Print this page

رحیم یار خان کی تحصیل خانپور میں مجلس وحدت مسلمین کی تنظیم سازی

15 جولائی 2017

وحدت نیوز (رحیم یار خان) مجلس وحدت مسلمین ضلع رحیم یار خان کے سیکرٹری جنرل سید حسنین رضا نقوی نے تحصیل رحیم یار خان اور خانپور میں مختلف علاقوں کے دورہ جات کئے، اس موقع پر انہوں نے خانپور سٹی، بستی شہداء، گڑھی اختیار خان، آفیسر کالونی، پل قادر والی، کوٹ سمابہ، بستی باغوں، واہی جمن شاہ، بستی لنگرانوں میں عمائدین علاقہ، علمائے کرام، سیاسی و سماجی شخصیات سے ملاقاتیں کیں اور ملکی صورتحال سمیت تنظیمی امور پر بات چیت کی۔ علاوہ ازیں تحصیل خانپور میں مجلس وحدت مسلمین کے تحصیل سیکرٹری جنرل اور کابینہ کا تقرر بھی کیا گیا۔ اس موقع پر سید حسنین نقوی نے کہا کہ انشاء اللہ جلد تحصیل لیاقت پور کا سیٹ اپ بھی تشکیل دے دیا جائے گا۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree