Print this page

ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام جنوبی پنجاب بھر میں القدس ریلیاں نکالنے کا اعلان

22 جون 2017

وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے قائمقام سیکرٹری جنرل محمد عباس صدیقی نے کہا ہے کہ قبلہ اول کی آزادی کی حمایت اور اسرائیلی مظالم کے خلاف ملک بھر مجلس وحدت مسلمین 23 جون 2016ء بمطابق 27 رمضان المبارک بعد از نماز جمعہ احتجاجی ریلیوں کا انعقاد کرے گی۔ یوم القدس کے اجتماعات میں شیعہ، سنی مشترکہ طور پر شریک ہوں گے۔ ان خیالات اظہار اُنہوں نے یوم القدس صوبائی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر جنوبی پنجاب بھر میں ہونے والی القدس ریلیوں کے انتظامات کو حتمی شکل دی گئی، جنوبی پنجاب کی مرکزی ریلی ملتان میں امام بارگاہ شاہ گردیز سے چوک گھنٹہ گھر تک نکالی جائے گی، ملتان کے علاوہ بہاولپور، رحیم یار خان، ڈیرہ غازی خان، لیہ، بھکر، میانوالی، خانیوال، جلالپور اور مظفرگڑھ میں مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام ریلیاں نکالی جائیں گی۔

محمد عباس صدیقی نے مزید کہا کہ مسلمانوں کے اذلی دشمن اور قبلہ اول پر قابض اسرائیل کی نابودی کے لیے امت مسلمہ کو متحد ہونے کی ضرورت ہے لیکن افسوسناک امر یہ ہے کہ مسلمانوں کے سارے اتحاد عالم اسلام کی پسپائی کے لیے وجود میں آتے ہیں۔ اسرائیل کی ننگی جارحیت کی طرف کوئی آنکھ اٹھا کر دیکھنے کے لیے بھی تیار نہیں۔ قبلہ اول کی آزادی مسلمانوں پر قرض ہے۔ عالم اسلام کو تفرقوں میں الجھا کر اسرائیل اور اسلام دشمن طاقتوں کی معاونت کی جا رہی ہے۔ مسلکی نظریات کو ابھارہ اور حقیقی اسلام کو دبایا جا رہا ہے، جو عالم اسلام کے زوال کا سب سے بڑا سبب ہے۔ قبلہ اول پر اسرائیلی یلغار کے پیچھے امریکہ، برطانیہ اور اس کے اتحادی ممالک کی سازشیں کارفرما ہیں۔ استعماری قوتیں ہماری وحدت کو پارہ پارہ کرکے اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل میں مصروف ہیں۔ یوم القدس مظلوم فلسطنیوں سے اظہار یکجہتی کا دن ہے جسے دنیا بھر میں منایا جاتا ہے۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree