وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماء علامہ اعجاز حسین بہشتی نے نور ویلفیئر سوسائٹی کے عہدیداران اور ایم ڈبلیوایم کے تنظیمی افراد سے ملاقات کی اور انہیں مجلس وحدت مسلمین کے مقاصد سے آگاہ کیا۔انہوں نے تمام محب وطن افراد کو اتفاق و اتحاد کا مظاہرہ کرنے کی تلقین کی اور کہا کہ ہمارا وطن اسلام کی بنیاد پر بنا ہے اور ہم سب اللہ کی رضا حاصل کرنے کیلئے کام کرتے ہیں تو ہمارے لئے لازم ہے کہ ہم تفرقات اور دیگر مسائل کے شناخت کے بعد انہیں جڑ سے اکھاڑ کر پھینک دے۔ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکریٹری تربیت علامہ اعجاز حسین بہشتی نے ایم ڈبلیو ایم ہزارہ ٹاؤن کے تنظیمی افراد سے ملاقات کی، انکے ہمراہ کوئٹہ ڈویژن کے سیکریٹری جنرل عباس علی اور سیکریٹری روابط رجب علی موجود تھے ، جنہوں نے ہزارہ ٹاؤن کا دورہ کیا۔ تنظیمی افراد سے ملاقات اور حاضرین سے خطاب کے دوران علامہ اعجاز حسین بہشتی نے کہا کہ دشمن ہمارے درمیان تفرقہ پھیلانے میں مصروف ہیں۔ ہمیں مذہب، مسلک، قوم یا لسانی اعتبار سے ایک دوسرے سے جدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے مگر ہمیں دشمن کے اس سازش کو ناکام بنانا ہوگا۔ انہوں نے تمام دوستوں کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ دشمن کے سازشوں میں نہ پھنسے بلکہ اتحاد و اتفاق کو ہمیشہ قائم رکھتے ہوئے اپنے شعور کا مظاہرہ کرے،درپیش چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیلئے اتحاد بین المومنین اور مسلمین کی پہلے سے زیادہ ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اگر تفرقوں کی زد میں آئیں گے اور ایک دوسرے کا ساتھ چھوڑ دیں گے تو اس کا فائدہ ہمارے دشمنوں کو ہوگا ، اسی چال کو بروئے کار لا کر دشمن نے بہت سے افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔ علامہ اعجاز حسین بہشتی نے نور ویلفیئر سوسائٹی کے چیئر مین عامر علی چنگیزی اور دیگر عہدیداران سے بھی ملاقات کی۔ عامر علی چنگیزی نے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی قائد علامہ راجہ ناصر عباس جعفری صاحب کا احوال دریافت کیا اور کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کی جدوجہد قابل تحسین ہے۔ علامہ اعجاز حسین بہشتی نے تمام افراد تک قائد وحدت کا پیغام پہنچاتے ہوئے کہا کہ ہم سب کو اتحاد کا مظاہرہ کرنا ہوگا، ہمارے ملک میں دہشتگردی کی ایک نئی لہر لائی گئی جس میں ہم ملک کے بے شمار سرمایوں سے محروم ہو گئے۔ ہمیں اس دہشتگردی کا مقابلہ کرنا ہے قائد وحدت ہمیشہ ظلم کے خلاف آواز اٹھاتے نظر آئے ہیں اور آئیندہ بھی اپنی جدوجہد جاری رکھتے نظر آئیں گے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree