تفتان بارڈر پر زائرین کو درپیش مشکلات کے خلاف ایم ڈبلیوایم ملتان کا کل احتجاج کا اعلان

08 اکتوبر 2018

وحدت نیوز(ملتان ) مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام زیارت اربعین کے لیے جانے والے زائرین کو تفتان بارڈرپر درپیش مشکلات، زائرین کی شہادتوں کے خلاف آج سہہ پہر 4بجے نواں شہر چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا، ملتان سے جاری بیان کے مطابق ایم ڈبلیو ایم ملتان کے سیکرٹری جنرل مرزا وجاہت علی نے کہا کہ وفاقی حکومت اور بلوچستان کی صوبائی حکومت زائرین کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہوگئی ہے، تفتان جیسے صحرا میں موسم کی شدت کی وجہ سے 3افراد جاں بحق ہوچکے ہیں، تفتان میں میڈیکل ، رہائش اور پانی کی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے عوام مختلف بیماریوں کا شکارہورہی ہے، نئی حکومت نے زائرین کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی تاہم ابھی تک کو خاطر خواہ اقدامات نہیں کیے گئے، مجلس وحدت مسلمین زائرین کے ساتھ روا رکھے جانے والے اس سلوک کی شدید مذمت کرتی ہے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ اگر حکومت نے اس طرف توجہ نہ دی تو ملک بھر میں احتجاج کا سلسلہ شروع کیا جائے گا۔ اُنہوں نے کہا کہ ہم اپنے حقوق اور ظلم کے خلاف آواز بلند کرتے رہیں گے چاہے اُس کا تعلق کسی بھی جماعت سے کیوں نہ ہو۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree