وحدت نیوز (کوئٹہ) افغانستان کے شہرزابل میں تکفیری دہشت گردوں کے ہاتھوں ذببح ہونے شیعہ ہزارہ خاندان سے اظہاریکجہتی کیلئے نکالے گئے جلوس میں مجلس وحدت مسلمین کے رکن بلوچستان اسمبلی سید محمد رضا نے غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شریعت کے نام پر قتل کرنے والوں کومذہبی کہنا اسلام کے ساتھ کسی مذاق سے کم نہیں، اسلام ہمیں امن و محبت، بھائی چارے اور روا داری کا درس دیتا ہے اور جن لوگوں کو قتل و غارت گری کے علاوہ اور کچھ آتا ہی نہیں وہ اس امن پسند مذہب کا حصہ کیسے ہو سکتے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ جن افراد کو پورے اسلام میں جہاد کے نام پر فساد کے علاوہ کسی بھی چیز کا علم نہ ہو انہیں مسلمان یا اسلام کا پیرو کار کس بنیاد پر کہا جا سکتا ہے؟ پیغمبر اسلام ؐ ، اہل بیت ؑ اور ان کے اصحاب نے ہمیں جو درس دیا ہے ہمیں انکی پیروی کرنی ہوگی اور ایسے تکفیریوں کی شناخت ہمارے لئے ضروری ہے جو اسلام کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ کسی بھی انسان کا خون بے قدر نہیں ہو سکتا گزشتہ دنوں ہمسایہ ملک افغانستان میں اسلام سے محبت کرنے والے ہزارہ قوم کے افراد، جن میں خواتین بھی تھی، کو بے دردی سے زبح کرکے شہید کرنا اسلام کے پر امن چہرے کو مسخ کرنے کی گھناونی سازش ہے، جس سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ ان تکفیری دہشتگردوں کے تانے بانے اسلام دشمن عالمی طاقتوں سے ملتے ہیں ، ہم شہداء کے لئے سوگوار ہیں اور ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ آغا رضانے کہا کہ اس وقت تمام مسلمانوں کیلئے لازم ہے کہ اپنے شعور کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسلام کو بد نام کرنے والوں کے خلاف اپنے غم و غصے کا اظہار کرے اور انہیں بتا دے کہ کسی بے گناہ کو قتل کرنے والا کبھی مسلمان نہیں ہوسکتا ۔

وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کے میڈیا سیل سے جا ری کر دہ بیان میں ایم ڈبلیوایم کے رکن بلوچستان اسمبلی سید محمد رضا(آغارضا)نے کہاہے کہ گوادر کاشغر روٹ کے حوالے سے چھوٹے صو بوں کا مو قف اصولی ہے کیونکہ ایک فیڈریشن میں رہتے ہوئے فیڈریشن کے تمام اکائیوں کو برابر ی کی بنیا د پر حقوق ملنے چاےئے لیکن وفاقی حکومت اس منصوبے کو متنا زعہ بنا رہی ہے جس سے فیڈریشن کو نقصان ہوگا ،وفا ق کی چار اکائیاں ہیں چا روں اکائیوں کو سا تھ لے کر چلنا ہوگا ۔


گوادر کاشغر روٹ کے حوالے سے سیاسی جما عتوں کے فیصلے خوش آئند ہے اُمید ہے کہ تمام سیا سی جما عتیں اپنے مو قف پر قائم رہینگے ایسا نہ ہو کہ وفا ق سے چند مراعات کے عوض اپنے اصولی مو قف سے پیچھے ہٹیں کیونکہ بعض سیاسی جما عتوں کا اپنے وعدوں کی پاسداری کے حوالے سے ماضی میں ریکا رڈ زیا دہ اچھا نہیں وہ اپنا مو قف وقت کے ساتھ ساتھ اور ذاتی مفا دات کی بناء پر تبدیل کر تے رہتے ہیں جسکی ما ضی میں سب سے بڑی مثال (اے پی ڈی ایم )کے پلیٹ فا رم سے اکثر سیا سی جما عتوں کا یہ مو قف تھا کہ الیکشن 2008 کا مکمل با ئیکاٹ کیا جا ئیگا لیکن وقت آنے پر بعض سیاسی جما عتوں نے اپنے وعدوں سے مکمل رو گر دانی کر تے ہوئے الیکشن میں حصہ لیا لیکن پھر بھی عوام نے انہیں مسترد کر دیا جس کی مثال ہم نے پی بی 2 کے 2008 کے انتخا با ت میں دیکھا جہاں بڑے بڑے سیاسی اجتماعات میں بلند و با نگ دعوے کرنے والوں نے انتخا بات میں حصہ لیااور نہ ادھر کے رہے نہ اُدھرکے اور آج ایک دفعہ پھر چند وہی چہرے سیاسی اجتماعات کے اندر اپنے انہی نعروں کے ساتھ حا ضر ہیں لیکن یہ تو وقت ہی بتائے گا کہ سو ویت یونین کی مثا لیں دینے والے کس حد تک اپنے وعدوں پر قائم رہتے ہیں،چھوٹے صوبو ں اور دوسرے اقوام کے حقوق کی بات کرنے والے اپنے علاقے کے عوام کے حقوق کا خیال کیوں نہیں آتا اور اپنے علاقے کے عوام کو ایک بند گلی تک کیوں محدود رکھا ؟ افسوس کا مقام ہے کہ اپنے علاقے کو دہشت گر دی کے مرا کز سے منصوب کرنے والے کس مُنہ سے قوم کے حقوق کی بات کر سکتے ہیںیہ دوغلی پالیسی اس جما عت کا طر ہ امتیاز ہے ۔قوم کی خدمت کرنے کا دعو ی کرنے والے یہ بتائیں کہ انہوں نے قوم کی کیا خدمت کی ہے ۔

وحدت نیوز (کوئٹہ) گذشتہ روز صوبائی دارلحکومت کوئٹہ میں وزیر اعظم نواز شریف کا اراکین بلوچستان اسمبلی کے ساتھ ایک مشترکہ اجلاس منعقد کیا گیا، جس میں مجلس وحدت مسلمین کے رکن بلوچستان اسمبلی آغا رضانے بھی شرکت کی ، اس موقع پر وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق،وفاقی وزیر برائے آئی ڈی پیزجنرل(ر)عبدالقادر بلوچ، مسلم لیگ ن بلوچستان کے صدر سردار ثناء اللہ زہری ، وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر مالک بلوچ اور دیگر بھی موجود تھے، اس دوران وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ایم ڈبلیوایم کے رکن اسمبلی سید محمد رضا آغا سے پوچھا کہ آپ کا تعلق مجلس وحدت مسلمین سے ہے ؟علامہ ناصر عباس جعفری آپ ہی کی جماعت کے قائد ہیں؟ جس پر آغا رضا نے جواب دیا کہ جی ہاں میرا تعلق مجلس وحدت مسلمین سے ہے، علامہ ناصر عباس جعفری میرے قائد ہیں اور مجھے ان پر نازہے، یہ سن کر خواجہ سعد رفیق نے آغا رضا سے کہا کہ مجلس وحدت  مسلسل وفاقی حکومت سے حوالے سخت رویہ اختیار رکھتی ہے، ہم چاہتے ہیں کہ آپ حکومت اور ایم ڈبلیوایم کے درمیان تعلقات کی بہتری اور روابط  میں اپنا کردار ادا کریں ، جس پر آغا رضا نے خواجہ سعد رفیق کو جواب دیا کہ ایم ڈبلیوایم کی جانب سے مسلم لیگ سے متعلق سخت موقف اصولی ہے، جس کی بنیادی وجہ مسلم لیگ ن کی جانب سے کالعدم تکفیری جماعتوں کی سرکاری سرپرستی ہے،اگر آپ کی جماعت دہشت گردوں کے حوالے سے اپنی  پالیسی میں تبدیلی لائے تو ایم ڈبلیوایم کا رویہ بھی تبدیل ہو سکتا ہے۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن سے جا ری کردہ بیان کے مطا بق مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکرٹری ی سیاسیات اور ممبربلوچستان سمبلی سید محمد رضا نے ہے کہاکہ عوامی نے جس طر ح پا رٹی پر اعتماد کااظہا ر کرتے ہوئے اپنی نما ئند گی کیلئے میرا انتخاب کیا ہے اس کیلئے میں قوم کاشکر گزا ر ہوں اور اُن کے حقوق کی آواز ہر سطح پر بلند کرتا رہونگا۔ ان خیا لات کا اظہا ر وہ ایک مقامی اسکول کے تقسیم انعا مات کی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ دور جدیدکے تقا ضو ں پر پورااُترنے کیلئے معیاری تعلیم کا حصول نہا یت ضر وری ہے جسکے لئے معا شرے کے ہر فرد کو اپنا کر دار ادا کر نا ہوگا اس حوالے سے اسا تذہ اور والدین کا کردار انتہا ئی اہمیت کا حامل ہے اور ہم سب نے مل کر اپنے بچو ں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کیلئے کوشش کرنا ہوگا جس کیلئے بطور عوامی نما ئندے کے میر ی سا ر ی خد مات ہر وقت حا ضر ہے اور میں تعلیمی پر وگر امات میں شریک ہوکرانتہا ئی خو شی محسو س کر تا ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ جس طرح ہما رے بچے بچیوں کو دہشت گر دی کے ذریعے تعلیم سے دور رکھنے کی کو شش کی گئی ہے اور یو نیورسٹی کے بسوں کو نشا نہ بنایا گیا ہما رے طلبا ء و طالبا ت کو تعلیم کے میدان میں اپنی کارکر دگی سے یہ ثابت کر نا ہوگا کہ ہم کسی طر ح بھی تعلیم اور علم کے زیور کو ہا تھ سے نہیں جانے دینگے چا ہے دشمن جتنی بھی کوششیں کیوں نا کرے ۔

 

انہوں نے کہا کہ اسکول کی انتظا میہ کی جا نب سے مجھے بتا یا گیا کہ اسکول کہی سا لوں سے کرائے کی بلڈنگ میں چل رہا ہے جس سے انتظا میہ کو کافی مشکلات کا سا منا کر نا پڑتا ہے لیکن اب اس کیلئے اپنی زمین خرید لی گئی ہے ۔ ایم پی اے سیدمحمد رضا نے اسکو ل کے نئی بلڈنگ کی تعمیر کیلئے اپنے اگلے سا ل کی تر قیاتی فنڈز سے ایک کر وڑ روپے کا اعلان کیااور اسکول انتظا میہ سے گزا رش کی کہ جو پیسہ کرائے کی مد میں بچت ہو گا اُس سے اسا تذہ کی تنخوائیں بڑھا دی جا ئے کیونکہ اساتذہ کی تنخوائیں بہت کم ہے جس سے اس مہنگا ئی کے دور میں گزارہ کرنا کافی مشکل ہے اور یہ اُن کا حق بھی ہے کہ اُن کو ایک اچھا معا وضہ دیا جائے تاکہ وہ دل لگا کر بچوں کی تعلیم و تر بیت پر توجہ دے سکے اور اسکول کی انتظا میہ نے اس پر آما دگی کا اظہا ر کیا ہے جو خوش آئند ہے انہوں نے اسا تذہ سے گزارش کی کہ اساتذہ بچوں کیلئے رول ماڈل ہوتے ہے جس کیلئے اُن کو اپنے گفتا ر اور کر دار میں مزید شا ئستگی لانے کی ضرورت ہے اور بچوں کی تربییت میں کسی قسم کی کو تائی نا کرنے کی ہدا یت کی۔سکول کے اسا تذہ اور انتظا میہ نے ایم پی اے سید محمد رضا کا تہہ دل سے شکر یہ ادا کیا۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن سے جاری کردہ بیان کے مطا بق ایم پی اے سید محمد رضا نے مختلف محلوں کا دورہ کیااور علاقہ بزرگوں ،جوانوں اور عوام سے ملاقاتیں کی جس کے دوران عوام سے اُن کے مسا ئل سنے اور اُن کے حل کے لئے ہر سطح پر آواز بلند کرنے اور بھر پور کو ششیں کرنے کے عز م کا احادہ کر تے ہوئے کہا کہ عوام کے مسائل سے با خبر رہنے کیلئے ہماری کو شش ہے کہ ہر وقت لوگوں سے رابطے میں رہا جا ئے تا کہ عوام کو اپنے مسا ئل ہم تک پہنچا نے میں کوئی مشکل کا سامنا نا کر نا پڑے اسی لئے ہم نے کو شش کی ہے کہ ہر علاقہ اور محلے میں جا کر اہل علاقہ ، علاقے کے معتبرین ،جوانوں اور بزرگوں کے سا تھ بیٹھ کر اُن سے اُن کے علاقے کے مسا ئل کے حوالے سے با ت کیا جا ئے۔

 

انہوں نے کہا کہ میں نہیں چا ہتا کہ بطور ایک عوامی نمائندے کے میرا اور عوام کے درمیان کوئی فا صلہ ہو جسکی وجہ سے میں اُن کے مسائل سے بے خبر رہو۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے دنوں پا نی کا بہت مسئلہ چل رہا تھا جسکی وجہ سے عوام بہت پریشان تھی جس کو مد نظر رکھتے ہوئے علاقے کے تما م برموں کے بوسٹر ز جو بہت پرانے اور خستہ حال ہو چکے تھے پہلے مر حلے میں اُن تمام برموں کے بو سٹرزاور پمپز تبدیل کےئے جا رہے ہیں اور اس مسئلے کو مستقل بنیادوں پر حل کرنے کیلئے چھ نئے ٹیوب ویلز لگا ئے جا ئینگے جس میں سے دو ٹیوب ویلوں کی منظوری ہوچکی ہے جس پر کام جاری ہے ۔ اس کے علاوہ پہا ڑوں پروا قع آبا دیوں کیلئے پانی کے بڑے تا لاب کی تعمیر کی جارہی ہے جس میں پانی کو محفوظ رکھاجا سکے گا اور بہ وقت ضرورت اسے استعما ل میں لایا جا ئے گا جس سے علاقے میں موجو د پانی کے مسئلے کو مستقل طور پر حل کیا جا سکے گا ۔ غریب عوام کے بچوں کی تعلیم و تر بیت کے لئے اس ریذیڈنشل سکول کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے جس پر کا م جاری ہے جہاں بچو ں کو تعلیم کے سا تھ بہترین ماحول مہیا ں کیا جائے گا

 

سڑکوں اور نا لیوں کے حوالے سے با ت کر تے ہو ئے انہوں نے کہا کہ حلقہ پی بی 2 میں موجود تما م علاقوں جس میں مومن آبا د،نا صر آبا د کے پہا ڑ کے دامن سے لے کر قلندر مکان اور اس سے محلقہ علاقوں کے تمام نالیوں،گلیوں اور روڈوں پر کام بڑی تیزی سے جاری ہے جو انشاء اللہ جلد مکمل کر لی جا ئے گی۔ایم پی اے سید محمدرضا نے جن علاقوں کا دورہ کیا اُن میں مومن آبا د محلہ ماسڑ احمد رضا ، نا صر آباد محلہ گلزاری ، محلہ صا حب زمان ،حسین آباد ،حاجی آباد ،محلہ امام رضا ،سید آباد،نیچا ری کیمپ شا مل ہیں ان علا قوں کے معتبرین،جوانو ں اور بزرگوں نے ایم اے سید محمدر ضا کا شکریہ ادا کیا جس پرآغا رضا نے کہ یہ میرافرض ہے کہ میں ہمیشہ آپ لوگو ں سے رابطے میں رہواور آپ سے مسا ئل کے حل کے لئے کام کروں۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) جنرل باڈی اجلاس میں ملک کی مو جودہ صورت حا ل بڑھتی ہوئی دہشت گر دی،لاقا نو نیت، مہنگائی، بد ترین بجلی کی لوڈ شیڈنگ،گیس پر یشر میں کمی ، اغوا ء بر ائے تا وان کے وارداتوں اور شہر یوں کے بنیادی حقوق کی عدم فراہمی پر با ت کر تے ہو ئے علامہ ہاشم موسوی کاکہنا تھا کہ ملک اس وقت شدید مشکلات کا شکا ر ہے جسمیں دہشت گر دی ، لا قا نو نیت اور مہنگا ئی سر فہرست ہے ملک میں ایک طرف دہشت گر دوں کی طر ف دہشت گردوں کیطرف سے معصو م انسا نوں کو نشا نہ بنا یا جا رہا ہے اور دوسری طرف انصا ف فر اہم کر نے والی اعلیٰ عدلیہ دہشت گر دوں کو سزائے سنا نے سے قا صر نظر آرہی ہے گزشتہ ایک ڈیڑھ دھا ئی سے مسلسل معصوم انسا نوں کے جا نوں سے کھیلنے والے دہشت گر دوں میں سے کسی ایک فر د کو کیفر کر دا ر تک نہیں پہنچا یا گیا جس سے دہشت گر دوں کے حو صلے بلند ہو ئے ہیں۔جبکہ پا ک وطن کے غیر ت مند جو ان او ر بزرگ شھید اعتزاز حسن اور شھید چو ہدری اسلم کی شکل میں دہشت گر دوں سے نبر د آزما ہے اور اُنکے سامنے آ ہنی دیوا ر کی ما نند کھڑی ہیں۔ اجلا س میں MPAآغا رضا ، کو ئٹہ ڈویژن کے سیکر یڑی جنرل عبا س علی، کونسلرکربلائی رجب علی ، حاجی عمر ان علی،غلام مہدی ، ہادی آغا،کامران حسین،خادم حسین،غلام حسین نے بھی شرکت کی ۔

 

علامہ ہا شم مو سوی نے کہا کہ پا کستان میں فر قہ واریت کا کو ئی مسئلہ نہیں شیعہ ،سُنی مسلمان آپس میں صدیوں سے بھا ئیوں کی طرح رہ رہے ہیں لیکن گزشتہ کئی سا لو ں سے ملک میں دہشت گر دی کے بد ترین واقعا ت رونما ہو رہے ہیں جس کی وجہ سے اب تک ہزاروں معصوم اور بے گنا ہ لو گ شھید ہو ئے ہے لیکن کچھ مفا د پر ست عنا صر دہشت گر دی کے واقعات کو فرقہ وا ریت کا رنگ دیکر اپنے مقا صد حا صل کرنے کی کو ششوں میں مصروف ہیں جو انتہا ئی افسوس نا ک ہے۔

 

ایم پی اے سید محمد رضا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک پر جب بھی کو ئی مشکل گھڑی آئی ہے تو شیعہ، سُنی بھائیوں نے ملکر حا لات کامقا بلہ کیا ہے اور ملک کو مشکلا ت سے نجا ت دلا یا ہے اور اب ایک بار پھر ہم نے اپنے سُنی بھا ئیوں کیسا تھ ملکر ملک کو ان بھر انوں سے نکا لنے کیلئے کمر کس لی ہے جسکا عملی مظا ہر ہ گلگت بلتستا ن، اسلا م آبا د،کوئٹہ میں ہمیں نظر آیا جہاں وطن عزیز پر قر با ن ہو نے والے شھدا ء کے لو احقین نے بھر پور شر کت کی اور شھداء کو زبر دست خر اج عقیدت پیش کیا گیا اس سلسلے کا اگلہ پر وگرام انشا ء اللہ میر پور کی سر زمین پر ایک عظیم اجتما ع کی شکل میں ہو گا جسمیں ملک بھر سے لو ا حقین شھداء ، سیاسی و مذہبی رہنما ء شر کت کر ینگے۔

Page 1 of 2

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree