Print this page

مجلس وحدت مسلمین ضلع ملتان کے وفد کی جاہت مرزا کی سربراہی میں شہداء کے گھر عید

26 مئی 2020

وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین ضلع ملتان کے وفد نے ضلعی سیکرٹری جنرل وجاہت علی مرزا کی سربراہی میں عید کا دوسرا دن شہداء کی فیملیز کے ساتھ گزارا اور مختلف شہداء کے گھروں میں پھول اور عید گفٹس دیے ۔اس موقع پر ضلعی سیکرٹری جنرل برادر وجاہت علی مرزا کا کہنا تھا کہ شہداء قوم کی حیات و جاویدانی ہیں ۔ وہ فلق پر چمکتے وہ ستارے ہیں جو ظلمت کی رات میں مشعلِ راہ اور قطب نما کا درجہ رکھتے ہیں ۔ وہ قومیں کبھی شکست نہیں کھاتیں جو اپنے شہداء کو یاد رکھتی ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ عید کے اس پُر مُسرت موقع پر ہمارا شہداء کے گھر آنا اور خانوادگانِ شہداء سے ملنا اس بات کی ثبوت ہے کہ ہم نے ہرگز شہداء کے مشن کو فراموش نہیں کیا بلکہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان آج بھی اپنے شہداء اور ان کے خانوادگان کے دکھ سکھ میں پہلے سے بھی زیادہ عزم قوت کے ساتھ کھڑے ہے اور انشااللہ کھڑے رہیں گی۔ یہ شہداء اولیا اللہ ہیں جن کا خون اس قوم کی نجات اور جن کے خانوادگان کی خدمت باعثِ برکت و افتخار ہے۔اس موقع پر ضلعی سیکرٹری تنظیم سازی برادر قیصر عباس اور ضلعی سیکرٹری آفس برادر علی اصغر بھی موجود تھے۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree