وحدت نیوز(مظفرآباد) سنٹرل بار ایسوسی ایشن مظفرآباد کی پولیس گردی کے خلاف احتجاجی کیمپ میں ریاستی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین آزادکشمیر  علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی کی وفد کے ہمراہ شرکت۔وکلا برادی سے اظہار ہمدردی۔وفد میں ڈپٹی سیکرٹری جنرل آغا سید طالب حسین ہمدانی اور سیکرٹری روابط سید عامر علی نقوی شامل تھے۔جبکہ اس موقع پرچیف جسٹس سپریم کورٹ آف آزادکشمیر جسٹس چوہدری ابراہیم ضیا،جسٹس غلام مصطفیٰ مغل کے علاوہ سپریم کورٹ بار،ہائی کورٹ بار،اور سنٹرل بار کے صدور و عہدیداران بھی موجود تھے۔

اس موقع پر سینٹرل بار کی جانب سے علامہ جوادی کی ہمدردی پر شکریہ ادا کیا گیا۔سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین آزادکشمیر سیدتصور حسین نقوی الجوادی نے کل مظفرآباد میں وکلاء و پولیس کے آپسی ٹکراؤ کی شدید الفاظ میں مزمت کی۔مظفرآباد ایک پرامن شہر ہے  پولیس اور وکلاء کا آپس میں ٹکراٶ ریاست کہ امن کو خراب کرنے کی سازش ہے آزادی کے بیس کیمپ میں اس طرح کی حرکت سمجھ سے بالاتر ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ پولیس و ضلعی انتظامیہ میں کچھ ایسے شر پسند عناصر موجود ہیں جونان ایشو کو ایشو بنا کر معاملہ کو حل کرنے کے بجائے مذید بڑھاتے ہیں ایسے عناصر کے خلاف ہم حکومت آزاد کشمیر، چیف جسٹس آف سپریم کورٹ، چیف سیکرٹری، آٸی جی پولیس و دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ جلد اس آمن کو خراب کرنے والے عناصر کے خلاف کاروائی کی جائے اور سخت سزا دی جائے۔

علامہ جوادی نے وکلا کےایک وفد سے گفتگو کرتے ہوۓ کہا کہ آزادکشمیر کی پولیس کا رویہ ہمیشہ جارھانہ رہا ہے۔میں خود پچھلے تین سال سے پولیس کے زمہداران سے انصاف اور معاملہ کی تحقیقات اور حملہ آوردہشت گردوں کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے آیاہوں لیکن پولیس اور ضلعی انتظامیہ طفل تسلی سے کام لے رہی ہے۔انھوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین ہمیشہ سے ہر ظالم کے خلاف اور ہر مظلوم کی حامی ہے۔

وحدت نیوز (ڈی آئی خان) چیف جسٹس آف پاکستان سید ناصر شیرازی کے جبری اغواء پر فوری سوموٹو ایکشن لیں۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین ڈیرہ اسماعیل خان کے ضلعی سیکرٹری جنرل مولانا غضنفر نقوی، سید اسد علی زیدی، سید تہور عباس شاہ نے کوٹلی امام حسینؑ ڈیرہ اسماعیل خان میں مسنگ پرسن اور ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی جنرل سیکرٹری سید ناصر عباس شیرازی کے جبری اغواء کے خلاف لگائے گئے احتجاجی کیمپ میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر صوبائی جنرل سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی و سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی فیصل کریم خان کنڈی نے کوٹلی امام حسینؑ لگے احتجاجی کیمپ کا دورہ کیا ان کے ہمراہ ڈسٹرکٹ صدر پی پی پی سید سجاد شیرازی و اخونزادہ سخی مرجان بھی موجود تھے۔ مجلس وحدت مسلمین ڈیرہ اسماعیل خان کے ضلعی راہنماوں نے سنگ پرسن بالخصوص ایم ڈبلیوایم کے مرکزی جنرل سیکرٹری سید ناصر عباس شیرازی کے جبری اغواء کو شرمناک عمل قرار دیتے ہو ئے شدید مذمت کی۔ انہوں نے سید  ناصر عباس کی جبری گمشدگی میں پنجاب حکومت بالخصوص نااہل وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ کے زیر اثر اداروں کوملوث قراد دیتے ہوئے ایف آئی آر درج کرکے مجرموں کے خلاف فوری کاروائی کامطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ  نااہل وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ کی ملت جعفریہ سے دشمنی اور عناد کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، رانا ثنااللہ ملک میں انتشار پھیلا رہے ہیں حکومت بالخصوص چیف جسٹس آف پاکستان کو اس پر فوری ایکشن لینا چاہیے۔ پنجاب کے موجودہ حکمرانوں کی تاریخ گواہ ہے کہ انہوں نے ہمیشہ قانون وانصاف اور انسانی حقوق کی دھجیاں اُڑائیں ہیں جس کی زندہ مثال سانحہ ماڈل ٹاون لاہور کے بے گناہ 16 افراد کا پولیس کے ہاتھوں قتل عام ساری دنیا کے سامنے ہے۔

 

ایم ڈبلیو ایم کے رہنماؤں نے مزید کہا کہ سید ناصر عباس شیرازی ایڈوکیٹ کا اغوا نواز لیگ کی پنجاب حکومت کا سیاہ کارنامہ ہے۔  مقررین نے کہا سید ناصر عباس شیرازی، جرآت و بہادری اور جہد مسلسل کا نام ہے۔ ایم ڈبلیو ایم کے بہادر کارکن حسینیت کے جذبے سے سرشار ہیں، انہیں گھٹیا حرکتوں سے خوفزدہ نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ چیف جسٹس، ایڈوکیٹ سید ناصر عباس شیرازی کی اغوا نما گرفتاری کا فوری نوٹس لیں۔ سید ناصر عباس شیرازی کو فوری طور پر رہا نہ کیا گیا تو بھرپور احتجاج کا راستہ اختیار کیا جائے گا۔ کارکن قائد وحدت کے حکم کے منتظر ہیں، مرکز سے موصولہ رہنمائی کے مطابق بھرپور احتجاجی تحریک کا آغاز کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حق و صداقت کی راہ میں قید وبند کی صعوبتیں برداشت کرنا اہل حق کا شیوہ ہے، تاریخ گواہ ہے کہ جیل کی سلاخیں حق والوں کو جھکانے میں ناکام رہی ہیں اب بھی شکست و رسوائی ان کا مقدر ہوگی۔ مجلس وحدت مسلمین نے وطن عزیز میں امن، اخوت، اتحادبین المسلمین اور حب الوطنی کے فروغ کے لئے جو جدوجہد کی ہے، دوست و دشمن اس کے معترف ہیں۔ ایک عرصہ سے ملت جعفریہ انتقامی کاروائیوں کے نشانے پر ہے، یہ واضح امتیازی سلوک ہی ہے کہ ہزاروں زائرین اس وقت بھی تفتان، کوئٹہ اور سندہ، بلوچستان بارڈر پر پریشان بیٹھے ہیں۔ حکومت زائرین کو تحفظ دینے کی بجائے ان کے لئے مشکلات کھڑی کر رہی ہے۔ اس موقع پر صوبائی جنرل سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی و سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی فیصل کریم کنڈی فیصل کریم خان کنڈی نے احتجاجی کیمپ میں متاثرہ خاندانوں سے اظہار یکجہتی بھی کی اور پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے ہر قسم کا تعاون کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔

وحدت نیوز(لاہور) وحدت یوتھ پاکستان کے مرکزی سیکریٹری مولانا محمد یونس حیدری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ  70ویں جشن آزادی پاکستان کے موقع پر ملک بھر میں پروقار تقریبات کے انعقاد پر یوتھ کے دوستوں کا تہہ دل سے ممنون و مشکور ہوں. جشن آزادی پاکستان کے موقع پر ملک بھر میں دوستوں کی حب الوطنی اور ریلیوں کی شکل میں اس کا اظہار نہایت دیدنی تھا. مادر وطن کے باوفا فرزند اسی طرح آئندہ بھی ہر ایشو اور ایونٹ میں استقامت کے ساتھ میدان میں حاضر رہ کر دینی قومی اور ملی غیرت کا ثبوت دیں گے. جن دوستوں ملک بھر میں ریلیوں کے انعقاد اور انہیں پرشکوہ بنانے کے لئے جس طرح کی بھی کوشش کی ہے ان سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں. خاص طور پر وحدت یوتھ لاھور اسی وحدت یوتھ سندھ اور کوئیٹہ کا بے حد ممنون و مشکور ہوں جنہوں نے مختصر سے وقت میں معیاری جشن آزادی کے پروگرامات منعقد کر کے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا. میری دعا ہے کہ اللہ پاک ہمارے جوانوں کو اسی طرح ملک و ملت کی خدمت کرنے اور اس کی تعمیر و ترقی میں حصہ ڈالنے اور ہر میدان میں ثابت قدم رہتے ہوئے ناصر ملت کی آواز بننے اور ان کے پیغام کو ملک کےہر فرد تک پہنچانے کی توفیق عنایت فرمائے. ہمیشہ خوش رہیں اور شاد و آباد.  انشاء اللہ مولا امام زمان عج ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔

وحدت نیوز(گلگت) سترویں یوم آزادی کے موقع پر اہل وطن کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں،یہ ملک لازوال قربانیوں کے نتیجے میں معرض وجود میں آیا ہے پوری قوم ملک کو لاحق خطرات سے نکالنے کیلئے متحد ہوجائے۔

مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے سیکرٹری جنرل علامہ نیئر عباس مصطفوی نے کہا ہے کہ یوم آزادی یوم تشکر ہے اور اس دن خداوند عالم نے مسلمانوں کیلئے ایک علٰحیدہ مملکت کو عطا کیااور اس عظیم نعمت کے حصول میں قائد اعظم محمد علی جناح کی شبانہ روز جدوجہد اور ہزاروں افراد کی قربانیاں شامل ہیں۔وطن عزیز کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت ہر شہری کا اولین فریضہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جس آزاد ریاست کا خواب قائد اعظم اور علامہ اقبال نے دیکھا تھا وہ آج تک شرمندہ تعبیر نہ ہوسکا ہے اور یہ اس ملک کے نااہل حکمرانوں کی کارستانیوں کا نتیجہ ہے۔کبھی آمریت نے اور کبھی جمہوریت کے نام پر ملک کی بنیادوں کوکھوکھلا کردیا گیا۔اپنے ذاتی پسند ناپسند کی بنیاد پر حکمران ملکی وسائل سے ہاتھ صاف کرتے رہے اور آزادی کے کئی سال بعد بھی آج تلک انگریزوں کی غلامی سے نہیں نکل سکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک کو غیر مستحکم کرنے میں موروثی سیاست کاروں،جاگیرداروں اور استعماری طاقتوں کے گماشتوں کا بڑا کردار رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج ہمیں یہ عہد کرنا ہوگا کہ اندرونی و بیرونی دشمنوں سے مقابلہ کرنے کیلئے ہر قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔گلگت بلتستان کے غیور عوام ملک عزیز کے اتنے ہی وفادار جتنے کہ دوسروں صوبوں کے عوام ہیں اور ستر سالوں سے حقوق سے محروم رہتے ہوئے بھی ملک سے وفاداری کا دم بھرتے ہیں اور ہمارے جوان ملک کی سرحدات کی حفاظت میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کررہے ہیں۔گلگت بلتستان کے عوام کو ان کی وفاداری کا صلہ ملنا چاہئے تھا جو کہ ابھی تک انہیں نہیں مل سکاجو کہ انتہائی افسوس کا مقام ہے۔ملکی معاشی استحکام کی شہ رگ سی پیک میں گلگت بلتستان کے عوام کا حقوق کا تحفظ ریاست کی اولین ذمہ داری ہے لہٰذا حکومت یہاں کے عوام کے تحفظات کو دور کرے اور جملہ مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرکے قائد اعظم اور علامہ اقبال کے ادھورے خواب کو شرمندہ تعبیر کرے۔

وحدت نیوز(سکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستا ن ڈویژن کے سربراہ آغا علی رضوی نے جشن آزادی کے موقع پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ یوم آزادی کے پر مسرت موقع پر تمام حب وطن پاکستانیوں کو ہدیہ تبریک پیش کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ عوام مل کر اقبال اور جناح کے گمشدہ پاکستان کو حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ چودہ اگست وطن عزیز سے تجدید کا عہد کا دن ہے۔ اس دن ہمارے اجداد نے ہمیں قرآن و سنت کی تعلیمات پر عمل کرنے اور اسلامی نظام کو نافذ کرنے کے لیے ایک ریاست دی لیکن مقصد حصول اب تک حاصل نہیں ہو سکا۔پاکستان کو بنانے کے لیے جتنی قربانیاں دی گئی آج اس سے کہیں زیادہ اس ملک کو بچانے کے لیے دینے کی ضرورت ہے۔ پاکستان کے پالیسی ساز اداروں کی ناقص خارجہ پالیسی اور عاقبت نااندیش حکمرانوں کی وجہ سے وطن عزیز طرح طرح کی مشکلات میں گھیرا ہوا ہے۔ دہشتگردی، قتل وغارت ، اغواء، بدعنوانی، چوربازاری اور دیگر جرائم کا بازار گرم ہے۔ عام کا تحفظ جو حکومت کی اولین ذمہ داری تھی اسے پورا کرنے میں نہ صرف حکومت ناکام ہوئی ہے بلکہ انہیں عوام کے تحفظ کی فکر کرنے کی بجائے سڑکیں بنانے پر تلی ہوئی ہے۔ ناقص خارجہ پالیسی کی وجہ سے اقوام عالم میں پاکستان تنہا ہوتا جا رہا ہے۔ تمام ہمسایہ ممالک سے پاکستان کے روابط افسوسناک حد تک خراب ہے۔ پاکستان کا ایک ہی ہمسایہ ملک چین کے ساتھ رابطہ قدرے بہتر ہے لیکن امریکہ کے دباو کے سبب اس دوستی میں رخنہ پڑ گیا ہے۔ پاکستان کے ریاستی اداروں کو ستر سالہ خارجہ پالیسی میں تبدیلی کر کے نئی پالیسی وضع کرنی چاہیے اور سات سمندر پار موجود امریکہ کی خوشنودی کے لیے اپنے حقیقی اور نظریاتی دوست ممالک کو دشمن نہیں بنانا چاہیے۔ امریکہ ایک طرف پاکستان کو اپنی چنگل میں پھنسایا ہوا ہے اور دوستی کا دم بھرتا ہے دوسری طرف انڈیا کو خطے کا ٹائیگر بنانے کے لیے پیش پیش ہے۔ اب وقت آگیا ہے کہ پاکستان کے دوست دشمن کی پہچان ہو ۔پاکستان کی خارجہ پالیسی دشمن تراش پالیسی رہی ہے۔ یوم آزادی کا تقاضا ہے کہ ہم ستر سالہ تاریخ پر نگاہ کرے اور اپنی پالیسی پر نظر ثانی کر کے ملکی مفاد پر مبنی پالیسی ترتیب دیں۔

وحدت نیوز(کراچی) پاکستان لاکھوں بہادر لوگوں کی جانی و مالی قربانیوں کا حاصل ہے، یہ قربانیاں ایک عظیم مقصد کے لیے دی گئی، وہ عظیم مقصد خطے کے حصول کے لیے تھا، جس پر اسلام کے سنہری اور پاکیزہ حصول کا عملی اجرا کیا جا سکے، بد قسمتی سے پاکستان اور اسلام دشمن تکفیری نظریہ اور تکفیری عناصر پاکستان پر ضرب لگانے کے لیے عالمی دہشتگرد وںقوتوں کے ایماء پر پاکستان میں، گروہی لسانی، مذہبی گروہوں میں تقسیم کرکے نظریہ پاکستان کی روح کو دھندلا کرنے کو شش کررہا ہے۔ذرائع کے مطابق ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع وسطی کے سیکریٹری جنرل سید ذین رضا نے 14 اگست جشنِ آزادی پاکستان کے موقع پر قوم کے نام اپنے میں پیغام میں کیا۔

زین رضا کا کہنا تھا کہ آزادی کے بعد سے اب تک پاکستان نے بہت سی مصیبتں برداشت کیں اور یہ سفر اتنا ہی مشکل اور کٹھن تھا جتنا پاکستان بننے میں تھا۔آزادی کی اس نعمت کے حصول میں قائد اعظم محمد علی جناح کی شبانہ روز جدوجہد اورہزاروں افراد کی قربانی شامل ہے۔وطن کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت وطن کے ہر شہری کا اولین فریضہ ہے جس میں کوتاہی حب الوطنی کے تقاضوں سے انحراف ہو گا۔اس سرزمین کے باوفا بیٹے اس پاک سر زمین کے دفاع کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ دیتے آئے ہیں اور دیتے رہیں گئے، مجلس وحدت مسلمین اور ملک بھر میں محبت کرنے والے شیعہ، سنی عوام اس ملک کا حقیقی نظریاتی و جغرافیائی دفاع ہیں۔ یہ وجہ ہے کہ بد ترین دہشت گردی اور ظلم و ستم کے باوجود دشمن کامیاب نہیں ہو سکا، کیونکہ اس پاک وطن کی مٹی میں شہیدوں کا لہو شامل ہے، اگر کوئی اس ملک سے غداری کرنا بھی چائے تو شہدوں کا لہو اسکی حفاطت کرتا ہے۔

زین رضا کا مزید کہنا تھا کہ 14 اگست کو قائد اعظم نے ملسمانوں کو پاکستان کا تحفہ دیا،اور آج کا دن اس تجدید عہد کا دن ہے، وطن عزیز کی حفاظت اور ترقی ہماری ذمہ داری ہے، اس کی ترقی کے لیے تمام مذہبی، سیاسی، ثقافتی ہم آہنگ جماعتیں ملکر قومیت کے بْت توڑ دیں۔ہمیں وطنِ عزیز پاکستان سے فرقہ واریت کے خاتمے اور دہشت گردی کے کینسر کے خلاف مشترکہ طور پر عملی جہاد کرنا ہو گا۔ ہمارا عہد ہے اپنے قائد سے کہ ہم کہ خون کے آخری قطرئے تک اس وطن کی جغرافیائی اور نظریاتی حدود کا دفاع کریں گئے۔

زین رضا نے مجلس وحدت مسلمین ضلع وسطی کے عہدیداران اور کارکنان کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ جشنِ آزادی کے موقع پر بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح اور دیگر قائدینِ پاک وطن اور شھدائے پاک وطن کے مزارات پر حاضری دینے کے ساتھ ساتھ کراچی میں جشنِ آزادی کی مناسبت سے منعقد ہونے والی ریلیوں اور جلسے جلوسوں میں بھرپور شرکت کرتے ہوئے شہر میں قومی اتحاد و اتفاق کی راہ ہموار کریں تاکہ اس پاک وطن پاکستان کے اندرونی و بیرونی عناصر کی حوصلہ شکنی ہو۔

Page 1 of 2

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree