Print this page

متحدہ مجلس عمل کے قیام کا اصل مقصد نظریہ پاکستان کی مخالف قوتوں کا تحفظ ہے، پیر معصوم نقوی

10 اپریل 2018

وحدت نیوز (اسلام آباد)  جمعیت علمائے پاکستان نیازی کے سربراہ پیر معصوم نقوی نے کہا ہے کہ ہمارے حکمران اور مقتدر حلقوں کی غلط پالیسیوں کے سبب جنرل ضیاء کے دور میں ملک میں مخصوص طبقے کو اکثریت پر مسلط کیا گیا، جس کا خمیازہ قوم آج بھگت رہی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام سیمینار بعنوان ’’وحدت اسلامی اور استحکام پاکستان‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ متحد ہے، اسی وجہ سے پاکستان سلامت ہے، ورنہ ریاستی اداروں کی سرپرستی میں پالے تکفیری گروہ نے ملک دشمنوں سے ملکر ملک و قوم پر وار کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیا۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ مجلس عمل کے قیام کا اصل مقصد نظریہ پاکستان کی مخالف قوتوں کا تحفظ ہے، جسے ہم کبھی قبول نہیں کریں گے، سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر امجد چشتی نے کہا کہ اتحاد امت کے لئے ضروری ہے کہ تکفیری قوتوں سے قومی سطح پر لاتعلقی کا اظہار کیا جائے، حکمران اور مقتدر ادارے ان تکفریوں کیخلاف بیانیہ لائیں اور واضح کریں کہ ان کا اسلام اور پاکستان سے کوئی تعلق نہیں۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree