وحدت نیوز(لندن) لندن میں شھید آیت اللہ ابراہیم رئیسی اور ان کے ہمراہ شھدائے خدمت کو اتوار کے دن بھرپور خراج تحسین پیش کیا گیا۔ برطانیہ کی کئی جماعتوں کے ہمراہ ایم ڈبلیو ایم برطانیہ نے لندن میں ایران ایمبسی کے سامنے اسلامی جمہوری ایران کے سابق صدر شھید سید ابراھیم رئیسی اور انکے ساتھیوں کےچہلم کا انعقاد کیا۔
اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین برطانیہ کے صدر حجت الاسلام مولانا ابرار حسینی نے خطاب میں فرمایا کہ شھید ابراہیم رئیسی اھلبیت ع کی راہ پر چل کر انسانی حقوق کے ساتھ مظلوموں کا دفاع کرتے ہوئے شھادت کے اعلی رتبے پر فائز ہوئے۔ شھید خدمت اتحاد بین المسلمین و اتحاد اقوام عالم کے داعی تھے جنہوں نے کئی ملکوں کو محبت و اخوت اتحاد کا پیغام دیا۔ چہلم میں ایم ڈبلیو ایم کے سابق سربراہ حجت الاسلام مولانا مشرف حسینی نے بھی اپنے خطاب میں فرمایا آج دنیا میں ظالم اور مظلوموں کی صفیں بن رہی ہیں ہم راہ اہلبیت پر چلتے ہوئے بلاخوف مظلوموں کیساتھ کھڑے ہیں۔ چہلم کے اجتماع میں مختلف جماعتوں کے سربراہان نے بھی خطابات فرمائے۔ اجتماع میں کٹیر تعداد میں خواتین نے بھی شرکت کی اور اپنے انداز میں شھدائے خدمت کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔