Print this page

ایم ڈبلیوایم ملتان کے اراکین کی جانب سے اپنی مددآپ کے تحت دربار سید رسول شاہؒ کی تزین وآرائش اور مرمت کا کام مکمل

08 جون 2020

وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین یونٹ سورج میانی کے دوستوں کی جانب سے اپنی مددآپ کے تحت دربار سخی رسول شاہؒ کی تزین و آرائش رنگ وروغن اور صفائی کا کام مکمل کرکے زائرین کے لئے کھول دیا گیا۔ اس موقع پر یونٹ کے برادران کی جانب سے دربار پر چادر چڑھائی گئی اور لنگر بھی تقسیم کیا گیا۔

اس موقع پر ضلعی سیکریٹری جنرل ایم ڈبلیوایم ملتان وجاہت علی مرزانے کہاکہ ہم دعا گو ہیں خُدا برادر تصور عباس ، حاجی شاہد پنو، سید اخلاق شاہ، فخر نسیم ، نیر عباس ، میثم ،عارف کاظمی اور ڈاکٹر باقر اور دیگر دوستوں کی توفیقات میں اضافہ کرے جنہوں نے اس کار خیر کی انجام دہی میں دامے درھمےسخنے کوشش کی ۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree