وحدت نیوز(گلگت) مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے رہنما اور رکن بلوچستان اسمبلی آغا سید محمد رضا رضوی نے مومن بازار گلگت میں منعقدہ دفاع وطن کنونشن سے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ آئین پاکستان ہمیں اجازت دیتا ہے کہ اپنے حقوق کی حصول کے لئے سیاسی جدوجہد کریں ، پاکستان کو منظم سازش کے تحت مسائل کی آماجگاہ بنایا جا رہا ہے ، بلوچستان سے گلگت تک محب وطن شیعہ سنی عوام کو تہہ تیغ کیا گیا ، بہت ا فسوس کی بات ہے کہ ڈائیلاگ ان لوگوں کے ساتھ کیا جا رہا ہے جو آئین پاکستان کے خلاف ہیں جنہوں نے ریاست کے اندرریاست بنائی ہوئی ہے اور جن لوگوں نے ملک کے لیے سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں انہیں 66سال گزرنے کے باوجود ملک میں شامل ہی نہیں کیا جا رہا ہے۔

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کراچی کے مقامی اسپتال میں مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے رہنما اور رکن صوبائی اسمبلی آغا سید محمد رضا رضوی سے ملاقات کی ، اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کراچی ڈویژن کے رہنمامیثم عابدی بھی موجود تھے ، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے آغا رضا سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا خدا بحق امام زین العابدین علیہ السلام آپ کو صحت کاملہ و شفائے عاجلہ عنایت فرمائے تاکہ آپ رو با صحت ہو کر دوبارہ عوام کی خدمت کر سکیں ، خیریت دریافت کر نے کے بعد دونوں رہنماؤں نے قومی سیاسی صورتحال بالخصوص کوئٹہ کے حالات پر تفصیلی بات چیت کی۔

وحدت نیو ز ( کوئٹہ ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چار رکنی اعلیٰ سطحی وفد نے کوئٹہ کا تین روزہ تنظیمی دورہ کیا ، وفد سے ایم پی اے سید محمد رضا ، علامہ مقصود ڈومکی اور علامہ ہاشم موسوی نے ملاقات کی اور کوئٹہ کی داخلی اور تنظیمی صورت حال پر سیر حاصل گفتگو کی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل اور سیکریٹری امور خارجہ علامہ شفقت حسین شیرازی ، مرکزی سیکریٹری مالیات علامہ مبارک علی موسوی ، رکن شوریٰ عالی آغا علی اور مرکزی سیکریٹری اطلاعات سید مہدی شاہ پیر کو تین روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچے ، اپنے دورے کے دوران وفد نے ایم ڈبلیو ایم کے رکن بلوچستان اسمبلی آغا سید محمد رضا رضوی ، صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی ، رکن شوریٰ عالی علامہ ہاشم موسوی سمیت ایم ڈبلیو ایم صوبہ بلوچستان کے اراکین کابینہ اور ایم ڈبلیو ایم کوئٹہ کے اراکین کابینہ سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں ۔
صوبائی وحدت سیکریٹریٹ کوئٹہ میں منعقدہ اجلاس کے دوران ایم ڈبلیوایم کے مرکزی رہنماؤں نے مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ کو ڈویژنل حیثیت دینے کا اعلان بھی کیا۔

وحدت نیوز ( کو ئٹہ ) مجلس وحدت مسلمین کے رکن بلوچستان اسمبلی آغا سید محمد رضا رضوی نے کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کوئٹہ سے ان کے دفتر میں ملاقات کی ، آغا رضا نے کمشنر اور ڈپٹی کمشنرسے گفتگو ک رتے ہو ئے کہا کہ کوئٹہ میں مختلف سانحات میں شہید ہو نے والے سینکٹروں شہداء کے اہل خانہ تاحال حکومتی امدادی رقوم سے محروم ہیں ، سابقہ دور حکومت میں سرکاری افسران نے وعدے تو کیئے لیکن رقوم کی منتقلی کی عمل شروع نہیں کیا ، علمدار روڈ ہزارہ ٹاؤن سانحے میں بعض ایسے لوگ بھی شہید ہو ئے تھے کی جن کے مرنے کے بعد ان کے اہل خانہ شدید کسمپرسی کی حالت میں زندگی گذارنے پر مجبور ہیں ۔ کمشنر کو ئٹہ نے رکن صوبائی اسمبلی سید محمد رضا کو یقین دہانی کروائی کے تمام قانونی تقاضوں کو پورا کر کے جلد تمام شہداء کی امدادی رقوم کی منتقلی کا کام مکمل کر لیا جائے گا ۔

pc quettaوحدت نیوز (کوئٹہ) جن بیرونی قوتوں کی ایماء پر ہمارے حکمراں منتخب ہو ئے ان کے ایجنڈے میں پر امن پاکستان ہے ہی نہیں ، کوئٹہ میں فوج اور ایف سی کی موجودگی میں بم دھماکے اور ٹارگٹ کلنگ فوجی اور سول اسٹیبلشمنٹ کے منہ پر تماچہ ہیں، علی ٹریڈرز کے مالک رضا حسین اور ان کے رفقاء سمیت 8بے گناہ شیعہ روزہ داروں کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کر تے ہیں،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رکن بلوچستان اسمبلی آغا سید محمد رضا رضوی نے نیچاری امام بارگاہ میں جلسہ عام کے بعد ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔

ان کا کہنا تھا کہ کو ئٹہ میں مسلسل دہشت گرد کاروائیاں بین الاقوامی سازش کا نتیجہ ہیں ، امریکی و اسرائیلی خفیہ ایجنسیاں کوئٹہ سمیت پورے پاکستان کو دہشت گردی ، فرقہ واریت ، بد امنی اور دیگر جرائم میں جھونک کر اپنے مضموم عزائم کی تکمیل چاہتی ہیں ، کوئٹہ میں دہشت گردوں کو سپورٹ کر کے یہ بیرونی قوتیں پاکستان کے ہمسایہ ممالک ایران اور افغانستان میں اپنے نفوز کو مضبوط کر نا چاہتی ہیں ، اور ان قوتوں کا ایک اہم مقصد پاکستان کو ناکام اور دہشت گرد ریاست قرار دلوانا ہے ۔

آغا رضا کا کہنا تھا کہ افسوس ناک پہلو یہ ہے کہ کوئٹہ میں جاری شیعہ ٹارگٹ کلنگ میں مذہب کو سیاسی ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے ، جو کے سراسر ناانصافی پر مبنی ہے ، اگر ریاستی اداروں کی یہ روش ختم نہ ہو ئی تو ہم کو ئی راست اقدام اٹھانے میں کو ئی کسر نہیں چھو ڑیں گے ۔

اس ہنگامی پریس کانفرنس میں مجلس وحدت مسلمین کے علاوہ شیعہ جرگہ ، شیعہ علماء کونسل سمیت حاجی قیوم چنگیزی ، طاہر خان ہزارہ ، ابراہیم ہزارہ اور حاجی طاہر نظری و دیگر رہنماء بھی شریک تھے ۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree