Print this page

ایم ڈبلیوایم کے رہنما علامہ اقتدارنقوی نائب صدر جبکہ سلیم صدیقی ڈپٹی جنرل سیکرٹری ملی یکجہتی کونسل جنوبی پنجاب منتخب

11 اکتوبر 2021

وحدت نیوز(ملتان) ملی یکجہتی کونسل جنوبی پنجاب کی حالیہ تنظیم نو میں مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی کو جنوبی پنجاب کا نائب صدر جبکہ ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری سلیم عباس صدیقی کو ملی یکجہتی کونسل کا ڈپٹی جنرل سیکرٹری منتخب کیا گیا، صوبائی سطح پر تنظیم نو کے بعد جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع مین ضلعی سطح پر تنظیم نو کے لیے کمیٹیاں تشکیل دی جا رہی ہیں۔ علاوہ ازیں علامہ سید مجاہد عباس گردیزی کو بھی ملی یکجہتی کونسل کا صوبائی نائب صدر منتخب کیا گیا ہے۔ علامہ اقتدار حسین نقوی کا کہنا تھا کہ ملی یکجہتی کونسل کے پلیٹ فارم سے اتحاد و وحدت اور یگانگت کا پیغام عام کریں گے، ہمارا اتحاد ہی ملک دشمن عناصر کی موت ہے۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree