر، استر کاری اور سیوریج لائنوں کی تنصیب اور بحالی پر پاکستان پیپلز پارٹی کی مشکورہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی سیکریٹریٹ میں اراکین ضلعی کابینہ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

ان کاکہنا تھا کہ عوامی مشکلات اور پریشانیوں سے سرف نظر کرنے والی جماعتوں سے عوام منہ موڑ لیتے ہیں ، اہلیان جعفرطیار سوسائٹی نے گذشتہ دس برس انتہائی کسم پرسی کے عالم میں گذارے ہیں ، سیوریج لائنوں کی بندش اور گندے پانی کے ڈھیر نے عوام کا جینا محال کردیا تھا، جس کے باعث نہ فقط سڑکیں تباہ ہوئیں بلکہ لوگوں کی آمد ورفت میں دشواریاں پیدا ہوئیں ، گذشتہ محرم الحرام میں سابق  وزیر بلدیات ناصرحسین شاہ نے مجلس وحدت مسلمین کے رہنماوں کی موجودگی میں اہل علاقہ سے وعدہ کیا تھا کہ آپ کے جملہ مسائل کے حل کیلئے تمام اقدامات بروئے کار لائے جائیں گے۔

وحدت نیوز (کراچی) آیت اللہ شیخ باقر نمر کی سزائے موت کے خلاف مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن ضلع ملیر کی جانب سے مرکزی امام بارگاہ جعفر طیار سوسائٹی سے ناد علی اسکوائر مین روڈ تک احتجاجی ریلی نکالی گئی جس سے خطاب مولانا نسیم حیدر، مولانا حامد مشہدی، مولانا محمد علی جوہر، علامہ ع غ کراروی اور احسن عباس نے کیا۔ رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے سعودی حکومت کی جانب سے معروف عالم دین شیخ باقر النمر کے سر قلم کئے جانے کو وحشیانہ اقدام قرار دیا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ معتبر عالم دین کو دہشت گرد ی کا الزام لگا کر شہید کرنا آل سعود کا مجرمانہ اقدام ہے، اس سے قبل بھی مزارات کی بے حرمتی اور سانحہ منہ میں شہید ہونے والے بے گناہ افراد کا خون سعودی حکومت کے گلے پر ہے، عالمی ادارہ انصاف اور حقوق انسانی کی علمبردار تنظیموں کو چاہیئے کے وہ فوراََ اس مجرمانہ اقدام کی مذمت کریں اور آل سعود کے خلاف عالمی تحریک کا آغاز کریں۔ مقررین نے سعودی میڈیا کی جانب سے معروف عالم دین شیخ باقر النمر کی شہادت کے بعد ان کا القائدہ سے تعلق جوڑنے کی بھی شدید مذمت کرتے ہوئے پاکستانی ذرائع ابلاغ سے مطالبہ کیا کہ وہ سعودی حکومت کے اس پروپیگنڈے کے بجائے حق کی اشاعت کریں کہ معروف عالم دین شیخ باقر النمرکا تعلق کسی اسلام دشمن دہشتگرد جماعت القاعدہ سے نہیں ہے۔ رہنماؤں نے سعودی حکومت کے اس پروپیگنڈے کو ان کے خوف کی علامت قرار دیا۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree