Print this page

 اگر ہماری خارجہ پالیسی واشنگٹن اور ریاض کی بجائے اسلام آباد میں بنتی تو پاکستان اغیار کی آماجگاہ نہ ہوتا، علامہ وسیم معصومی

25 نومبر 2022

وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین ملتان کے صدر علامہ وسیم عباس معصومی نے وفد کے ہمراہ قادر پور راں یونٹ کا دورہ کیا، علامہ وسیم عباس معصومی نے کارکنان سے ملاقات کی اور مختصر خطاب بھی کیا۔

 علامہ وسیم عباس معصومی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان میں مستضعفین کے حقوق کی آواز بلند کرتی رہے گی، اگر ہماری خارجہ پالیسی واشنگٹن اور ریاض کی بجائے اسلام آباد میں بنتی تو پاکستان اغیار کی آماجگاہ نہ ہوتا، بدقسمتی سے اس ملک میں غیر ملکی طاقتیں طالع آزما ہیں، ہم اس ملک کو غیر ملکی کالونی نہیں بننے دیں گے۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree