وحدت نیوز (مانیٹرنگ ڈیسک) حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم شام میں جنگ بندی اور خونریزی روکنے کی بھر پور حمایت کرتے ہیں، حلب کی فتح شامی عوام، حکومت اور ان کے حامیوں کی فتح ہے۔ ٹرمپ نے امریکہ کا بھیانک، مجرمانہ اور نسل پرستانہ چہرہ دنیا کے سامنے پیش کردیا۔حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم شام میں جنگ بندی اور خونریزی روکنے کی بھر پور حمایت کرتے ہیں، حلب کی فتح شامی عوام، حکومت اور ان کے حامیوں کی فتح ہے۔سید حسن نصر اللہ نے حزب اللہ کی مرکزی کونسل کے رکن شیخ حسین عبید کی یاد میں منعقد ہونے والی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب میں نے شیخ عبید کی موت کی خبر سنی تو میرے اندر عجیب کیفیت طاری ہوگئی لیکن موت ایک حقیقت ہے موت کا مزہ ہر انسان کو چکھنا ہے ہمارا موت سے روزانہ کا رابطہ ہے لیکن پھر بھی ہم موت سے غافل ہیں۔

حزب اللہ لبنان کے سربراہ نے حزب اللہ کے خلاف دشمنوں کےغلط اور بے بنیاد پروپیگنڈے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ حزب اللہ شام میں جنگ بندی کے حق میں ہم شام میں ایسی جنگ بندی کے حق میں ہیں جو شامی حکومت اور عوام کو قبول ہو۔ انھوں نے کہا کہ ہم شام میں خونریزی کے خلاف ہیں ہم شام میں جنگ بندی کی حمایت کرتے ہیں ۔

ہم نے شام میں شامی حکومت کی حمایت اور شامی عوام کا دفاع کیا۔ کیونکہ شام پر 80 ممالک کے دہشت گردوں نے ملکر حملہ کیا جس کی وجہ سے ہم شامی عوام کا دفاع کرنے پر مجبور ہوگئے ۔ ہم شامی حکومت کی درخواست پر شام میں داخل ہوئے ہماری تمام سرگرمیاں شامی عوام، حکومت اور فوج کے ساتھ تعاون پر مبنی ہیں ۔ ہم دہشت گردی کے خلاف ہیں۔ شامی حکومت نے اسرائیل کے خلاف مختلف جنگوں ميں ہماری حمایت کی اور اسو قت ہم ان کی حمایت کررہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ حلب کی آزادی کے بعد دہشت گردوں کے حوصلے پست ہوگئے ہیں لہذا مذاکرات اور جنگ بندی کے آثار نمایاں ہوگئے ہیں ۔ دہشت گردوں کے حامی ممالک نے بھی دہشت گردوں کی حمایت میں کافی کمی کردی ہے۔

انھوں نے کہا کہ شامی مہاجرین کے سلسلے میں ہمیں غفلت نہیں کرنی چاہیے ان کے ساتھ ہمارا تعاون جاری رہنا چاہیے انھیں اسو قت ہماری امداد کی ضرورت ہے لہذا لبنانی حکومت کو مہاجرین کے مسئلہ کو شامی حکومت کے ساتھ ملکر حل کرنا چاہیے اور ہمیں شامی مہاجرین کو ان کے گھر اور ان کے شہر تک عزت اور آبرو کے ساتھ ہمراہی کرنی چاہیے۔

سید حسن نصر اللہ نے امریکہ کے نئے صدر کے اقدامات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکہ کے چھپے ہوئے منحوس اور مکروہ چہرے کو دنیا کے سامنے پیش کردیا ہے ٹرمپ نے امریکہ کی نسل پرستانہ پالیسیوں کو برملا کیا ہے۔ حزب اللہ لبنان کے سربراہ نے کہا کہ ہمیں وائٹ ہاؤس میں ایک احمق شخص کے پہنچنے پربڑی خوشی ہوئی ہے جس نے امریکہ کے بھیانک اور مجرمانہ چہرے کو دنیا کے سامنے نمایاں کردیا ہے۔

سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ ٹرمپ کسی مسلمان بچے کے ایمان کو بھی سلب نہیں کرسکتا ٹرمپ سے پہلے بھی امریکی صدور نے ہمارے خلاف اقتصادی پابندیاں عائد کیں۔ سعودی عرب کی حمایت میں یمن کے نہتے عوام پر جنگ مسلط کی شام اور عراق میں تباہی پھیلائی ۔ ٹرمپ اس سے زیادہ کچھ نہیں کرسکتا کیونکہ اسے خود امریکہ میں بڑی مشکلات کا سامنا ہے ہم ٹرمپ کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ اس نے امریکہ کا حقیقی چہرہ دنیا کے سامنے پیش کردیا۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree