وحدت نیوز(فیصل آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان پنجاب (فیصل آباد) کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ پریس کلب فیصل آباد میں 23مارچ یوم پاکستان کے عنوان سے آزاد پاکستان سیمینارمنعقد کیا گیا . سیمینار سے ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی سیکریٹری جنرل حجتہ الاسلام علامہ عبد الخالق اسدی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ  پاکستان شیعہ اور سنی نے مل کر بنایا تها اور آج پھر اس پاک سرزمین کو دهشتگردی سے پاک کرنے کے لیے بھی مل کر کردار ادا کرنا ہوگا، جہاد کے نام پر پوری دنیا میں دہشت گردی کی گئ لیکن اب وه وقت آگیا ہے کہ شیعہ اور سنی کو متحد ہو کر پاکستان کی گلیوں میں امن لانا ہوگا هم پاکستان کے شهدا کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں طالبان کے ساتھ مذاکرات شهدا کے خون کے ساتھ دهوکہ ہے، پوری پاکستانی قوم نواز حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ شہدا کے کے قاتلوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے. سیمینار میں تحریک منہاج القرآن، علماء مشائخ کونسل، متحده امن کمیٹی، قرآن اکیڈمی کے اکابرین نے خطاب کیا. سیمینار کے اختتام پر علامہ عبد الخالق اسدی نے پریس کلب میں پرچم کشائی کی اور شجر کاری مہم کا آغاز کیا۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree