Print this page

​​​​​​​ملتان، ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام عید میلادالنبی کے موقع پر استقبالیہ، برادران اہل سنت کیلئے چائے اور نیاز کا اہتمام

20 اکتوبر 2021

وحدت نیوز(ملتان)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیراہتمام ملک بھر میں عید میلادالنبی کے موقع پر میلادالنبی کے جلوسوں کے راستوں میں استقبالیہ کیمپ لگائے گئے، ملک کے دیگر حصوں کی طرح جنوبی پنجاب کے آٹھ اضلاع میں استقبالیہ کیمپ اور نیاز کا اہتمام کیا گیا، ملتان، مظفر گڑھ، علی پور، لیہ، بھکر، رحیم یار خاں، میانوالی اور بہاولپور میں استقبالیہ کیمپ لگائے گئے۔

جنوبی پنجاب کا مرکزی استقبالیہ کیمپ امام بارگاہ حسین آباد دولت گیٹ کے سامنے لگایا گیا، کیمپ میں مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی سمیت دیگر قائدین نے شرکت کی۔ کیمپ میں علامہ قاضی نادر حسین علوی، علامہ غلام مصطفیٰ انصاری، پارلیمانی سیکرٹری و ترجمان پنجاب حکومت ندیم قریشی، مولانا وسیم عباس معصومی، علامہ مجاہد عباس گردیزی، مولانا کاشف حیدری، انجینئر مہر سخاوت علی سیال، انجمن تحفظ عزاداری کے مرکزی صدر خاور حسنین بھٹہ، سید طالب حسین پرواز، درگاہ حضرت شاہ شمس تبریز کے سجادگان مخدوم عون شمسی، مخدوم علی مہدی شمسی، ملک شجر عباس کھوکھر، ملک ثمر عباس کھوکھر، عاطف حسین سرانی سمیت دیگر نے شرکت کی۔

استقبالیہ کیمپ سے اندرون شہر سے آنے والے میلاد کے جلوسوں کو خوش آمدید کہا گیا، دستار بندی کرائی گئی اور پھولوں کے ہار پہنائے گئے۔ اس موقع پر جلوس کے شرکاء کے لیے چائے، پانی اور نیاز کا بھی اہتمام کیا گیا۔ ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی نے کہا کہ الحمداللہ ہر سال کی طرح اس سال بھی قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی کال پر ملک بھر کی طرح جنوبی پنجاب میں بھی میلاد کا جلوسوں کا بھرپور استقبال کیا گیا، ان شاء اللہ اسی طرح ہفتہ وحدت کی مناسبت سے تقاریب کا سلسلہ جاری رہے گا۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree