Print this page

جلوس یوم علیؑ پر درج مقدمہ ، ایم ڈبلیوایم رہنما مہر سخاوت حسین سیال سمیت 4 عزادار با عزت بری

21 مئی 2022

وحدت نیوز(ملتان)الحمداللہ! ملتان میں جلوس یوم علیؑ پر ہوئی ایف- آئی-آر میں نامزدمجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے صوبائی سیکرٹری سیاسیات مہرسخاوت علی سیال سمیت 4 عزادارباعزت بری ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق مرکزی جلوس یوم علیؑ پر ریاستی مدعت میں درج ایف آئی آر کے کیس کی سماعت کے دوران معزز عدالت نے 4 عزاداروں کو باعزت بری کردیا۔

ایم ڈبلیوایم جنوبی پنجاب کے پولیٹیکل سیکریٹری مہر سخاوت سیال، محمد اکرم ، مرید حسین اور الطاف حسین جنہیں جلوس یوم علیؑ نکالنے کے جرم میں مقدمہ میں نامزد کیا گیا تھا آج عدالت کے روبرو پیش ہوئے ۔

مقدمہ میں نامزد عزاداروں کی جانب سے وحدت لیگل ایڈ کمیٹی کے ڈپٹی سیکریٹری عون رضا انجم گوپانگ ایڈوکیٹ معزز عدالت میں پیش ہوئے اور دلائل کے ساتھ عزاداروں کا مقدمہ لڑا ۔

جسٹس نجیب اللہ خان مجسٹریٹ تھانہ شاہ شمس ملتان نے  عون رضا انجم گوپانگ ایڈوکیٹ کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ سناتے ہوئے چاروں عزاداروں کو مقدمے سے باعزت بری کرنے کا فیصلہ سنادیا۔

باعزت بری ہونے والوں عزاداروں کا مومنین کی جانب سے پرتپاک استقبال کیا گیاانہیں پھولوں کے ہار پہنائے گئے۔ اس موقع پر بری ہونے والے عزاداروں نے کہا کہ عزاداری ہماری شہہ رگ حیات ہے جس سے ہم دستبردار کسی صورت نہیں ہوسکتے۔

اس موقع پر انہوں نے عون رضا انجم گوپانگ ایڈوکیٹ کی خدمات کو بھی خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے اس کیس کی کامیابی کی لئے شب وروز جدوجہد کی۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree