Print this page

ایم ڈبلیو ایم نے صحت افزا مقام فورٹ منرو سے شجرکاری مہم کا آغاز کردیا

18 جون 2021

وحدت نیوز(لیہ) مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب نے ضلع ڈیرہ غازی خان میں موجود سلسلہ کوہ سلیمان کے خوبصورت علاقہ فورٹ منرو سے شجر کاری مہم کا آغاز کردیا۔ شجرکاری مہم کا آغاز ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے صوبائی سیکرٹری سیاسیات انجینئر سخاوت علی سیال، صوبائی سیکرٹری تحفظ عزاداری صفدر حسین خان اور سابق ضلعی سیکرٹری جنرل ساجد خان گشکوری نے درخت لگا کر کیا، شجر کاری مہم کے دوران کلمہ چوک اور اناری آرچرڈ کے مقام پر قدآور سایہ دار درخت لگائے۔

 اس موقع پر صوبائی سیکرٹری سیاسیات انجینئر سخاوت علی نے کیا کی ارض وطن پاکستان میں شجر کاری ایک اہم مہم ہے۔شجر سے محبت دراصل انسانیت سے محبت ہے کیونکہ درخت آکسیجن مہیا کرکے ہماری زندگی کا سامان پیدا کرتے ہیں۔ درختوں کی کٹائی سے گلوبل وارمنگ کے خطرات بڑھتے جا رہے ہیں اگر گلوبل وارمنگ کو روکا نہیں گیا تو یہ دنیا کو صفحۂ ہستی سے مٹا سکتی ہے۔ گلوبل وارمنگ کے نتیجے میں زیر زمین پانی کی سطح مسلسل کم ہو رہی ہے اور پینے کے لئے صاف پانی کی عدم دستیابی کے باعث پوری نوع انسانی شدید خطرات سے دوچار ہونے جا رہی ہے درجہ حرارت بڑھنے اور پہاڑوں پر برف پگھلنے سے سمندروں کے سطح میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔جس کے نتیجہ میں مستقبل میں طغیانی سے شہروں کی شہر زیرآب آنے کے خدشات ظاہر ہو رہے ہیں۔

 اُنہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان جس حد تک ماحولیاتی آلودگی اور موسمی تغیرات کا شکار ہوچکا ہےضرورت اس امر کی ہے کہ زیادہ سے زیادہ درخت لگائے جائیں، ان کی دیکھ بھال کی جائے اور آنے والی نسل کو بھی شجرکاری کے فوائد اور اہمیت سے واقف کرایا جائے اور نسل انسانی کے دائمی تحفظ کے لیے ناصرف ایک دن بلکہ پورا سال شجر کاری مہم کو جاری رکھا جائے۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree