Print this page

ایم ڈبلیوایم اب پارلیمانی جماعت بن چکی ہے، تمام طبقات سینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس صاحب کے مثبت کردار کی معترف ہیں،ذاکر اہل بیتؑ علی ناصر تلہاڑا

29 اپریل 2024

وحدت نیوز(لاہور) پاکستان کے معروف خطیب ذاکر اہل بیتؑ جناب علی ناصر تلہاڑا کی سید اسد عباس نقوی مرکزی سیکرٹری سیاسیات سے لاہور میں ملاقات ۔

معروف خطیب مبلغ اسلام عالم دین جناب علی ناصر تلہاڑا کی سید اسد عباس تقوی مرکزی سیکرٹری سیاسیات مجلس وحدت مسلمین پاکستان سے ملاقات ہوئی اس ملاقات میں لاہور کی معروف سماجی شخصیت سابقہ ممبر بیت المال حکومت پنجاب وفرزند مرحوم حیدر علی مرزا ، جناب امیر عباس مرزا بھی موجود تھے ۔ علامہ ناصر علی تلہاڑا صاحب نے سید عباس نقوی کو چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے سنیٹر بننے پر مبارک باد پیش کی اور ان کی درازی عمر کی دعا بھی کی ۔

 علامہ ناصر علی تلہاڑا  لاہور میں کسی پروگرام میں مدعو تھے اس پروگرام بعد ان کی ملاقات مرکزی سیکرٹری سیاسیات سے ہوئی ۔ دونوں رہنماؤں نے قومی وملی اور ملکی حالات پر تبادلہ خیال کیا ۔ ملک کو درپیش چلنجز سے نپٹنے کے لئے قومی وحدت اور بین المذاھب ہم آہنگی پر زور دیا گیا ۔

علامہ ناصر علی تلہاڑا نے کہا مجلس وحدت مسلمین پاکستان اب ایک پارلیمانی جماعت بن چکی ہے ۔ تمام قوتیں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مثبت کردار کی معترف ہیں۔ تمام پارٹیوں کے سربراہان سینیٹر قبلہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری صاحب کی ذات پر متفق نظر آتے ہیں ۔
 
وہ ہر فورم پر برملا کہتے ہیں کہ ہمیں مسلم پاکستان چاہئیے ہمیں مسلکی پاکستان نہیں چاہیئے ۔ قائد اعظم محمد علی جناح (رہ) اور علامہ محمد اقبال (رہ) نے ہمیں مسلم پاکستان دیا تھا ۔ مگر پاکستان کے دشمنوں نے اسے مسلکی پاکستان بنادیا ۔ ہم ان شاءاللہ اس وطن عزیز کو جس میں ہمارا خون شامل ہے مسلکی پاکستان نہیں بننے دیں گے ۔

سید اسد عباس تقوی مرکزی سیکرٹری سیاسیات نے علامہ ناصر علی تلہاڑا کے احساسات وجذبات کی قدر کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا ۔ اور ان کی سلامتی کی دعا بھی کی ۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree