وحدت نیوز(گلگت) مجلس وحدت مسلمین گلگت کے صوبائی کابینہ کےاراکین نے اپنے عہدوں کا حلف لے لیا ۔ مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے صوبائی سیکرٹریٹ وحدت ہاؤس گلگت میں صوبائی کابینہ کے عہدیداروں اور پولیٹیکل کونسل کے اراکین کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس میں اراکین گلگت بلتستان اسمبلی حاجی رضوان علی اور بی بی سلیمہ نے بھی شرکت کی ۔ خواتین رہنما ومرکزی سیکرٹری جوانان شعبہ خواتین محترمہ سائرہ ابراہیم بھی اجلاس میں شریک رہی ۔ شیخ نیئر عباس مصطفوی نے صوبائی عہدیداروں سے حلف لیا ۔

وحدت نیوز (ٹنڈو محمد خان) مجلس وحدت مسلمین ضلع ٹنڈو محمد خان کیجانب سے ضلعی کابینہ کی نامزدگی کے سلسلے میں نو منتخب ضلعی سیکریٹری جنرل مولانامحمد بخش غدیری کے زیرصدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں ضلعی کابینہ کے اراکین کے ناموں کا اعلان کیا گیا، ضلعی سیکریٹری جنرل مولانا محمد بخش غدیری نے 16اراکین پر مشتمل ایم ڈبلیوایم ضلع ٹنڈومحمد خان کی کابینہ کا اعلان کردیا جس میں ڈپٹی سیکریٹری جنرل محمد اشرف،ڈپٹی سیکریٹری جنرل  سید مشتاق شاہ ،ڈپٹی سیکریٹری جنرل سید نذیر شاہ،سیکریٹری تنظیم سازی فیاض علی ،سیکریٹری مالیات زوار حسین ،سیکریٹری روابط اسد عباس کربلائی،سیکریٹری نشرواشاعت نواز علی مشہدی،سیکریٹری میڈیا سیل جمشید جعفری،سیکریٹری  وحدت یوتھ میرغلام علی،سیکریٹری تبلیغات مولانا منظور احمد،سیکریٹری تربیت مولاناکاظم علی مطہری ،سیکریٹری تعلیم عاشق علی بھٹو،سیکریٹری فلاح بہبودسجاد علی،سیکریٹری آفیس نیاز علی،سیکریٹری تحفظ عزاداری سید بقادار شاہ اور سیکریٹری شماریات سید صدام شاہ،خادم حسین شامل ہیں ۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ پانامہ کیس میں حکمران خاندان کے بدلتے ہوئے بیانات نے اصل حقیقت کو آشکار کر دیا ہے۔ قوم کے سامنے جھوٹ بولنا وزیراعظم کے منصب کے شایان شان نہیں۔ قومی سرمایہ لوٹنے والوں نے پوری دنیا کے سامنے پاکستان کے وقار کو مجروح کیا ہے۔ پانامہ کیس کے متعلق روزانہ کی بنیاد پر سپریم کورٹ میں جاری سماعت پر انہوں نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کیس میں اعلٰی عدلیہ کی طرف منصفانہ فیصلہ پاکستان کی تاریخ کا ایک روشن باب ثابت ہوگا۔ لوٹ مار اور کرپشن کرنے والوں کو جب تک سخت محاسبے کا سامنا نہیں کرنے پڑے گا، تب تک ایسے عناصر کے حوصلے بلند ہوتے رہیں گے۔

انہوں نے کہا کرپشن کے خاتمے کے لئے متعلقہ اداروں کی طرف سے سخت اقدامات اور کڑی سزائیں وقت کی اہم ترین ضرورت ہیں۔ جو لوگ قومی خزانے کو ذاتی جاگیر سمجھ کر خرچنے میں مگن رہے ہیں، ان کا احتساب عوام کرے گی۔ ملک کے نفع بخش اداروں کو نااہل لوگوں کے حوالے کرکے دانستہ طور پر خسارے کا شکار بنایا جا رہا ہے، تاکہ قومی اثاثوں کو کوڑیوں کے عوض اپنے ہی لوگوں میں فروخت کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ آف شور کمپنیوں کے حوالے سے حکومتی وزراء اور شخصیات کے متضاد بیان حکومتی بوکھلاہٹ کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ اقتدار کو بچانے کے لئے ہاتھ پاؤں مارنے والے اگر وطن عزیز کے استحکام کے لئے مخلصانہ کردار ادا کرتے تو آج ملک کے حالات قدرے مختلف ہوتے۔ انہوں نے کہا ملکی سرمایہ لوٹنے والوں کی پاکستانی سیاست میں قطعاََ گنجائش نہیں ہونی چاہئیے۔ اگر وزیراعظم نواز شریف پر یہ جرم ثابت ہو جاتا ہے تو پھر انہیں اور دیگر تمام معاونین کو پارلیمنٹ کے لئے تاحیات نااہل قرار دیا جانا چاہیے۔

وحدت نیوز (مظفرآباد) مجلس وحدت مسلمین آزاد جموں و کشمیر کی کابینہ میں توسیع ، نومنتخب اراکین کابینہ نے حلف اٹھا لیا، سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم آزاد کشمیرعلامہ تصور جوادی نے ان سے حلف لیا،خالد محمود عباسی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین آزاد جموں و کشمیر منتخب، جبکہ سید عنایت حسین بخاری ایڈووکیٹ سیکرٹری ویلفیئر ، سید کفایت حسین نقوی سیکرٹری میڈیا سیل، سید پیر حسن نقوی سیکرٹری نشرو اشاعت منتخب، تفصیلات کے مطابق مجلس وحدت مسلمین آزاد جموں و کشمیر کی ریاستی کابینہ میں توسیع کی گئی، خالد محمود عباسی ، سید عنایت بخاری، سید کفایت نقوی ، پیر حسن نقوی کو کابینہ میں شامل کیا گیا، انہوں نے اپنے عہد ے کا حلف اٹھا لیا ،سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین آزاد جموں و کشمیر علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی نے ان سے حلف لیا ، حلف برداری کی تقریب وحدت سیکرٹریٹ مظفرآباد میں ہوئی، تقریب میں کابینہ کے دیگر اراکین نے بھی شرکت کی اور نو منتخب اراکین کو مبارکباد پیش کی۔

mwm logo officialوحدت نیوز (کراچی ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے سیکریٹری جنرل برادر حسن ہاشمی نے اراکین کابینہ برائے سال 2013تا 2016کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز وحدت ہاؤس کراچی میں منعقد ہو نے والے ڈویژنل کونسل کے اجلاس کی صدارت کر تے ہو ئے برادرحسن ہاشمی نے نامزد اراکین کابینہ کے ناموں کا اعلان کیا، اور ماہ مبارک رمضان کے پروگرامات کو حتمی شکل بھی دی گئی ۔

جن اراکین کے ناموں کا اعلان کیا گیا ان میں برادر رضا نقوی ڈپٹی سیکریٹری جنرل ، مولانا دیدارعلی جلبانی ڈپٹی سیکریٹری جنرل برائے تنظیمی امور،مولانا نقی ہاشمی سیکریٹری فرہنگ، برادر میثم عابدی سیکریٹری امور تنظیم سازی ، برادرعلی حسین نقوی سیکریٹری امورسیاسیات ،برادر علی احمرزیدی سیکریٹری اطلاعات، برادر مبشرحسن سیکریٹری امور تر بیت ، برادر یاسررضاسیکریٹری نشرواشاعت شامل ہیں ۔

باقی عہدوں پر رہ جانے والے اراکین کے ناموں کا اعلان جلد متوقع ہے ، اجلاس کے اختتام پر ماہ مبارک رمضان کے پروگرامات کو بھی حتمی شکل دی گئی اور اعلان کیا گیا کے مرکزی اعتکاف 23.24.25 رمضان کو آئی۔ آر۔ سی امام بارگاہ میں منعقد کیا جائے گا اور دعوت افطار 16رمضان کو منعقد ہو گی جسمیں مہمان خصوصی ناصر ملت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری ہو نگے ۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree