ڈونلڈ ٹرمپ کی امن دشمن پالیسی سے پوری دنیا کا امن خطرے میں پڑگیا ہے، سلیم عباس صدیقی

08 جنوری 2018

وحدت نیوز (مظفرگڑھ) مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے قائمقام سیکرٹری جنرل سلیم عباس صدیقی نے کہا ہے کہ ٹرمپ کی امن دشمن پالیسی سے پورے دنیا کا امن خطرے میں پڑگیا ہے، پاکستان نے دنیا کے امن کی خاطر 70ہزار سے زائد قربانیاں دیں، جس کی قدر کی جانی چاہئے، ہم پاک فوج کے ٹرمپ کے بیان کے بروقت جواب کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، لیکن اس بات کا افسوس بھی ہے کہ جو لوگ وزارت خارجہ سنبھالے ہوئے ہیں ان کے منہ سے ایک لفظ بھی نہیں نکلتا۔ ہونا تو یہ چاہئے تھا کہ وزارت خارجہ فورا ٹرمپ کے بیان پر ردعمل دیتے لیکن لگتا ہے کہ ان نااہل حکمرانوں کے ذاتی مفادات امریکہ سے وابسطہ ہیں، جس کی وجہ سے امریکہ کے خلاف ہونٹ نہیں ہلتے۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے مظفرگڑھ میں ایم ڈبلیو ایم کی ضلعی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں 13 ,14 جنوری کو ملتان میں ہونے والی ورکشاپ میں شرکت کے حوالے سے دعوت دی گئی، اس موقع پر تنظیم سازی کے مرحلے کو تیز کرنے کے حوالے سے عمران رضا ایڈووکیٹ کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی گئی، اجلاس میں ضلعی سیکرٹری علی رضا طوری، سید عمران کاظمی ایڈوکیٹ، سید شفقت کاظمی، آغا عابد فاطمی، سید مظہر نقوی، تفسیر خمینی، ایڈوکیٹ عدنان حیدر، عامر عباس، شوکت بک، عظم بخاری، نذر عباس، اظہر چانڈیہ، اقبال حسین اور دیگر اراکین نے شرکت کی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree